A unique institution of compulsory and basic Islamic education. Which provides accurate, real, and quality education to everyone.
15/08/2026
*جنت میں نبی کریم ﷺ کی رفاقت کی دعا🪻*
14/08/2026
Pakistan Independence Day
09/08/2026
اچھے بچے تو ۔۔۔۔۔
آئیے بچوں کو اچھے جملے سکھاتے ہیں تاکہ یہ چھوٹے چھوٹے جملے ان کی شخصیت کا حصہ بن جائیں۔
09/08/2026
آیئے عربی سیکھتے ہیں ، بچوں کو بھی سکھاتے ہیں ، کوئی لفظ سمجھ نہ آئے تو کمنٹ میں پوچھ سکتے ہیں۔
08/08/2026
آئیے آسان ترین انداز میں عربی سکیھئے ، بچوں کو سکھائیے ، شئیر کیجئے تاکہ آپ کے ذریعے دیگر احباب بھی عربی کا ایک نیا سبق سیکھ سکیں۔
08/08/2026
آئیے بچوں کو اچھے جملے اور اچھی عادات سکھائیے ، یہی چھوٹی چھوٹی باتیں بچوں کی شخصیت سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں
07/08/2026
آئیے عربی سیکھئے ، خود بھی اور بچوں کو بھی دکھائیں اور اسے اتنی مرتبہ سنیں کہ یہ چند الفاظ یاد ہوجائیں ، اگر مفید سمجھیں تو کمنٹ کریں۔
07/08/2026
سورۃ الفاتحۃ
آیت نمبر: 6
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
ترجمہ:
ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔
تفسیر:
پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ﴾ یعنی سیدھے راستے کی طرف ہماری راہ نمائی فرما اور سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق سے ہمیں نواز۔
(صراط مستقیم) سے مراد وہ واضح راستہ ہے جو اللہ تعالیٰ اور اس کی جنت تک پہنچاتا ہے۔ یہ معرفت حق اور اس پر عمل پیرا ہونے کا نام ہے۔ پس اس راستے کی طرف راہ نمائی فرما اور اس راستے میں ہمیں اپنی راہ نمائی سے نواز۔
صرف مستقیم کی طرف راہنمائی کا مطلب، دین اسلام کو اختیار کرنا اور اسلام کے سوا دیگر تمام ادیان کا ترک کردینا ہے اور صراط مستقیم میں راہنمائی سے نوازنے کے معنی یہ ہیں کہ تمام دینی معاملات میں علم و عمل کے اعتبار سے ہماری صحیح اور مکمل راہنمائی فرما، لہٰذا یہ دعا سب سے زیادہ جامع اور بندہ مومن کے لئے سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔ بنابریں انسان پر واجب ہے کہ وہ اپنی نماز کی ہر رکعت میں اس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ سے دعا کرے کیونکہ وہ اس کا ضرورت مند ہے۔
یہ صراط مستقیم نبیوں، صدیقوں، شہیدوں اور صالحین کا راستہ ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنی نعمتوں سے سرفراز فرمایا یہ ﴿الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ﴾ لوگوں کا راستہ نہیں جن پر غضب نازل ہوا، جنہوں نے حق کو پہچان کر بھی اسے ترک کردیا مثلاً یہود وغیرہ۔ اور نہ یہ ﴿الضَّالِّينَ ﴾ یعنی گمراہ لوگوں کا راستہ ہے جنہوں نے نصاریٰ کی مانند حق کو ترک کر کے جہالت اور گمراہی کو اختیار کیا۔ پس یہ سورت اپنے ایجاز و اختصار کے باوجود ایسے مضامین پر مشتمل ہے جو قرآن مجید کی کسی اور سورت میں نہیں پائے جاتے۔ سورۃ فاتحہ توحید کی اقسام ثلاثہ کو متضمن ہے۔
١۔ توحید ربوبیت : اللہ تعالیٰ کے ارشاد ﴿رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ سے ماخوذ ہے۔
2۔ توحید الوہیت : یعنی صرف اللہ تعالیٰ ہی کو عبادت کا مستحق سمجھنا۔ لفظ ” اللہ“ اور اللہ تعالیٰ کے ارشاد ﴿إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ﴾ سے ماخوذ ہے۔
٣۔ توحید اسماء و صفات : توحید اسماء و صفات سے مراد ہے کہ بغیر کسی تعطیل، تمثیل اور تشبیہ کے اللہ تعالیٰ کے لئے ان صفات کمال کا اثبات کرنا جن کو خود اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات کے لئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے لئے ثابت کیا ہے اور اس پر لفظ (الحمد) دلالت کرتا ہے۔ جیسا کہ گزشتہ صفحات میں اس کا ذکر گزر چکا ہے۔
اسی طرح اللہ تعالیٰ کا ارشاد ﴿اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ﴾ اثبات نبوت کو متضمن ہے کیونکہ سیدھے راستے کی طرف راہنمائی نبوت و رسالت کے بغیر ناممکن ہے۔
اللہ تعالیٰ کے ارشاد ﴿مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ﴾ سے اعمال کی جزا و سزا ثابت ہوتی ہے نیز یہ جزا اور سزا عدل و انصاف سے ہوگی کیونکہ ” دین“ کے معنی ہیں عدل کے ساتھ بدلہ دینا۔
اور سورۃ فاتحہ تقدیر کے اثبات کو بھی متضمن ہے نیز اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ بندہ ہی درحقیقت فاعل ہے۔ قدر یہ اور جبر یہ کے نظریات کے برعکس، بلکہ ﴿اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ﴾ تمام اہل بدعت و ضلالت کی تردید کو متضمن ہے، کیونکہ صراط مستقیم سے مراد حق کی معرفت اور اس پر عمل پیرا ہونا ہے اور بدعتی اور گمراہ شخص ہمیشہ حق کا مخالف ہوتا ہے۔
﴿إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ﴾اس بات کو متضمن ہے کہ دین کو اللہ کے لئے خالص رکھا جائے، چاہے اس کا تعلق عبادات سے ہو یا استغانت سے۔ فالحمد للّٰہ رب العالمین
06/08/2026
📍 *آپ بادشاہوں کے بادشاہ سے دعا کرتے ہیں، تو اپنی دعاؤں کو چھوٹا مت کریں۔*
*اللہ سے مانگیں، دیدہ دلیری کے ساتھ، یقین کے ساتھ، اسی جُرات سے جیسے*
*سلیمان علیہ السلام نے مانگا تھا۔*
اللہ آپ سب کی جائز حاجات کو پورا فرمائے۔
آمین یارب العالمین🤲
Be the first to know and let us send you an email when Al Hayat Institute posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.