Fastdigitallink

Fastdigitallink

Share

just chill

03/07/2025
02/07/2025

صبح نو ہم تو ترے ساتھ نمایاں ہوں گے
اور ہوں گے جو ہلاک شب ہجراں ہوں گے

صدمۂ زیست کے شکوے نہ کر اے جان رئیسؔ
بخدا یہ نہ ترے درد کا درماں ہوں گے

میری وحشت میں ابھی اور ترقی ہوگی
تیرے گیسو تو ابھی اور پریشاں ہوں گے

آزمائے گا بہرحال ہمیں جبر حیات
ہم ابھی اور اسیر غم دوراں ہوں گے

عاشقی اور مراحل سے ابھی گزرے گی
امتحاں اور محبت کے مری جاں ہوں گے

قلب پاکیزہ نہاد و دل صافی دے کر
آئینہ ہم کو بنایا ہے تو حیراں ہوں گے

صدقۂ تیرگیٔ شب سے گلہ سنج نہ ہو
کہ نئے چاند اسی شب سے فروزاں ہوں گے

آج ہے جبر و تشدد کی حکومت ہم پر
کل ہمیں بیخ کن قیصر و خاقاں ہوں گے

وہ کہ اوہام و خرافات کے ہیں صید زبوں
آخر اس دام غلامی سے گریزاں ہوں گے

صرف تاریخ کی رفتار بدل جائے گی
نئی تاریخ کے وارث یہی انساں ہوں گے

Othello in 2 Minutes - FastDigitalLink 08/01/2024

Read Shakespeare's Tragedy "Othello" in 2 Minutes

Othello in 2 Minutes - FastDigitalLink "Othello," a captivating tragedy by William Shakespeare, weaves a tale of love, jealousy, and betrayal. Set against the backdrop of Venice and Cyprus, it explores the destructive power of deception as Iago's cunning manipulations unravel the lives of the noble Othello and his devoted wife, Desdemona...

Hamlet - FastDigitalLink 05/01/2024

Read Shakespeare's play Hamlet in 2 minutes

Hamlet - FastDigitalLink Welcome to FastDigitalLink, Immerse yourself in our diverse range of engaging blogs, covering an extensive array of topics designed to intrigue, inform, and inspire.

27/12/2023

آخری قہقہہ ۔۔۔ The Last Laugh
ابلیس نے آدم اور حوا کو ممنوعہ پھل کھانے پر قائل کر کے جنت سے نکلوا دیا تو قہقہہ لگایا لیکن آدم اور حوا نے معافی کی درخواست قبول ہونے اور روئے زمین پر خلیفہ مقرر ہونے کے بعد شکر ادا کیا، قہقہہ نہیں لگایا۔

نمرود نے ابراہیم کو آگ میں پھینکا اور قہقہہ لگایا۔ آگ حکم خداوندی سے گلزار بن گئی۔ ابراہیم اٹھے، خدا کا شکر ادا کیا، قہقہہ نہیں لگایا۔

یوسف کو بھائیوں نے کنویں میں پھینکا، غلام کے طور پر بیچ دیا۔ اپنے تئیں ان سے جان چھڑائی اور قہقہہ لگایا۔ یوسف مصر کے حکمران بن گئے، خدا کا شکر ادا کیا، قہقہ نہیں لگایا۔

فرعون نے بنی یعقوب کے لڑکے مار دیے، انہیں غلام بنا لیا۔ فرار ہوتے قافلوں کے سامنے آبی رکاوٹ دیکھ کر قہقہہ لگایا۔ موسی دریا کے پار اترے، فرعون کو ڈوبتے دیکھا، خدا کا شکر ادا کیا، قہقہہ نہیں لگایا۔

سرکار دو عالم ص مکہ سے اس حال میں نکلے کہ تن کے کپڑوں کے سوا کچھ پاس نہیں تھا۔ مکہ والوں نے اسے اپنی جیت قرار دیا اور قہقہہ لگایا۔ آٹھ برس بعد مولائے کُل ص فاتح کے طور پر اسی شہر میں اس طرح داخل ہوئے کہ سر مبارک احساس شکر کے ساتھ اس قدر جھکا ہوا تھا کہ اونٹنی کے کوہان سے ٹکراتا تھا۔ سب سر کش سزا کے منتظر تھے لیکن رحمۃ للعلمین نے عام معافی دے دی، قہقہہ نہیں لگایا۔

عارضی کامیابیوں پر قہقہے لگانا ابلیس، نمرود، برادران یوسف، فرعون اور ابو جہل کا وطیرہ ہے جبکہ آدم، ابراہیم، یوسف، موسیٰ اور محمد علیھم السلام جانتے تھے کہ "آخری قہقہہ" صرف اس ذات باری کا ہوتا ہے جسے زوال نہیں، کبر جس کی ردا ہے

Want your school to be the top-listed School/college in Toba Tek Singh?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Fastdigitallink. Com
Toba Tek Singh