جن چیزوں سے رسول اللہ ﷺ نے اللہ کی پناہ مانگی، وہ مندرجہ ذیل ہیں :
1. قرض سے۔ (بخاری: 6368)
2. برے دوست سے۔ (طبرانی کبیر: 810)
3. بے بسی سے۔ (مسلم: 2722)
4.جہنم کے عذاب سے۔ (بخاری: 6368)
5. قبر کے عذاب سے۔ (ترمذی: 3503)
6. برے خاتمے سے۔ (بخاری: 6616)
7. بزدلی سے۔ (مسلم: 2722)
8. کنجوسی سے۔ (مسلم: 2722)
9. غم سے۔ ( ترمذی: 3503)
10. مالداری کے شر سے۔( مسلم: 2697)
11. فقر کے شر سے۔ (مسلم: 2697)
12. ذیادہ بڑھاپے سے۔ بخاری: 6368]
13. جہنم کی آزمائش سے۔ بخاری: 6368]
14. قبر کی آزمائش سے۔ بخاری: 6368]
15. شیطان مردود سے۔ بخاری: 6115]
16. محتاجی کی آزمائش سے۔ بخاری: 6368]
17. دجال کے فتنے سے۔ بخاری: 6368]
18. زندگی اور موت کے فتنے سے۔ بخاری: 6367]
19. نعمت کے زائل ہونے سے۔ مسلم: 2739]
20. الله کی ناراضگی کے تمام کاموں سے۔ [مسلم: 2739]
21. عافیت کے پلٹ جانے سے۔ مسلم: 2739]
22. ظلم کرنے اور ظلم ہونے پر۔ نسائی: 5460]
23. ذلت سے۔ نسائی: 5460]
24. اس علم سے جو فائدہ نہ دے۔ ابن ماجہ: 3837]
25. اس دعا سے جو سنی نہ جائے۔ ابن ماجہ: 3837]
26. اس دل سے جو ڈرے نہیں۔ (ابن ماجہ: 3837]
27. اس نفس سے جو سیر نہ ہو۔ (ابن ماجہ: 3837]
28. برے اخلاق سے۔ حاکم: 1949]
29. برے اعمال سے۔ حاکم: 1949]
30. بری خواہشات سے۔
[حاکم: 1949]
31. بری بیماریوں سے۔
[حاکم: 1949]
32. آزمائش کی مشقت سے۔
[بخاری: 6616] کے
33. سماعت کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]
34. بصارت کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]
35. زبان کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]
36. دل کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]
37. بری خواہش کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]
38. بد بختی لاحق ہونے سے۔
[بخاری: 6616]
39. دشمن کی خوشی سے۔
[بخاری: 6616]
40. اونچی جگہ سے گرنے سے۔
[نسائی: 5533]
41. کسی چیز کے نیچے آنے سے۔
[نسائی: 5533]
42. جلنے سے۔
[نسائی: 5533]
43. ڈوبنے سے۔
[نسائی: 5533]
44. موت کے وقت شیطان کے
بہکاوے سے۔ [نسائی: 5533]
45. برے دن سے۔
[طبرانی کبیر: 810]
46. بری رات سے۔
[طبرانی کبیر: 810]
47. برے لمحات سے۔
[طبرانی کبیر: 810]
48. دشمن کے غلبہ سے۔
[نسائی: 5477]
49. ہر اس قول و عمل سے
جو جہنم سے قریب کرے۔
[ابو یعلی: 4473]
50. کفر سے۔
[ابو یعلی: 1330]
51. نفاق سے۔
[حاکم: 1944]
52. شہرت سے۔
[حاکم: 1944]
53. ریاکاری سے۔
[حاکم: 1944]
"حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے نبی اور رسول ہیں. "آپ کو اللہ نے معصوم پیدا فرمایا. 🥀
نہ آپ کو شیطان بہکا سکتا تھا اور نہ ہی دنیا کی کسی چیز کا خوف. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت کی تعلیم کے لیے یہ دعائیں مانگ کر امت کو سکھایا کہ ان چیزوں سے پناہ مانگیں.🥀
اور خیر سے یہ ساری برائیاں عام پائی جاتی ہیں پھر یہ دعویٰ بھی ہے کہ سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔
اے اللہ! ہم ہر اس چیز سے تیری پناہ مانگتے ہیں جس سے تیرے پیارے حبیب ﷺ نے پناہ مانگی۔
آمین یارب العالمین 🤲
Q Rafi idrees Online Quran Academy
Trusted by Muslim families globally for quality Quran education. Personalized one-on-one lessons with experienced teachers.
Fun and engaging classes for kids, adults, and beginners. Start your Quran learning journey today with
free demo class!
12/02/2026
08/02/2026
آپﷺ سب سے بڑھ کر دل کے کشادہ تھے، بات کے سچے، طبعیت کے نرم اور معاشرت میں نہایت کریم تھے۔
❤️صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️
قرآن حفظ کرنا شروع کرو،
تجوید پڑھو،
پھر دنیا اور اس کی ہر چیز خود ہی بھولنے لگو گے!
قرآن کا حفظ،
تجوید اور قراءات کی تعلیم—
یہ ایسی لذت، ایسی خوشی اور دل کا ایسا سکون ہے
جس کا تم تصور بھی نہیں کر سکتے۔
اللہ کی قسم، اللہ کی قسم!
یوں لگتا ہے جیسے مدّات اور غنّات
سینوں سے سارے غم کھینچ کر باہر نکال دیتی ہیں۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.