30/04/2026
*🌸 خوش آمدید! خوش آمدید! 🌸*
الحمدللہ! آج *گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی لعلو، مرکز اوچ شریف* میں تعلیم کے نئے سفر کا آغاز ہوا۔
آج ہم نے اپنے سکول میں *7 نئی پھول جیسی بچیوں* کا استقبال کیا۔ 💐
ان ننھی پریوں کے چہروں پر تعلیم کا شوق اور آنکھوں میں روشن مستقبل کے خواب دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا۔
*تعلیم سے آراستہ بیٹی، روشن مستقبل کی ضمانت ہے* ✨
ہم اپنے تمام نئے طلباء اور ان کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ انشاءاللہ ہم مل کر ان بچیوں کو علم کی روشنی سے منور کریں گے۔
والدین سے گزارش ہے کہ اپنی بیٹیوں کو ضرور سکول بھیجیں۔ کیونکہ *"پڑھی لکھی بیٹی، گھر کی روشنی"* ہے۔
* *
*گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی لالو*
*مرکز اوچ شریف*