Govt Boys High School Ghareebabad District Usta Muhammad

Govt Boys High School Ghareebabad District Usta Muhammad "Quality Education • Strong Values • Bright Future

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول غریب آباد میں ہیڈ ماسٹر احمد نواز بنگلزئی کی جانب سے ایک قابلِ تحسین اقدام کرتے ہوئے غریب اور مس...
14/05/2026

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول غریب آباد میں ہیڈ ماسٹر احمد نواز بنگلزئی کی جانب سے ایک قابلِ تحسین اقدام کرتے ہوئے غریب اور مستحق بچوں میں سکول کی وردیاں تقسیم کی گئیں۔
14/05/2026

"گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول غریب آباد اوستہ محمد میں حکومت بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ مفت درسی کتب کی باقاعدہ تقسیم کی...
08/04/2026

"گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول غریب آباد اوستہ محمد میں حکومت بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ مفت درسی کتب کی باقاعدہ تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر کتب کے انچارج استاد منیر حسین عمرانی صاحب نے طلبہ میں کتابیں تقسیم کیں۔
ہیڈ ماسٹر احمد نواز بنگلزئی و اسٹاف کے ساتھ گروپ فوٹو کی گئی

داخلہ مہممورخہ 1 اپریل 2026 کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول غریب آباد کے ہیڈ ماسٹر احمد نواز بنگلزئی صاحب، سائنس ٹیچر رضوان خ...
01/04/2026

داخلہ مہم
مورخہ 1 اپریل 2026 کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول غریب آباد کے ہیڈ ماسٹر احمد نواز بنگلزئی صاحب، سائنس ٹیچر رضوان خالد خواجہ صاحب، جے ای ٹی ارشد علی صاحب,جے ای ٹی منیر احمد عمرانی صاحب ،جے ای ٹی محمد وارث بوہڑ نے ڈور ڈور داخلہ مہم کی اس دوران داخلہ مہم کے سلسلے میں گھر گھر جا کر والدین سے ملاقات کی گئی اور نئے بچوں کے داخلے کو یقینی بنایا گیا۔ الحمدللہ، آج کے دن تقریباً 35 سے زائد بچوں کا داخلہ کیا گیا۔ مزید برآں، ان تمام نئے داخل شدہ بچوں کا ڈیٹا بی ایم ایس (BEMIS) موبائل ایپلیکیشن میں اپڈیٹ کیا جا رہا ہے تاکہ ریکارڈ کو مکمل اور محفوظ بنایا جا سکے۔

رپورٹ برائے داخلہ مہممورخہ 31 مارچ 2026 کو گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول غریب آباد کے ہیڈ ماسٹر احمد نواز بنگلزئی صاحب، سائنس...
31/03/2026

رپورٹ برائے داخلہ مہم
مورخہ 31 مارچ 2026 کو گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول غریب آباد کے ہیڈ ماسٹر احمد نواز بنگلزئی صاحب، سائنس ٹیچر رضوان خالد خواجہ صاحب، اور جے ای ٹی ارشد علی صاحب نے گاؤں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
اس دوران داخلہ مہم کے سلسلے میں گھر گھر جا کر والدین سے ملاقات کی گئی اور نئے بچوں کے داخلے کو یقینی بنایا گیا۔ الحمدللہ، آج کے دن تقریباً 25 تا 26 بچوں کا داخلہ کیا گیا۔
مزید برآں، ان تمام نئے داخل شدہ بچوں کا ڈیٹا بی ایم ایس (BEMIS) موبائل ایپلیکیشن میں اپڈیٹ کیا جا رہا ہے تاکہ ریکارڈ کو مکمل اور محفوظ بنایا جا سکے۔

🎓📢 داخلہ مہم 2026 📢🏫 گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول  غریب آباد ضلع اوستہ محمد میں نئے تعلیمی سال کے لیے داخلوں کا باقاعدہ آغاز...
31/03/2026

