Markaz Dana Ibrahim-Vehari Official

Markaz Dana Ibrahim-Vehari Official

Share

School Education department vehari

Photos from Markaz Dana Ibrahim-Vehari Official 's post 05/03/2026

آج مورخہ 05-03-2026 کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ای ای ایم) تحصیل وہاڑی جناب محمود الحسن لاشاری صاحب نے گورنمنٹ پرائمری سکول 58/KB کا دورہ کیا۔
دورہ کے دوران انہوں نے طلبہ کی تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور کلاس رومز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سکول کی صفائی اور سیکیورٹی کے حوالے سے ہیڈ ٹیچر صاحب کو مزید بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ بچوں کو محفوظ اور صاف تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
جناب ڈپٹی ڈی ای او صاحب نے سکول کی انرولمنٹ بڑھانے کی بھی تاکید کی اور اساتذہ کو ہدایت دی کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول میں داخل کروانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں۔ مزید برآں انہوں نے اساتذہ کو ڈریس کوڈ کی پابندی کرنے کی تلقین کی اور تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی۔
District Education Authority Vehari
Deputy District Education officer EEM Tehsil Vehari
Markaz Doulat Abad Schools District Vehari
Markaz Dewan Sahib EE-W Vehari
District Education Officer -SE- Vehari
Markaz Chakrala Schools, Tehsil and District Vehari

Photos from Markaz Dana Ibrahim-Vehari Official 's post 05/03/2026

۔آج مورخہ 05-03-2026 کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ای ای ایم) تحصیل وہاڑی جناب محمود الحسن لاشاری صاحب نے گورنمنٹ پرائمری سکول بھینی وٹواں، مرکز دانا ابراہیم کا دورہ کیا۔

دورہ کے دوران جناب ڈپٹی ڈی ای او صاحب نے تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، مختلف کلاسز کا وزٹ کیا اور بچوں کی کاپیاں چیک کیں۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور اساتذہ کی محنت کو سراہا۔ سکول کی صفائی، نظم و ضبط اور تعلیمی ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سکول میل پروگرام کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا اور بچوں کے قد اور وزن کی درست پیمائش کرنے پر سٹاف کی تعریف کی۔ تمام اساتذہ ڈریس کوڈ کے مطابق موجود تھے جس پر جناب ڈپٹی ڈی ای او صاحب نے اساتذہ کو شاباش دی۔

مزید برآں انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ تدریسی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنایا جائے، بچوں کی حاضری بڑھانے اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے بھرپور محنت جاری رکھی جائے۔ ۔

۔ انہوں نے بچوں سے سوالات بھی کیے جس پر طلبہ نے تسلی بخش جوابات دیے۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور اساتذہ کی محنت اور لگن کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

جناب ڈپٹی ڈی ای او صاحب نے سکول کی بہترین صفائی، عمدہ تعلیمی ماحول اور مثالی نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکول کا ماحول خوشگوار اور تعلیمی سرگرمیاں قابلِ تعریف ہیں۔

سکول میل پروگرام کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا اور بچوں کے قد اور وزن کی درست اور منظم پیمائش کرنے پر سکول سٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔ تمام اساتذہ ڈریس کوڈ کے مطابق موجود تھے جس پر انہوں نے خصوصی طور پر اساتذہ کو شاباش دی اور اسے نظم و ضبط کی اچھی مثال قرار دیا۔

آخر میں جناب ڈپٹی ڈی ای او صاحب نے سکول کے اساتذہ کی محنت، ذمہ داری اور لگن کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہی جذبہ برقرار رکھتے ہوئے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور بچوں کی بہترین تربیت اور تعلیم کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
District Education Authority Vehari
Deputy District Education officer EEM Tehsil Vehari
School Education Information
Markaz Chakrala Schools, Tehsil and District Vehari
Markaz Doulat Abad Schools District Vehari
Markaz Dewan Sahib EE-W Vehari
Markaz Machiwal South Female, Tehsil and District Vehari
Markaz Dana Ibrahim-Vehari Official

