گورنمنٹ بوائز مڈل سکول شہید رُستم خان جمالی اُستا محمد

  • Home
  • Pakistan
  • Usta Muhammad
  • گورنمنٹ بوائز مڈل سکول شہید رُستم خان جمالی اُستا محمد

گورنمنٹ بوائز مڈل سکول شہید رُستم خان جمالی اُستا محمد Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from گورنمنٹ بوائز مڈل سکول شہید رُستم خان جمالی اُستا محمد, School, Usta Muhammad.

آج سکول ہذا میں ایک پرنور اور بابرکت تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سندھ کے مشہور و معروف نعت خواں نے خصوصی شرکت کی۔انہ...
19/05/2026

آج سکول ہذا میں ایک پرنور اور بابرکت تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سندھ کے مشہور و معروف نعت خواں نے خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے اپنی سحر انگیز آواز میں بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور جوش سے بھرپور ملی نغمے پیش کر کے بچوں اور اساتذہ کے دلوں کو گرما دیا۔

آج سکول ھٰذا  میں تعلیمی سال برائے 2026/27 کے لیے  ہیڈ ماسٹر عبد القدوس مگسی صاحب کی سربراہی میں تمام طلباء کے درمیان مف...
13/04/2026

آج سکول ھٰذا میں تعلیمی سال برائے 2026/27 کے لیے ہیڈ ماسٹر عبد القدوس مگسی صاحب کی سربراہی میں تمام طلباء کے درمیان مفت درسی کتب کی تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر تمام معزز اساتذہ کرام نے طلباء میں کتابیں تقسیم کیں اور انہیں دل لگا کر پڑھنے اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی تلقین کی۔
حکومتِ بلوچستان کی جانب سے مفت کتب کی فراہمی ایک خوش آئند اقدام ہے، جس سے غریب اور مستحق طلباء کے لیے تعلیم کے حصول میں آسانی پیدا ہوگی۔

آج مورخہ 27 فروری 2026 کو اسکول میں تعلیمی سال کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، ج...
27/02/2026

آج مورخہ 27 فروری 2026 کو اسکول میں تعلیمی سال کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد ایک طالب علم نے نہایت ہی دلنشین آواز میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
تقریب کے رنگوں کو مزید نکھارنے کے لیے طالبات نے جوش و جذبے سے بھرپور ملی نغمہ پیش کیا، جس نے حاضرین کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کر دیا۔
اس کے بعد نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے جن سے ان کے چہروں پر موجود خوشی اور فخر دیدنی تھی۔ اور تالیوں کی گونج میں ان بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی جنہوں نے سال بھر انتھک محنت کی۔
تقریب کے اختتام پر محترم ہیڈ ماسٹر صاحب نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں "بیسٹ پرفارمنس ایوارڈز" سے نوازا، جو ان کی لگن اور تعلیمی خدمات کا اعتراف ہے۔

24/02/2026

Unity is strength, and today we proved it.

20/02/2026


18/02/2026



الحمدللہ! سالانہ امتحانات کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔ آج کلاس اول (1st) سے ہفتم (7th) کے طلباء نے اپنے دوسرے پرچے میں بھر...
17/02/2026

الحمدللہ! سالانہ امتحانات کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔
آج کلاس اول (1st) سے ہفتم (7th) کے طلباء نے اپنے دوسرے پرچے میں بھرپور شرکت کی۔
اساتذہ کی انتھک محنت اور بچوں کا عزم مل کر ایک روشن مستقبل کی نوید سنا رہے ہیں۔

الحمدللہ! آج سے کلاس اوّل (1st) تا ہفتم (7th) کے سالانہ امتحانات کا سکول ہٰذہ میں باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ہیڈ ماسٹر صاحب ...
16/02/2026

الحمدللہ! آج سے کلاس اوّل (1st) تا ہفتم (7th) کے سالانہ امتحانات کا سکول ہٰذہ میں باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ہیڈ ماسٹر صاحب کی نگرانی اور تمام اساتذہ کرام کے تعاون سے آج پہلا پرچہ منظم اور شفاف طریقے سے جاری ہے۔ اور تمام طلباء کے چہروں پر محنت اور جوش و خروش نمایاں ہے۔

Address

Usta Muhammad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گورنمنٹ بوائز مڈل سکول شہید رُستم خان جمالی اُستا محمد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category