13/07/2026
*🎯 قرآن کا حق!*
فقیہ رحمۃ اللہ علیہ اپنی سند کے ساتھ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے نقل کرتے ہیں: کہ جو شخص سال میں دو بار قرآن پاک پڑھ لے، اُس نے اس کا حق ادا کر دیا؛ کیونکہ حضور ﷺ ہر سال جبرائیل علیہ السلام کو ایک دفعہ قرآن پڑھتے اور سناتے تھے، لیکن وصال والے سال میں آپ نے اُن کو دو دفعہ سنایا۔ [تنبیہ الغافلین، ص: ۳۵۷، ط: مکتبہ حنین]