Maimoonalism

Maimoonalism

Share

“Cry. Forgive. Learn. Move on. Let your tears water the seeds of your future happiness.

02/05/2026

“میں خط میں بھی تمہیں الوداع کہنے کی ہمت نہیں کر پاتا…
میں ہمیشہ الوداع کہتے ہوئے بے ڈھنگا ہو جاتا ہوں۔
خدا تمہیں سلامت رکھے…
میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا—
میرا دل بہت بھرا ہوا ہے…”

〰️جان کیٹس🤍

01/05/2026

💔

01/05/2026

زندگی میں بہت سے مواقع آتے ہیں جب انسان ٹوٹ جاتا ہے مگر سب سے دردناک اور
تکلیف دہ وقت وہ ہوتا ہے
جب آپ سے انجانے میں اس شخص کو تکلیف مل جائے جسے آپ سب سے عزیز رکھتے ہیں
وہ ندامت وہ شرم وہ احساس جرم آپ کو قبر تک لے جاتا ہے
میمونہ شیرازی

24/04/2026

"*پرفیوم کی بوتل ٹوٹنے پر شَدِید خُوشبُو آتی ہے مگر آخری دفعہ۔۔۔ ❤🌸🥀

24/04/2026

جو لوگ زندگی میں خسارے برداشت کرنے کے عادی ہو جائیں.. ان کے لیے اپنی قیمتی چیزوں اور بے پناہ محبت سے بنائے گئے رشتوں سے دستبردار ہو جانا بہت آسان ہو جاتا ہے.. یہ لوگ با آسانی اپنی جگہ چھوڑ کر منظر سے ہٹ جاتے ہیں.. اور پھر اس پہ ملال بھی نہیں کرتے.. یہ کھونے کا ہنر انسان بہت اذیتوں اور تکلیفوں سے گزر کر سیکھتا ہے.. مگر ایک بار جب کسی شخص کی تکلیف کامل ہو جائے اور وہ سہنے کا ہنر سیکھ جائے تو پھر وہ چیزوں اور لوگوں سے بے نیاز ہو جاتا ہے..

16/04/2026

مجھ سے پوچھو کہ کیوں اداس ہوں میں؟
آو تم کو بتاؤں درد کیا ہے
وہ مری سانس میں سمایا ہے
وہ میری زندگی کا قصہ ہے
میری خوشیوں کا سلسلہ وہ ہے
میری خواہش کی زندگی وہ ہے
میرے ہر درد کی دوا وہ ہے
میرے ہر غم کی شفا وہ ہے
اس سے آباد ہے یہ دل میرا
اس سے یہ جان بھی سلامت ہے
میں جو یہ کامیاب ہوں اب تک
یہ اسی پیار کا نتیجہ ہے
میں اسی کے لیے ہی زندہ ہوں
دسترس اس کی میرے دل پر ہے
میں میسر اسی کو رہتی ہوں
ہے اداسی کی یہ وجہ لوگو
وہ میسر نہیں ہے میرے لیئے
وہ جو میرے لیئے یہ دنیا ہے
اس کی دنیا نہیں ہے میرے سے

میمونہ شیرازی

28/03/2026

جدھر دیکھا خسارہ تھا
محبت بھی خسارہ تھا
یہ نفرت بھی خسارہ تھا
تیرا انا خسارہ تھا
تیرا جانا خسارہ ہے
یہ سانسیں بھی خسارہ ہیں
یہ آنکھیں خواب آنسو بھی
یہ رشتے نام چاہت بھی
خسارے پہ خسارہ ہے
تمھارے ساتھ کی خواہش
تمھارے ہاتھ کی حدت
تمھارے نام کی حجت
خسارہ ہے خسارہ ہے
خسارے سے نکلنا تھا
تمہیں اپنا بنایا تھا
تمہیں سب کچھ بتایا تھا
بتایا تھا اکیلے ہیں
بہت مایوس رہتے ہیں
مگر تم نے سنبھالا کب
اتارا بوجھ گردن سے
خسارہ کر دیا میرا
ادھورا کردیا سارا
میمونہ شیرازی

28/02/2026

بہت سے درد ایسے ہیں
جنہیں ہم کہہ نہیں سکتے
بہت سے کرب ایسے ہیں
جنہیں اب سہہ نہیں سکتے
بہت مضبوط ہوتے تھے
مگر اب ناتواں ہیں ہم
میمونہ شیرازی

28/02/2026

چلو ہم مان لیتے ہیں
تمھارے ساتھ چلتے ہیں
محبت کی زمینوں پہ
مگر وعدہ کرو تم بھی
یہ رستہ ساتھ ناپو گے
اکیلا چھوڑ مت دینا
ہمیں تم توڑ مت دینا
کبھی مشکل پڑے کوئ
ہمارے ساتھ رہنا تم
یہ دنیا جو کہے تم سے
ہماری بات سننا تم
میمونہ شیرازی

Want your school to be the top-listed School/college?

Telephone