Dasht-E-Awaz

Dasht-E-Awaz

Share

Dasht-E-Awaz

12/05/2026

شدید گرمی اور سکولوں میں سہولت نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی یہ حالت

گھنہ تربت

12/05/2026

تربت کیچ کور ندی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے بعد ازاں شناخت کے لیے سول ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت برہان الدین ولد محمد نعیم سکنہ ناگ زامران کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ موت کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔

05/05/2026

تربت دشت کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں معروف علاقائی شخصیت عبدالرشید ولد سلیمان ساکن ہرانی بینٹ جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ پیرانی لمب کے مقام پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں جب کہ مزید تفصیلات اور سرکاری موقف کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

04/05/2026

باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاہدہ کے مطابق بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کیلئے مسلم لیگ ن کی رہنماء اور موجودہ سپیکر صوبائی اسمبلی کیپٹن (د) عبدالخالق اچکزئی کا نام لیا جارہا ہے۔

04/05/2026

تربت میں نجی اسکولوں کی تین ماہ کی فیس یکمشت وصولی پر والدین کا اظہار تشویش، سرکاری اساتذہ کی نجی اداروں میں تدریس پر بھی سوالات

تربت :تربت میں نجی اسکولوں کی جانب سے تین ماہ کی فیس یکمشت وصول کرنے اور عدم ادائیگی کی صورت میں طلبہ کو سالانہ امتحانات میں بیٹھنے سے روکنے کے فیصلے کے خلاف والدین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے والدین نے اس عمل کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ بیشتر گھروں میں ایک سے زائد بچے نجی اسکولوں میں زیرِ تعلیم ہیں، اور تین سے چار بچوں کی فیس ایک ساتھ جمع کروانا ان کے لیے ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ماہانہ اخراجات پورے کرنا ہی مشکل ہے، ایسے میں تین ماہ کی فیس یکمشت ادا کرنا عام آدمی کے بس سے باہر ہے۔ والدین کے مطابق اگر مقررہ وقت پر فیس جمع نہ کرائی جائے تو بچوں کو امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہ دینا ان کے تعلیمی مستقبل کے ساتھ زیادتی ہے۔

دوسری جانب عوامی حلقوں نے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ متعدد سرکاری اساتذہ صبح کے اوقات میں نجی اسکولوں میں تدریسی فرائض انجام دیتے ہیں جبکہ سرکاری اسکولوں میں ان کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری تنخواہیں لینے کے باوجود اساتذہ نجی اداروں کو ترجیح دے رہے ہیں جس سے سرکاری تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

عوامی حلقوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ بعض متعلقہ اداروں کے افسران اور سرکاری اساتذہ کے درمیان ملی بھگت موجود ہے، اور کچھ افسران مبینہ طور پر سرکاری اساتذہ سے بھتہ وصولی میں بھی ملوث ہیں، جس کے باعث اساتذہ کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔

والدین اور عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے جو نجی اسکولوں کی فیس پالیسی اور سرکاری اساتذہ کی نجی اداروں میں تعیناتی کا جائزہ لے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو سرکاری اساتذہ اپنی ڈیوٹی میں غفلت برت رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برخاست کیا جائے، جبکہ نجی اسکولوں کو بھی فیس کے حوالے سے مناسب اور قابلِ برداشت پالیسی اپنانے کا پابند بنایا جائے۔

واضح رہے کہ تربت میں تعلیمی شعبے سے متعلق اس نوعیت کی شکایات ماضی میں بھی سامنے آتی رہی ہیں، تاہم تاحال ان مسائل کا مستقل حل سامنے نہیں آ سکا، جس کے باعث والدین اور طلبہ مسلسل مشکلات کا شکار ہیں۔

03/05/2026

پسنی کے علاقے نلینٹ میں دو افراد کی لاشیں برآمد، ایک کی شناخت ہوگئی

پسنی کے علاقے نلینٹ میں دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں اطلاع ملتے ہی پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں لاشوں پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں تاہم واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔

ذرائع کے مطابق ایک لاش کی شناخت اجمل ولد یاسین ساکن تربت کے نام سے ہوئی ہے جبےکہ دوسری لاش کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق جیونی سے ہے تاہم اس کی باقاعدہ شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

03/05/2026

سبی: روڈ سائیڈ ایکسیڈنٹ
#سبی ٹو جیک اباد مین ہائی وے شاہرہ پر ڈاٹسن پک اپ اور ڈمپر میں تصادم جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جنہیں سبی سیول اسپتال منتقل کر دیا گیا
ازاد ولد فتح محمد قوم لولائی
عابد علی ولد روشن قوم چانڈیہ

03/05/2026

کراچی میں صوبائی وزیر میر اصغر رند کی میر خلیل تگرانی کی عیادت، تمپ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر میر اصغر رند نے اتوار کے روز پارٹی کے سینئر رہنما میر خلیل تگرانی کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ ضلع تمپ کی مجموعی صورت حال اور انتظامی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔

عیادت کے موقع پر بلوچی زبان کے معروف شاعر شے تگرانی بھی موجود تھے۔

03/05/2026

آر سی ڈی سی تربت ایم پی اے کیچ سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے فنڈز سے تعمیر ہونے والے محمد ایوب بلوچ لائبریری کی چابی ملک وارث بلوچ آر سی ڈی سی تربت کے بورڈ ممبر جباربرکت کے حوالے کررہے ہیں

03/05/2026

تربت نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سینیٹر جان محمد بلیدی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بلوچستان اکیڈمی تُربَت کا دورہ کیا۔ اکیڈمی کے چیرمین ڈاکٹر غفورشاد اور دیگر زمہ داروں نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور اکیڈمی سے متعلق ادبی سرگرمیوں اور دیگر پروجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچی زبان و ادب کے فروغ میں بلوچستان اکیڈمی کے کردار کو سراہا اور اس سلسلے میں اپنے بھرہور تعاون کا یقین دلایا۔ ڈاکٹر عبدالمالک نے سید ظہور شاہ ہاشمی کی سو سالہ جشنِ ولادت کے سلسلے میں بلوچستان اکیڈمی کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریب کے لئے اپنے بھرپور تعاون و مدد کی یقین دھانی کراتے ہوے کہا کہ سید ظہور شاہ ہاشمی کا سو سالہ جشنِ ولادت کی تقریب بلوچ ادبی تادیخ کا ایک اہم موڑ ہے اور اس اہم تاریخی مواقع کو شایان شان انداز میں منانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

آخر میں اکیڈمی کے چیرمین ڈاکٹر غفورشاد اور وائس چیرمین فضل بلوچ نے مہمانوں کو اکیڈمی کی کتابیں پیش کیں۔ وفد میں جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد، ڈاکٹر محمد نور، یونس جاوید، انور اسلم،فدا جان محمد بلیدی، حفیظ علی بخش، سرتاج گچکی، جمال شکیل اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر اکیڈمی کے سینئر ممبر اور معروف محقق یوسف عزیز گچکی، ایگزیکٹیو باڈی کے اراکین عبید شاد، عارف عزیز، احمد عمر،فنانس سکریٹری جمال پیر محمد، پریس سکریٹری اصغر محرم اور عابد علیم بھی موجود تھے۔

03/05/2026

سردار اختر جان مینگل اور میر سرفراز بگٹی میں سے آپ کس سیاسی لیڈر کی سیاست کے مداح ہیں؟

Want your school to be the top-listed School/college in Turbat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Dasht
Turbat