04/05/2025
فکر جدید بک سرکل – 3 مئی 2025 ادارہ فکر جدید میں، کتاب:
The General’s Son:
(The Journey of an Israeli in Palestine)
پر گفتگو ہوئی۔ یہ کتاب ایک اسرائیلی جنرل کے بیٹے کے ضمیر کی بیداری، فلسطینیوں سے ہمدردی، اور انصاف کی تلاش کا سفر بیان کرتی ہے۔ سیشن کو عامر حسین قریشی نے لیڈ کیا، جنہوں نے کتاب کے تاریخی، سیاسی اور ذاتی پہلوؤں کو نہایت مؤثر انداز میں اُجاگر کیا۔
سیشن کی خاص بات شرکاء کی آزادانہ اظہارِ رائے تھی، جس نے گفتگو کو فکری گہرائی بخشی۔ ہر پارٹیسپینٹ نے کتاب کے تناظر میں اسرائیل-فلسطین تنازعے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس سے مکالمے میں وسعت آئی۔
اس کتاب نے جہاں اسرائیل-فلسطین تنازعہ کے نئے زاویے پیش کیے، وہیں قارئین کو یہ سوچنے پر بھی مجبور کیا کہ انصاف، مزاحمت اور انسانیت کی اصل بنیاد کیا ہے۔ سیشن میں نہ صرف کتاب کا تنقیدی جائزہ لیا گیا بلکہ فلسطین کی حالیہ صورتِ حال اور عالمی ردِ عمل پر بھی کھل کر بات ہوئی۔
یہ نشست محض ایک کتاب پر گفتگو نہیں تھی، بلکہ یہ ضمیر، بیداری اور عالمی شعور کے درمیان ایک مکالمہ تھا۔