09/04/2026
ایک دوست تھا جس نے تقریباً میرے ہی طریقے سے ٹریڈنگ شروع کی تھی۔
کچھ وقت پہلے وہ ایک بہت بری عادت کا شکار ہوگیا۔
وہ $50 یا $100 ڈپوزِٹ کر کے ان لمِٹڈ لیوریج سے چند سیکنڈز کے لیے سیل یا بائے کرتا کبھی $50 کو $300 کر دیتا، کبھی چند ہی سیکنڈ میں اپنا اکاؤنٹ واش آؤٹ کر دیتا۔
تفصیل سے بات کرنے کے بعد مجھے ایک بات سمجھ آئی۔
وہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ایسی ویڈیوز دیکھتا تھا جہاں لوگ ان لمِٹڈ لیوریج کے ساتھ سیل یا بائے کرتے دکھائے جاتے ہیں۔
کچھ ہی منٹس میں $32 کو $367 بنا دینے والی ویڈیوز۔
اب یہ ڈیمو اکاؤنٹس ہوتے ہیں، سچ ہیں یا جھوٹ مجھے پتا نہیں۔
لیکن اس گندی عادت کی وجہ سے میرے اس دوست نے ہزاروں ڈالر ضائع کر دیے۔
اصل بات یہ ہے....
جو آپ سوشل میڈیا پر دیکھتے اور کنزیوم کرتے ہیں، وقت کے ساتھ وہی آپ کے عمل کا حصہ بن جاتا ہے۔
کتنا آسان لگتا ہے کہ چند کلکس سے $62 کو $473 میں بدل دو۔
اور یہی سوشل میڈیا، یہی کنٹینٹ، خدا جانے کتنے لوگوں کے کیریئر اور پیسے برباد کر رہا ہے۔
دیکھیے، مختلف ٹریڈرز کی لائف اسٹائل، ان کی گاڑیاں، اُن کے پرافٹ کے اسکرین شاٹس آپ کا دماغ خراب کر دیتے ہیں۔
یہی خیالات آپ کے اندر چل پڑتے ہیں اور آپ بہت برا نقصان اٹھاتے ہیں۔
اب کیا کرنا چاہیے؟
کسی کی لائف اسٹائل یا کسی کے پرافٹ کے اسکرین شاٹس سے متاثر ہونا بند کریں۔ خدا کے لیے۔
اگر آپ واقعی ٹریڈر یا پرافٹ ایبل بننا چاہتے ہیں تو ایسے تمام ٹریڈنگ اکاؤنٹس اور پیجز بلاک کر دیں جو آپ کا دماغ خراب کرتے ہیں۔
اُس دوست نے بھی ایسا کیا۔
اب کئی ماہ گزر چکے ہیں، وہ سارے اکاؤنٹس اور وہ ٹریڈرز جو اصل میں جُوا نما ٹریڈنگ کرتے ہیں, سوشل میڈیا پر بلاک کر دیے ہیں۔
اب وہ دوبارہ ٹریک پر ہیں، ٹریڈنگ کر کے کم مگر باقاعدہ پیسہ کما رہے ہیں۔
اگر کوئی بھی پیج، کمیونٹی یا چینل ہے جہاں صرف ٹی پی اور اسکرین شاٹس دکھائے جاتے ہیں اور آپ کو اندر سے برا محسوس ہوتا ہے یا احساسِ کمتری ہوتا ہے، تو اُنہیں بلاک کر دیں۔
اور ہاں، 398 واٹس ایپ اور ٹیلی گرام گروپس بھی ختم کر دیے جہاں صرف ٹی پیز اور اسکرین شاٹس شیئر ہوتے تھے، بغیر کسی تعلیم یا رہنمائی کے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ میری کمیونٹی یا چینل سے آپ کو حقیقی تعلیم نہیں مل رہی تو مجھے بھی ان فالو یا بلاک کر دیں۔
مگر سوال یہ ہے پھر یہ مفت تعلیم اور عملی چیزیں آپ کو کون سکھائے گا؟
کیونکہ جو میں مفت میں سکھاتا ہوں، وہ شاید دوسرے لوگ پیسے لے کر بھی نہ سکھا سکیں۔