04/07/2024
بدلون کا قافلہ اور انگلش لینگویج
بدلون کوچنگ اینڈ اسکول سسٹم کی بڑھتی ہوئی پزیرائی یقینا خیرہ کن ہے۔ کیمپس پر کیمپس کی بنیاد رکھی جارہی ہے اور عوام کا تانتا بندھ چکا ہے۔
بدلون الغزالی کیمپس میں انگلش لینگویج کی کلاس کا آغاز کا ارادہ کیا تو میم نادیہ غفران کی کاوشوں کی وجہ سے قوم کی بیٹیوں نے بھی یہ زبان سیکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
تعلیم جہاں مردوں کا حق ہے وہاں خواتین بھی اس زیور سے آراستہ ہونے کا بھرپور حق رکھتی ہے۔
آج بدلون اسکولنگ سسٹم میں انگلش لینگویج کی پریزنٹیشن کا سماں تھا طلباء کرام کی کانفیڈنس لیول بڑھ چڑھ کر بول رہا تھا اس موقع پر جناب وارث خان ، جناب ظاہر صاحب اور جناب ناصر صاحب نے توصیفی کلمات اور اپنا تاثرات پیش کیا
بدلون مرد و زن دونوں کو یکساں تعلیمی ماحول اور سہولیات دینے کا عزم رکھتا ہے۔
ہم مشکور ہیں ان ماؤں اور بیٹیوں کے جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور بدلون کے دہلیز تک آئیں۔
ہماری کوشش ہےکہ لڑکیوں کےلئے مکمل سیپریٹ کلاس ہو اور اس کو سنبھالنے اور پڑھانے والا مکمل اسٹاف خواتین پر مشتمل ہوں۔
بدلون بدل رہا ہے تعلیم کا معیار