26/08/2026
تعلیمی معیار اور شاندار کارکردگی کا اعتراف
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمود الحسن لاشاری صاحب نے گورنمنٹ پرائمری سکول 157/WB کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکول کے تعلیمی معیار، نظم و ضبط اور مجموعی ماحول کو سراہا اور مزید بہتری کے لیے قیمتی ہدایات بھی جاری کیں۔
طلبہ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب کا نہایت شاندار اور پُروقار انداز میں استقبال کیا، جو طلبہ کی تربیت، اعتماد اور سکول کے بہترین ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔
اس موقع پر محمود الحسن لاشاری صاحب نے ہیڈ ماسٹر رانا عمران صاحب کی انتھک محنت، خلوص اور لگن کو خصوصی طور پر سراہا۔ انہوں نے اس امر کو قابلِ تحسین قرار دیا کہ رانا عمران صاحب نے اپنی مسلسل محنت اور بھرپور کوششوں سے ایک ایسے سکول کو، جو کبھی تقریباً بالکل صفر حالت میں تھا، ایک خوبصورت، صاف ستھرے، سرسبز اور پُرکشش تعلیمی ماحول میں تبدیل کر دیا۔
یہ تبدیلی اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ اگر قیادت مخلص ہو، ارادہ مضبوط ہو اور محنت مسلسل ہو تو ایک نظر انداز شدہ ادارہ بھی ایک مثالی سکول بن سکتا ہے۔
ہیڈ ماسٹر رانا عمران صاحب اور پوری سکول ٹیم کو اس شاندار کاوش پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین
Deputy District Education officer EEM Tehsil Vehari
Deputy DEO SE Vehari