22/03/2026
“جی ٹی اے بی بلوچستان کے صدر سجاد حسین رند جی ٹی اے بی ضلع اوستہ محمد کے صدر لیاقت علی جمالی، چیئرمین عثمان عمرانی، شیراز جمالی سے کنٹریکٹ ٹیچرز ڈسٹرکٹ اوستہ محمد کے اہم اراکین خادم حسین جمالی، ساجد حسین ہجوانی اور نزاکت لاشاری کی عید کے پُرمسرت موقع پر ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر باہمی بھائی چارے، یکجہتی اور اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آخر میں سب نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔”