07/12/2024
ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ کوآرڈینیٹر ایجوکیشن اوستہ محمد عبدالرشید سولنگی نے گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول عبدالعزیز مینگل کا دورہ کیا اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا ۔تمام اساتذہ کرام بشمول ہیڈ ماسٹر درس و تدریس میں مصروف عمل تھے۔
عبدالعزیز مینگل اوستہ محمد کے بہترین اسکولز میں شامل ہوتا ہےجو اسکول ھزہ کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کرام کی محنت کا نتیجہ ہے۔
اسکول میں ایجوکیشن سپورٹ پروگرام ( یونیسف )کی طرف سے اسکول ڈویلپمنٹ پلان (SDP)کا منصوبہ جاری تھا جو اسکول کی بہتری کے لیے ایک بہترین اور قابل ستائش اقدام ہے۔اس منصوبے سے اسکول کے تعلیمی ماحول میں بہتری آئ ہے اور بنیادی سہولیات کو پورا کرنے میں مدد ملی ہے۔
تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور آئیں شروعات کریں ایک روشن مستقبل کی !!