Photos from Markaz Dana Ibrahim-Vehari Official 's post 16/02/2026

آج اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، مرکز Dana Ibrahim Vehari نے Government Primary School Bhaini Watwan Wali کا باقاعدہ اور تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے آغاز میں سکول کی مجموعی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا جسے تسلی بخش قرار دیا گیا۔ بعد ازاں مختلف کلاس رومز کا وزٹ کیا گیا جہاں تدریسی عمل کا بغور مشاہدہ کیا گیا۔ کلاس روم آبزرویشن ٹولز کو چیک کیا گیا اور اساتذہ کی تدریسی حکمتِ عملی کا جائزہ لیا گیا۔ طلبہ کا ہوم ورک چیک کیا گیا اور بچوں سے سبق سے متعلق سوالات بھی کیے گئے جن کے اطمینان بخش جوابات دیے گئے۔
یہ بات خوش آئند رہی کہ زیادہ تر طلبہ مکمل اور صاف ستھری یونیفارم میں ملبوس تھے۔ اساتذہ کی محنت، طلبہ کی کارکردگی، سکول کی صفائی اور حاضری کی بہتر شرح کو سراہا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ کو شاباش دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ اسی جذبے اور محنت کے ساتھ مزید بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں۔
بعد ازاں سکول میل پروگرام کے تحت بچوں میں دودھ کے ڈبے تقسیم کیے گئے۔ طلبہ کو دودھ کی غذائی اہمیت اور صحت پر مثبت اثرات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ حکومتِ Government of Punjab کی جانب سے طلبہ کی صحت کے فروغ کے لیے شروع کیے گئے اس پروگرام کو ایک بہترین اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا گیا۔
Deputy District Education officer EEM Tehsil Vehari
District Education Authority Vehari
School Education Information

11/02/2026

🌟 Theme of the Month: Think Positive, Act Responsible
اس مہینے کا پیغام ہمیں یاد دلاتا ہے کہ زندگی میں مثبت سوچ رکھنا اور اپنے کاموں میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا بہت ضروری ہے۔ ہر دن کا آغاز اچھی سوچ کے ساتھ کریں اور مشکلات کے سامنے حوصلہ نہ ہاریں بلکہ حل تلاش کریں۔ دوسروں کے بارے میں اچھا سوچنا اور ضرورت پڑنے پر مدد کرنا معاشرے کو مضبوط بناتا ہے۔ اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو ایمانداری اور محنت کے ساتھ انجام دیں، اور وقت کی پابندی اور اصولوں کی پیروی کو اپنی عادت بنائیں۔ چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو تسلیم کریں اور انہیں درست کریں، کیونکہ ہر اچھا عمل معاشرے کے لیے روشنی کی کرن ہے۔ صفائی، نظم و ضبط اور اچھے رویے اپنانا ہمارے اردگرد کے ماحول کو بہتر بناتا ہے۔ یاد رکھیں کہ مثبت سوچ اور ذمہ داری سے کیے گئے اعمال نہ صرف آپ کی ذاتی کامیابی کا سبب بنتے ہیں بلکہ معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد بھی ہیں۔ آئیے ہم سب مل کر مثبت سوچیں اور ذمہ داری کے ساتھ عمل کریں تاکہ ہمارا معاشرہ مضبوط اور خوشحال ہو۔
District Education Authority Vehari
Deputy District Education officer EEM Tehsil Vehari
District Education Officer -SE- Vehari
District Education Officer EE-W Vehari

05/02/2026

ایک ٹیچر سے پروفیشنل ایجوکیٹر تک: 30 پرو ٹپس جو آپ کی قدر اور اثر بڑھائیں
ایک استاد کی "ویلیو" صرف اس کی تنخواہ سے نہیں، بلکہ اس کے اثر (Impact)، مہارت اور رویے سے طے ہوتی ہے۔ اگر آپ ایک ٹیچر سے ایک "پروفیشنل ایجوکیٹر" بننا چاہتے ہیں تو یہ 30 "پرو ٹپس" آپ کی قدر و قیمت میں بے پناہ اضافہ کر دیں گی۔
1️⃣ تدریسی مہارت (Teaching Mastery)
1. موضوع پر گرفت (Subject Command): مضمون پر عبور حاصل کریں، کتاب کے بغیر پڑھا سکیں۔
2. قصہ گوئی (Storytelling): بورنگ سبق کو دلچسپ کہانیوں میں بدلیں۔
3. آسان زبان (Simplification): مشکل باتیں آسان مثالوں سے سمجھائیں۔
4. سوالات کی حوصلہ افزائی: بچے احمقانہ سوال پوچھیں تو بھی حوصلہ بڑھائیں۔
5. سبق کی منصوبہ بندی (Lesson Planning): کلاس میں جانے سے پہلے مکمل تیاری کریں۔
6. عملی مثالیں (Real Life Examples): کتابی باتوں کو زندگی سے جوڑیں۔
2️⃣ اسٹوڈنٹ کنیکشن (Student Relationship)
7. نام یاد رکھیں: طالب علم کا نام یاد کرنا اہمیت دیتا ہے۔
8. پسندیدہ نہ بنیں (No Favoritism): ہر بچے کے ساتھ غیر جانبدار رہیں۔
9. ذاتی بے عزتی سے بچیں: اصلاح تنہائی میں کریں، کلاس کے سامنے نہ کریں۔
10. سننا سیکھیں (Active Listening): بچوں کے مسائل غور سے سنیں۔
11. غلطی ماننا: اگر آپ سے غلطی ہو تو تسلیم کریں۔
12. امید دلائیں: کمزور طالب علم کو یقین دلائیں کہ "تم کر سکتے ہو"۔
3️⃣ ڈیجیٹل اسکلز اور جدت (Tech & Innovation)
13. AI کا استعمال: ChatGPT اور دیگر AI ٹولز سے سبق اور پیپر تیار کریں۔
14. پریزنٹیشن: وائٹ بورڈ کے ساتھ پاور پوائنٹ، ویڈیوز، تصاویر بھی استعمال کریں۔
15. آن لائن موجودگی: تدریسی ویڈیوز سوشل میڈیا یا یوٹیوب پر شیئر کریں۔
16. نئے ٹرینڈز: تعلیم میں آنے والی نئی تحقیقات سے باخبر رہیں۔
17. ڈیٹا کا انتظام: طلباء کے نتائج اور کارکردگی کو منظم کریں۔
4️⃣ پروفیشنلزم اور شخصیت (Personality & Professionalism)
18. ڈریسنگ (Dressing): صاف ستھرا اور باوقار لباس پہنیں۔
19. وقت کی پابندی: کلاس میں وقت پر پہنچیں۔
20. سٹاف روم کی سیاست سے دوری: ساتھی اساتذہ کی غیبت اور سیاست سے بچیں۔
21. باڈی لینگویج (Body Language): متحرک رہیں، مسکرائیں، آئی کانٹیکٹ رکھیں۔
22. وعدہ خلافی نہ کریں: جو کہا وہ پورا کریں۔
23. مسائل کا حل (Problem-Solving): صرف مسئلہ نہ لائیں، حل بھی پیش کریں۔
5️⃣ ذاتی ترقی (Self-Growth & Networking)
24. مسلسل سیکھنا (Life-long Learner): خود مطالعہ جاری رکھیں۔
25. فیڈ بیک مانگیں: طلباء یا سینئرز سے اپنے انداز پر رائے لیں۔
26. نیٹ ورکنگ: دوسرے اسکولوں اور اساتذہ سے رابطہ رکھیں۔
27. کمیونیکیشن اسکلز: بول چال اور لہجے پر کام کریں۔
28. اضافی ذمہ داری: اسکول ایونٹس اور ایکسٹرا کریکولر سرگرمیوں میں حصہ لیں۔
29. کتاب لکھیں یا نوٹس بنائیں: ذاتی نوٹس مرتب کریں، یہ مستقبل میں اثاثہ بنیں گے۔
30. جذبہ (Passion): پڑھانے کو نوکری نہیں بلکہ مشن سمجھیں، جذبہ خود بخود ظاہر ہوتا ہے۔
لاسٹ:
یاد رکھیں، ایک پروفیشنل ایجوکیٹر وہ ہے جو صرف پڑھاتا نہیں بلکہ اثر پیدا کرتا ہے، بچے کی زندگی میں مثبت تبدیلی لاتا ہے، اور اپنی مہارت و شخصیت سے ہر کلاس کو یادگار بناتا ھےـ

04/02/2026

5 فروری یومِ یکجہتیٔ کشمیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کی آزادی، عزت اور حقِ خودارادیت ہماری مشترکہ
جدوجہد ہے۔
Deputy District Education officer EEM Tehsil Vehari District Education Authority Vehari Markaz Dana Ibrahim-Vehari Official Markaz Chakrala Schools, Tehsil and District Vehari Markaz Doulat Abad Schools District Vehari Markaz Machiwal South Female, Tehsil and District Vehari School Education Department, Government of the Punjab Shamaila Afroz Serry Shah Bukhari Rashad Saeed

04/02/2026

ہم سب طلبہ، Markaz Dana Ibrahim Vehari کی طرف سے، اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں! 💚
کشمیر ہمارا ہے! ✊ ہم ان کے حق میں آواز بلند کرتے ہیں! 📢
✨ یکجہتی، امن اور محبت کے ساتھ ✨

Deputy District Education officer EEM Tehsil Vehari
District Education Authority Vehari
District Education Officer -SE- Vehari
Markaz Chakrala Schools, Tehsil and District Vehari
Markaz Doulat Abad Schools District Vehari
Markaz Dana Ibrahim-Vehari Official
Rana Sikandar Hayat

04/02/2026

Official notification
پورے پنچاب میں 6 اور 7 فروری کو پبلک ہالیڈے ہو گی۔

04/02/2026

ہماری صحت اور تعلیم کا خیال رکھنے کے لیے آپ کا بے حد شکریہ۔
School Meal Program
کے ذریعے ہمیں صحت مند خوراک مل رہی ہے اور ہم خوش اور توانائی سے بھرپور ہیں۔
ہم سب بچے آپ کی کوششوں کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔ 💖
صحت بھی، تعلیم بھی!

