23/03/2026
میری خوش قسمتی تو دیکھیں آج عید کے تیسرے دن میرے بہت پیارے کتاب دوست سر محمد ذیشان احمد میرے گھر تشریف لائے ، ان کے ساتھ ہماری بھابھی بھی تھیں جو ان کی طرح کتابوں سے خوب محبت کرتی ہیں ۔ دونوں نے میری لائبریری کو دیکھا اور خوب سراہا ، بھائی اور بھابھی دونوں نے مُجھے مہمان نوازی کا شرف بخشا جس کے لیے میں دونوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
ذیشان بھائی لاہور سے میرے لیے میرے پسندیدہ ادیب راجہ انور صاحب کی دو اور"چَک پیراں دا جسّا" بلونت سنگھ کا شاہکار ناول بطور تحفہ لے کر آئے جس کے لیے میں تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
اللّٰہ پاک آپ دونوں کو ڈھیروں خوشیوں سے نوازے اور ہمیشہ خوش و خرم رکھے آمین ثم آمین 🤲🤲🤲🤲۔
محمد عمران اسحاق