🎓📢 داخلہ مہم 2026 📢
🏫 گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول غریب آباد ضلع اوستہ محمد
میں نئے تعلیمی سال کے لیے داخلوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
🌟 اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے آج ہی داخلہ کروائیں! 🌟
✨ ہماری نمایاں خصوصیات:
🏏 کھیل کے میدان
🪑 بہترین اور ویل فرنیشڈ کلاس رومز
👨‍🏫 تجربہ کار اور محنتی اساتذہ
🎯 ہم سب کی ذمہ داری!
حکومتِ بلوچستان اور محکمہ تعلیم کے مقررہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے
ہر بچے کو اسکول لانا ہمارا مشترکہ مشن ہے۔
اپنے بچوں کو ساتھ لائیں اور فوری داخلہ کروائیں۔
👨‍💼 پیغام برائے والدین
تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
آج آپ اپنے بچوں کو اسکول بھیج کر نہ صرف ان کا بلکہ پورے معاشرے کا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔
آئیں! مل کر اس عزم کا اعادہ کریں کہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔
پرنسپل احمد نواز بنگلزئی صاحب
🌈 آج کا قدم، کل کا روشن مستقبل!
اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔

16/03/2026

گورنمنٹ بواٸیز ہاٸی اسکول غریب آباد میں داخلہ مہم 2026 کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی۔

مورخہ 16 مارچ 2026ء بروز سوموار کو صوبہ بلوچستان میں جاری داخلہ مہم کے سلسلے میں، وزیراعلیٰ بلوچستان  میر سرفراز احمد بگ...
16/03/2026

مورخہ 16 مارچ 2026ء بروز سوموار کو صوبہ بلوچستان میں جاری داخلہ مہم کے سلسلے میں، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی صاحب اور وزیرِ تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی صاحبہ کی ہدایات، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر استا محمد جناب شاہ بخش پندرانی صاحب اور ڈپٹی کمشنر استا محمد جناب محمد رمضان پلال صاحب کے احکامات کی روشنی میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول غریب آباد میں ایک شاندار آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
یہ ریلی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول غریب آباد محترم احمد نواز بنگلزئی صاحب کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئی۔ ریلی میں طلبہ و طالبات نے داخلہ مہم سے متعلق پلے کارڈز، بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر تعلیم کی اہمیت اور بچوں کے اسکول میں داخلے کے پیغامات درج تھے۔
اس موقع پر والدین، کمیونٹی کے افراد اور فیڈنگ اسکولوں کے اساتذہ کرام نے بھی بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا اور والدین سے ملاقات کر کے انہیں ترغیب دی گئی کہ وہ اپنے چار سے پانچ سال کی عمر کے بچوں کو اسکولوں میں داخل کروائیں۔ اس کے علاوہ ایسے بچوں کو بھی دوبارہ اسکول میں داخل کرانے کی اپیل کی گئی جو کسی وجہ سے تعلیم سے محروم ہو چکے ہیں۔
ریلی کے اختتام پر ہیڈ ماسٹر صاحب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور والدین و اساتذہ سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکول میں داخل کرائیں تاکہ ہر بچہ تعلیم حاصل کر سکے۔ انہوں نے کہا ہر بچہ اسکول جائے گا تو بلوچستان کا مستقبل روشن ہوگا۔
والدین اور کمیونٹی کے افراد نے بھی اس مہم میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

بروز سوموار مورخہ 16 مارچ 2026 کو بہ حکم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، استا محمد، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول غریب آباد میں ہیڈ ما...
16/03/2026

بروز سوموار مورخہ 16 مارچ 2026 کو بہ حکم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، استا محمد، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول غریب آباد میں ہیڈ ماسٹر احمد نواز بنگلزئی صاحب کی زیر صدارت تمام کلسٹر فیڈنگ اسکولوں کے انچارج صاحبان کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔
اس میٹنگ کا مقصد نیو ڈیجیٹل انرولمنٹ برائے تعلیمی سال 2026-27 اور اسکول سینسز 2025-26 کے حوالے سے آگاہی اور تربیت فراہم کرنا تھا۔ اجلاس میں شرکاء کو متعلقہ ایپلیکیشن کے استعمال اور اس کے مؤثر طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور عملی رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔
اجلاس کے دوران انچارج صاحبان نے مختلف سوالات اٹھائے جن کے تسلی بخش جوابات فراہم کیے گئے۔ تمام شرکاء نے انرولمنٹ اور سینسز کے عمل کو ڈیجیٹل نظام کے تحت کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
منجانب:
ہیڈ ماسٹر
گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول غریب آباد
استا محمد

Address

Ghareebabad District Usta Muhammad
Usta Muhammad
80300

Opening Hours

Monday 08:30 - 13:50
Tuesday 08:30 - 13:50
Wednesday 08:30 - 13:50
Thursday 08:30 - 13:50
Friday 08:30 - 13:50
Saturday 09:00 - 13:50

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Boys High School Ghareebabad District Usta Muhammad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category