22/07/2026
گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا کی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابیوں پر خراجِ تحسین
گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا کی کرکٹ ٹیم نے مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سپورٹس کے مختلف سیزنز میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جو کالج، اساتذہ، طلبہ اور پورے سرگودھا ڈویژن کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
نمایاں کامیابیاں
دوسری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سپورٹس (2023–24): پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن
تیسری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سپورٹس (2024–25): پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن (چیمپئن)
چوتھی ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سپورٹس (2025–26): پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن
یہ نمایاں کامیابیاں کالج کے معزز پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اظہر عباس کی مدبرانہ قیادت، چیئرپرسن سپورٹس بورڈ سارہ سدیدہ، سیکرٹری سپورٹس بورڈ ڈاکٹر شیر محمد گوندل،
سیکنڈ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سپورٹس 2023۔24 میں کرکٹ انچارج پروفیسر کامران مسعود عارف تیسری اور چوتھی ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سپورٹس میں کرکٹ انچارج ڈاکٹر گلباز میکن، محسن رضا مغل اور دیگر سپورٹس معاونین ابوبکر کمبوہ، اشتیاق اور رانا شاہد کی انتھک محنت، بہترین منصوبہ بندی، پیشہ ورانہ رہنمائی اور کھلاڑیوں کی بھرپور لگن کا نتیجہ ہیں۔
ان کامیابیوں کے اعتراف میں کالج انتظامیہ نے دوسری اور چوتھی ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سپورٹس کے پنجاب سطح کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں کامیاب کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم کیے گئے۔
تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن محترمہ پروفیسر ڈاکٹر ناہید ناز تھیں، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا محترم ضیاء الحسن نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خوشاب محترمہ ڈاکٹر ارم اقبال، ضلع سرگودھا کے مختلف سرکاری کالجز کے معزز پرنسپل صاحبان، اساتذۂ کرام، سپورٹس آفیشلز اور دیگر معزز مہمان بھی شریک ہوئے۔
تقریب کے دوران مقررین نے کھلاڑیوں، کوچز اور سپورٹس انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا مستقبل میں بھی کھیلوں کے میدان میں اسی جذبے، محنت سے مقابلہ کریں گے۔