18/05/2026
الحمد ہائر سیکنڈری اسکول میں سالانہ نتائج کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں عوام کا جمِ غفیر موجود تھا۔ اس پروقار تقریب میں معزز مہمانانِ گرامی نے شرکت کرکے محفل کو چار چاند لگا دیے۔
خصوصی مہمانِ گرامی مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کے فرزند مخدوم سید عمر رضا گیلانی صاحب، سابق ایم پی اے قاضی عدنان فرید صاحب، ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کے پرسنل سیکرٹری اجمل خان صاحب، صدر امن کمیٹی و صدر انجمن تاجران عمر خورشید سہمن صاحب، گورنمنٹ ڈگری کالج کے پروفیسر صفدر صاحب، ڈاکٹر رجب کمبوہ صاحب، حاجی شفیع صاحب، اور زوّار حسین بھٹہ صاحب (ڈائریکٹر الحیدر ہائر سیکنڈری اسکول) ،نوائے اوچ کے اڈیٹر شاہین رسول صاحب ،سلیمی بک ڈپو سے آئے محمد فیضان صاحب سمیت دیگر معزز مہمانان، والدین اور اہلِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں سائیکلیں، کیش پرائزز اور دیگر انعامات تقسیم کیے گئے، جس سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوئی اور ان کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔
میں تمام معزز مہمانانِ گرامی، والدین اور اہلِ علاقہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اپنی شرکت سے اس تقریب کو کامیاب بنایا۔
آپ سب کا بے حد شکریہ! 🌹