Govt.Higher Secondary School Tulamba Official
We Are Committed to excellence .
آج ادارہ ہذا میں سیکنڈ ایئر کے طلباء کی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔نیک تمناوں کے ساتھ انکو رخصت کیا گیا۔ محترم عابد گل، شاہد امین صاحب ، محمد زبیر صاحب نے اپنی ٹیم کے ساتھ بہترین انتظامات کئے۔
22/04/2026
نہ کوئی شور، نہ کوئی دعویٰ ۔۔
بس خلوص، محنت اور محبت!
ایلومینائی کمیٹی نے اس شام کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دیا۔ ❤️
ایلومینائی ڈنر 2026 کی شاندار کامیابی کے پیچھے ایک مخلص، محنتی اور باوقار ٹیم کا ہاتھ ہے۔ ایلومینائی کمیٹی نے دن رات کی انتھک محنت، خلوصِ نیت اور بے مثال جذبے سے اس تقریب کو یادگار بنا دیا۔
ان کی لگن، تنظیم اور اخلاص نے نہ صرف اس ایلومینائی ڈنرکو کامیاب بنایا بلکہ ہر شریک کے دل میں ایک خوبصورت یاد بھی رقم کر دی۔
ہم دل کی گہرائیوں سے ایلومینائی کمیٹی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ 🌟
آج گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول تلمبہ میں ششم اور ہفتم کلاسسز کے سالانہ نتائج کے موقع پر پوزیشن ہولڈر طلباء کی حوصلہ افزائ کے لئے کپس تقسیم کئے گئے۔اور طلباء میں مٹھائ تقسیم کی گئ۔
10 اپریل کو ہشتم کلاس کے نتائج کے بعد ہشتم کلاس کے طلباء کو بھی کپس دئے جائیں گے۔
اور محترم سجاد امین کی طرف سے بھیجی جانے والی کتابیں بھی انشاءاللہ اسی دن تمام پوزیشن ہولڈر طلباء کو دی جائیں گی۔
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول تلمبہ میں ششم سے نہم کلاسسز میں فری داخلہ جاری ہے۔ اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کے لئے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول تلمبہ ایسے شاندار، تاریخ ساز ، بورڈ پوزیشن ہولڈر سکول کا انتخاب کریں۔ تلمبہ و مضافات کا بہترین نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں سے مزین ، اور طلباء کی آبیاری کرنے والا مثالی اور واحد سکول۔۔گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول تلمبہ۔
منجانب
ندیم اختر تگہ
پرنسپل و جملہ سٹاف گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول تلمبہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Tulamba Town
58080