09/10/2025
آج بمورخہ 08-10-2025 ملا فاضل انگلش لینگوئج سینٹر ڈلسر مند میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
اس تقریب میں اسٹوڈنٹس کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بچوں کی کارکردگی کو سراہا۔ پروگرام کے دوران طلبہ نے انگلش تقاریر، اردو اور انگلش نظم ویلکم ٹیبلو سوشل میڈیا کے نقصانات اور دیگر دلچسپ پیشکشیں کیں جنہیں شرکاء نے بے حد پسند کیا۔ پروگرام کے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سراج حسین اور سدرہ نور نے انجام دیئے۔
تقریب سے خطاب کرنے والوں میں گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول ڈلسر کے انچارج صدیق صلاح ،سیاسی و سماجی شخصیت کہدہ صابر، ایم ۔ایف۔ای۔ایل۔سی کے آرگنائزر ڈاکٹر عطاء الللہ ، فشریز انسپکٹر منظور احمداور لینگوئج سینٹر کے ڈائریکٹر بوہیر بشیر شامل تھے جنہوں نے طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ادارے کی تعلیمی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
پروگرام کے منیجمنٹ کمیٹی احمد علی ،نظام الدین ،پرویز ناصر ،کفاء شاہلزئی، نبیل احمد ،عمران عزیز، اور کیمرہ مین کی زمہ داری مروان علیم نے سنبھالی ۔
پروگرام کے اختتام پر ملا فاضل انگلش لینگوئج سینٹر ڈلسر کے ڈائریکٹر بوہیر بشیر نے تمام معزز مہمانوں اور والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ آئندہ بھی طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اسی طرح کے مثبت تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کرتا رہے گا۔