09/12/2025
اسلامیہ پبلک اسکول اباوڑو کا سالانہ ایک روزہ ٹرپ 2025-12-06 بروز ہفتہ صبح کو 9:00 بجے اوباڑو سے بھاولپور کی طرف روانہ ہوا ۔ دسمبر مھینے میں سخت سردی کی وجہ سے بچوں نے سردی سے بچنے کیلیئے ہر انتظام کیا ۔
بچوں نے اسپیکر پر گاڑی میں خوب انجوائے کیا اور اپنے 4 گھنٹے کے سفر کو با آسانی طے کر لیا ۔
اسکول کا ٹرپ تقریباً 2 بجے بھاولپور چڑیا گھر میں پہنچا جہاں سب سے پہلے بچوں نے دوپہر کا کھانا کھایا اور پھر اپنے اساتذہ کی نگرانی میں چڑیا گھر گھومنے گئے ۔
،چڑیا گھر میں بچوں نے شیر، چیتا ہرن ، ریچھ زیبرا وغیرہ ایسے جانور جن کو بچوں نے یا ٹی وی پر دیکھا تھا یا موبائل پر ۔ بچوں نے جانوروں کے ساتھ تصاویر لیں اور خوب انجوائے کیا خصوصاً شیر کے ساتھ ۔
لیکن کچھ بچے جھولے کھانے میں مصروف تھے ۔
جب بچوں نے مکمل چڑیا گھر گھوم لیا تو تقریباً 5 بجے چڑیا گھر سے باہر نکلے تو ہم گاڑی کو ایس ایس ورلڈ فیملی پارک میں لے آئے لیکن بچوں کے اسرار پر گاڑی کو نور محل کی طرف موڑ دیا اور تقریباً 5:45 پر نور محل پہچے
نور محل پہنچنے پر رات ہو چکی تھی جہاں پر خوبصورت روشنی نور محل کی خوبصورتی کو دوبالا کر رہی تھی ۔
نور محل میں بھاولپور کے نواب صادق کی تاریخی ورثوں کو بچوں نے اساتذہ کی نگرانی میں پڑھا اور فوٹو شوٹ کروائے ۔
نور محل سے جب فارغ ہوئے تو گاڑی کا رُخ ایس ایس ورلڈ فیملی پارک کی طرف کیا جہاں پر تقریباً 8:30 بج چکے تھے ۔بچوں نے جھولوں پر بیٹھ کر خوب انجوائے کیا اور تصاویر بنائی آخر تک بچے انجوائے کرتے رہے یہاں تک کہ پارک والوں نے ہار مان کر پارک بند کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے گھر کی جانب اپنا سفر شروع کیا تقریباً چار گھنٹے کے سفر کے بعد تقریباً 4:00 بجے اوباڑو شھر میں انٹر ہوئے اور بچوں کو اپنے اپنے گھر پہنچوانے کا بندوست کیا لیکن جو بچے شہر سے باہر کے تھے انکو اسکول میں سونے کا بندو بست کیا ۔
رات کی تھکاوٹ کی وجہ سے پوسٹ کرنے میں تاخیر ہوئی ۔
اس طرح اللہ تعالیٰ کے کرم سے اور دوستوں کی دعائوں سے ہمارا سالانہ ٹرپ بخیر و عافیت سے واپس اپنے کو پہنچا ۔