Deputy District Education officer EEM Tehsil Vehari
Markaz Dana Ibrahim-Vehari Official
District Education Authority Vehari
School Education Information
Markaz Doulat Abad Schools District Vehari
Markaz Chakrala Schools, Tehsil and District Vehari
District Education Officer -SE- Vehari
Rana Sikandar Hayat

Photos from Markaz Dana Ibrahim-Vehari Official 's post 21/01/2026

حکومتِ پنجاب کی معزز سپر چیف منسٹر (Super CM) محترمہ مریم نواز اور صوبائی وزیرِ تعلیم جناب رانا سکندر حیات کے احکامات کی روشنی میں، نیز CEO ایجوکیشن وہاڑی جناب ناصر عزیز، DEO ایلیمنٹری جناب مہر جاوید اور DDO جناب محمود الحسن لاشاری صاحب کی رہنمائی کے مطابق اسکول میل پروگرام مرکز دانا ابراہیم میں باقاعدہ طور پر شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد طلبہ و طالبات کو متوازن اور معیاری غذا فراہم کر کے ان کی جسمانی صحت، ذہنی نشوونما اور تعلیمی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔
اس پروگرام کے تحت بچوں کو باقاعدگی کے ساتھ دودھ کے پیکٹس فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ کیلشیم، پروٹین اور دیگر ضروری غذائی اجزا کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔ مزید برآں اسکول نیوٹریشن پروگرام کے فارم پُر کرنے کے لیے تمام بچوں کے قد کی پیمائش اور وزن باقاعدہ طور پر لیا گیا تاکہ ہر بچے کی غذائی حالت کا سائنسی بنیادوں پر درست جائزہ لیا جا سکے۔ اس عمل کے ذریعے کمزور، درمیانی اور بہتر غذائی حالت رکھنے والے بچوں کی نشاندہی ممکن ہو رہی ہے، جس کی بنیاد پر آئندہ صحت اور غذائیت سے متعلق بہتر منصوبہ بندی کی جا سکے گی۔
اس احسن اقدام کے مثبت اثرات واضح طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ بچوں کی مجموعی صحت میں بہتری آ رہی ہے، سیکھنے کی صلاحیت اور ذہنی توجہ میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ اسکول حاضری میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ والدین کا اعتماد بھی بحال ہو رہا ہے جس کے باعث اسکول میں داخلہ (Enrollment) کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ پروگرام نہ صرف بچوں کی غذائی ضروریات پوری کر رہا ہے بلکہ ایک صحت مند، توانا اور تعلیم یافتہ نسل کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ہم حکومتِ پنجاب، بالخصوص معزز سپر چیف منسٹر محترمہ مریم نواز اور محکمہ تعلیم کے اس قابلِ تحسین اور عوام دوست اقدام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ مفید پروگرام مستقبل میں بھی اسی تسلسل، شفافیت اور جذبۂ خدمت کے ساتھ جاری رہے، تاکہ صوبہ پنجاب کا ہر بچہ صحت مند اور روشن مستقبل کی جانب
گامزن ہو سکے
Deputy District Education officer EEM Tehsil Vehari
District Education Authority Vehari
Markaz Doulat Abad Schools District Vehari
Markaz Chakrala Schools, Tehsil and District Vehari
Markaz Dana Ibrahim-Vehari Official
Rana Sikandar Hayat
School Education Information

06/12/2025

آج مورخہ 06-12-2025 بروز ہفتہ، مرکز دانا ابراہیم میں
جناب Assistant Education Officer مرکز دانا ابراہیم کی زیر نگرانی
مرکز کے تمام PST اور ESE اساتذہ کے لیے HOTS (Higher Order Thinking Skills) کی خصوصی تربیت کا انعقاد کیا گیا۔

اس تربیتی سیشن کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ اساتذہ کو ایسے جدید اور مؤثر تدریسی طریقوں سے آگاہ کیا جائے جن کے ذریعے طلبہ میں:

✅ تنقیدی سوچ
✅ تخلیقی صلاحیت
✅ مسئلہ حل کرنے کی مہارتیں

کو فروغ دیا جاسکے۔

یہ تربیت اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے انتہائی مفید اور فائدہ مند ثابت ہوگی،
جس کے مثبت اثرات یقینی طور پر ہمارے طلبہ کی کارکردگی، سیکھنے کے انداز،
اور اُن کے مستقبل کے تعلیمی سفر پر نمایاں نظر آئیں گے۔

District Education Authority Vehari
Deputy District Education officer EEM Tehsil Vehari

Want your school to be the top-listed School/college in Vehari?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Tehsil & District Vehari
Vehari