21/11/2025
Al-Qamar Islamic Research Institute
Advancing Islamic research, scholarly publishing, and ethical knowledge
21/11/2025
السلام علیکم ناظرین!
جیسا کہ آپ کے علم میں ہوگا، کچھ قومی اور بین الاقوامی آرگنائزیشنز(جن میں" ہورائزن ریسرچ ٹیکنالوجیز لندن ، یوکے"؛ "اسلامک سنٹر آف دیجن ساؤتھ کوریا"؛ ا"نٹرنیشن فیڈریشن فار ورلڈ پیس اینڈ ہارمنی"؛ "القمر اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ ، لاہور"، شامل ہیں) پنجاب یونی ورسٹی نیو کیمپس لاہور میں 20-21 اپریل 2024 کو ایک بڑی انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہیں، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے علاوہ کینیڈا، مصر، ایران، ساوتھ کوریا ، انڈیا، الجزائر وغیرہ مختلف ممالک سے قومی اور بین الاقوامی سطح کے نام ور مذہبی رہنما، پروفیسرز ، وزرا ، حکومتی شخصیات اور میڈیا وصحافت سے متعلق لوگ شرکت اور موضوع سے متعلق اپنے افکار و خیالات کا اظہار کر رہےہیں۔ ویسے تو اس کانفرنس میں سوشل سائنسز اور آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز سے متعلق تمام محققین کے شریک ہونے اور اپنے اپنے سبجیکٹ سے متعلق پیپر پریزنٹ کرنے کی بہترین اپرچونٹی ہے،لیکن چونکہ یہ کانفرنس عمومی طور پر مذہب اور اسلام کے معاشرے اور دنیا میں امن و ہم آہنگی سے متعلق کردار کے بارے میں ہے، اس لیے بالخصوص اسلامیات کے طلبہ اور ایم فل پی ایچ ڈی سکالرز کی اس میں شرکت ان کی انفرادی اور سماجی تناظر میں سیلف گرومنگ اور ایکسپویر کے لیے بہت ہی مفید موقع ہے۔
کانفرنس کا مین موضوع یا تھیم یہ ہے کہ اس تکثیری دنیا میں میں ہم انسان مختلف مکاتب فکر، مذاہب اور نظریات و تصورات رکھنے کے باوجود کیسے پر امن زندگی گزار سکتے ؟؛کیسے ایک اچھا اورد وسروں کے لیے نافع انسان، ایک اچھا معاشرہ اور ایک اچھی اور پر امن دنیا تشکیل دے سکتے یا اس کے لیے کوشش کر سکتے ہیں ؟ ؛مختلف مذہبی روایات اور اسلام میں اس حوالے سے کیا تعلیمات ملتی ہیں؟ ؛آج کی ضروریات و ظروف سے یہ تعلیمات کس قدر اور کیونکر متعلق ہیں؟
کانفرنس کا انگریزی اور اردو عنوان درج ذیل ہے:
Unity in Diversity: Insights from the Prophetic Visions for World Peace
تنوع میں اتحاد: عالمی امن کے لیے پیغمبرانہ یا مذہبی تعلیمات سے اخذو استفادہ
ایبسٹریکٹ انگریزی ، اردو عربی زبانوں میں سے کسی زبان میں بھی بھیجے اور کانفرنس میں پریزنٹ کیے جا سکتے ہیں۔
آرٹس ، سوشل سائنسز اور اسلامیات کے طلبہ و طالبات اور سکالرز کے لیے اس کانفرنس میں شرکت کے مستقبل میں انفرادی، اجتماعی اور نفسیاتی فوائد تو غیر معمولی ہیں ہی، جن کی طرف کچھ اشارہ اوپر کی سطور میں کیا گیا ہے، تاہم معمولی رجسٹریشن فیس میں جو دیگر فوری فوائد ہیں وہ کچھ اس طرح ہیں:
1. کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے بعد قومی و بین الاقوامی مہمانوں اور سکالرز کے ساتھ ساتھ مختلف یونی ورسٹیز کے طلبہ اور سکالرز سے ملاقات اور ان کے ساتھ لنچ کی انجوائمنٹ۔
2. بین الاقوامی کانفرنس میں حاضری اور قومی و بین الاقوامی آرگنائزیشنز کی طرف سے پریزنٹیشن کا سرٹیفیکیٹ۔
3. بہترین قومی و بین الاقوامی سکالرز اور اپنے اپنے شعبے کی نام ور شخصیات سے ملاقات اور ان کے ساتھ یاد گار لمحات کو کیمروں میں محفوظ کرنے کا موقع۔
4. بہترین سکالرز کو سننے کا اور ان کے افکارو نظریات سے استفادے کا موقع۔
5. منتخب مقالات کی قومی و بین الاقوامی جرنلز میں اشاعت کا موقع۔
6. پاکستان کی ایک بڑی یونی ورسٹی کے علمی ماحول کے مشاہدے اور وہاں سے سیکھنے کا موقع۔
سو طلبہ اور سکالرز کو چاہیے کہ وہ کانفرنس میں جلد از جلد رجسٹریشن کروا کر اپنی سیٹیں ریزرو کروا لیں۔ رجسٹریشن کے طریقے اور تفصیل کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
+923086183579
+923455252557
+447532760344
09/07/2023
ہماری کتاب بعنوان " معلوماتِ اسلامیات" ایم فل پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز ، PMS, CSS, PPSC ،لیکچرر اسلامیات ،سبجیکٹ سپشلسٹ اسلامیات کے داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوزاور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے انتہائی مفید اور معیاری کتاب ہے، الحمد للہ اس طرح کے گذشتہ مختلف امتحانات میں امیدواروں نے اس سے وسیع پیمانے پر استفادہ کیا اور کامیابی حاصل کی ۔ جو لوگ بذریعہ ڈاک یہ کتاب حاصل کرنا چاہتے ہیں ،وہ کتاب کی قیمت اور ڈاک خرچ سمیت 600 روپے فون نمبر 03086183570 پر جیز کیش کروا کر پیمنٹ کی رسید اور اپنا ڈاک کا مکمل پتہ بمع فون نمبر اسی نمبر یا 0346589615 پر واٹس ایپ کریں۔ کتاب ان کے گھر پہنچ جائے گی۔
بک سیلرز ہمارے فون نمبر 03086183570 یا علمی بک ہاوس اردو بازار لاہور کےنمبر04237120118 پر رابطہ کر کے رعایتی قیمت پر حاصل کر سکتے ہیں۔
01/02/2023
Last date for resume submission : February 4th, 2023