20/09/2026
کے ہونہار بچوں کی شاندار کامیابی
آل پنجاب اردو و انگلش تقریری مقابلہ، گوجرانوالہ
معہد القرآن کے ننھے خطیبوں نے گوجرانوالہ میں منعقد ہونے والے آل پنجاب اردو و انگلش تقریری مقابلے میں بھرپور شرکت کی اور اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں۔
یہ کامیابی بچوں کی محنت، اساتذۂ کرام کی تربیت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔ معہد القرآن میں حفظ و ناظرہ قرآن کے ساتھ ساتھ بچوں کی تقریری، تحریری اور دیگر تعلیمی و تخلیقی صلاحیتوں کو بھی نکھارنے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے ان ہونہار بچوں کو دین و ملت کا سرمایہ بنائے اور ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔ آمین
پیشِ خدمت ہیں اس یادگار موقع کی تصویری جھلکیاں۔
#گوجرانوالہ