Online Quran Learning

Online Quran Learning

Share

We provide online Quran Learning using Tajweed. We also provide courses on Hadis, Fiqa and Tafseer

01/05/2023

لیبر ڈے
میری تنخواہ ایک مزدور کی اجرت کے برابر کردواگر اس میں میرا گزارا نہ ہؤا تو میں مزدور کی اجرت بڑھا دوں گا
خلیفہ بلا فصل حضرت ابوبکر صدیق

13/06/2021
14/04/2021

*رمضان مبارک*
🌙🍃🌺
اللہ سبحانه و تعالی اس بار اس مبارک مہینے کو ہم سب کی زندگیوں کا سب سے بہتر رمضان بنا دے۔

ہم کو ایسی عبادات کی توفیق دے جس سے وہ راضی ہو جائے اور ہم کو اپنے مقرب بندوں میں شمار کر لے۔

ہمیں دل سے دعائیں کرنے والا بنا دے اور ہماری دعاوں کو اپنی بارگاہ میں قبول کر لے۔

ہم کو سچے دل سے توبہ کرنے والا بنا دے اور ہماری توبہ قبول کر کے ہمارے اگلے پچھلے ،صغیرہ کبیرہ،چھپے ظاہر، دانستہ نا دانستہ سب گناہوں کی بخشش عطا کر دے اور ہماری برائیوں کو بھلائیوں میں بدل دے۔
ہماری زندگیوں کا مقصد اس کے دیدار کے لئے جدوجہد کرنا بن جائے۔

اس وبا کے دور میں ہمارا رب ہمادی توبہ قبول کر کے اس عذاب سے ہم سب کو بچا لے اور جو جو بیمار ہیں ان کو شفا ء کاملہ دے جو فوت ہو گئے ہیں ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔ہم سب کو حسن خاتمہ عطا کرے کلمہ نصیب کرے۔
امین یا رب
🌙💕

06/04/2021

کورونا وائرس سے بچنے کیلئے بھترین ڈاکٹرز کی ایڈوائز میڈیسن کی صورت میں

25/03/2021

بے شمار لوگوں کی مغفرت:
عَنْ عَائِشَةَ قالت فَقَدتُّ رسولَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لَیْلَةً فَخَرَجْتُ فَاِذَا ہُوَ بِالبَقِیْعِ فَقَالَ أَکُنْتِ تَخَافِیْنَ اَنْ یَّحِیْفَ اللّٰہُ عَلَیْکِ؟ قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! ظَنَنْتُ اَنَّکَ اَتَیْتَ بَعْضَ نِسَائِکَ فَقَالَ اِنَّ اللّٰہَ تَبَارَکَ وتَعَالٰی یَنْزِلُ لَیْلَةَ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ اِلٰی سَمَاءِ الدُّنْیَا فَیَغْفِرُ لِاَکْثَرَ مِنْ عَدَدِ شَعْرِ غَنَمِ کَلْبٍ․ (ترمذی شریف ۱/۱۵۶، ابن ماجہ ،ص۹۹)
ترجمہ: حضرت عائشہ صدیقہ رض سے روایت ہے، فرماتی ہیں: میں نے ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے بستر پر نہ پایا، تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں نکلی، تو میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بقیع (مدینہ طیبہ کا قبرستان) میں ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مجھے دیکھ کر) ارشاد فرمایا: کیا تو یہ اندیشہ رکھتی ہے کہ اللہ اور اس کا رسول تیرے ساتھ بے انصافی کرے گا؟ (یعنی تیری باری میں کسی دوسری بیوی کے پاس چلا جائے گا؟) میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! مجھے یہ خیال ہوا کہ آپ اپنی کسی دوسری بیوی کے پاس تشریف لے گئے ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرہویں شب میں آسمانِ دنیا پر نزول فرماتے ہیں اور قبیلہٴ بنوکلب کی بکریوں کے بالوں سے زیادہ لوگوں کی مغفرت فرماتے ہیں۔ (بنوکلب عرب کا ایک قبیلہ تھا، عرب کے تمام قبائل سے زیادہ اس کے پاس بکریاں ہوتی تھیں۔ (مرقاة شرح مشکوٰة ۳/۳۳۹)
طا لب دعا بندہ ناچیز جلیل احمد عباسی

25/03/2021

روح تو بس اللہ کے حکم سے بنی ہے

25/03/2021

اللہ تعالیٰ ھما رے ہر مریض کو شفا عطا فرمائے (آمین) اور عیادت مریض پر یہ دعا اپنے معمول میں شامل کیا کریں. جزاک اللہ خیر

24/03/2021

یااللہ آپ کے پیارے نبی کریم صل اللہ علیہ والہ و سلم نے جن چیزوں سے پناہ مانگی ہے ہم سب مسلمانوں کو اس سے محفوظ فرما. آمین ثم آمین یارب العالمین

24/03/2021

والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا چاہیے

24/03/2021

اللہ تعالیٰ ھم سب کو سچ بول کر نفع کما نے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Want your school to be the top-listed School/college in Uch?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Uch

Website

Address

Uch
63400