Govt High School Maurusipur

Govt High School Maurusipur

Share

old students of Govt High School Maurusipur

15/05/2023
Photos from Govt High School Maurusipur's post 15/05/2023
15/05/2023

ایک دن ساندل بار کی دھرتی کے ایک قابل فخر سپوت
ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کے ساتھ ( جاوید اقبال ناصر )
==================================ا
گورنمنٹ ھائی سکول موروثی پور پنجاب کا ایک قدیمی اور تاریخ ساز ادارہ ھے - اس ادارہ کے فارغ التحصیل طلباء نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اپنی خدمات سر انجام دے رھے ھیں - اس ادارہ نے اپنے تعلیمی معیار کے باعث بڑا نام کمایا - یوں تو اس ادارہ نے بہت سی
قابل فخر ہستیاں پاکستان کو دیں لیکن آج جس قابل فخر
ہستی کا ذکر کروں گا دنیا انھیں ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کے نام سے جانتی اور پہچانتی ھے - موصوف ادارہ مذکورہ کے فارغ التحصیل طالب علم ھیں اور آجکل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لاھور کے ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داریاں بااحسن طریق نبھا رھے ھیں - ان کے دل میں اپنی مادر علمی کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ھوئی ھے یوں تو وہ اپنی گوناں گوں مصروفیات سے وقت نکال کر ادارہ میں گاھے بگاھے تشریف لاتے رہتے ھیں لیکن گزشتہ روز وہ اپنے ایک ریٹائرڈ استاد محترم چوہدری محمد شفیع جو پچھلے کئی برسوں سے امریکہ میں موجود ھیں کی فیملی کو بھی ساتھ لائے جب کہ ادارہ کے ایک اور مایہ ناز سابق طالب علم
ڈاکٹر محمد شاہد عادل کی مشاورت اور ہمراھی کے بغیر تو ڈاکٹر اشرف طاہر ادارہ میں قدم ھی نہیں رکھتے
گزشتہ روز جب ڈاکٹر محمد اشرف طاہرنے پولیس کے کڑے پہرے میں 10 بجے دن سکول میں قدم رنجہ فرمایا تو رئیس ادارہ سید ارشاد حسین شاہ ؛ سکول اسٹاف اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے پھول پتیاں برسا کر ان کا بھر پور استقبال کیا - اپنی آمد کے فوراً بعد انہوں نے کچھ دیر پرنسپل آفس میں قیام کیا اور ادارہ کی تعمیر وترقی کے بارے میں ہدایات دیں اور لیں بھی - بعد ازاں وہ امریکہ سے آئی ھوئی اپنے استاد محترم کی فیملی جس میں ان کے پوتے معاذ نصراللہ ؛ بہو مسز صباحت اور مسز نسیم شامل تھیں ؛ کی ھمراھی میں سکول کی مسجد کی طرف چل دئیے جہاں ان کے ذاتی تعاون سے تعمیر ھونے والی واٹر ٹینکی کا سنگ بنیاد رکھا - اس کے بعد انہوں نے گوجرہ مریدوالہ روڈ پر ادارہ ھی کے ایک فارغ التحصیل طالب علم
ڈاکٹر محمد سعید کی طرف سے بنوائے جانے والے " مسعود قادر " گیٹ کا افتتاح کیا - اس موقع پر ڈاکٹر سعید کے کزن سابق چیئرمین یونین کونسل ڈاکٹر شمس الحق اور ڈاکٹر سعید کے پوتے بشائر قادر بھی ان کے ھمراہ تھے - بعد ازاں ڈاکٹر اشرف طاہر نے اپنے بڑے بھائی اور PCSIR لیبارٹری لاھور کےسابق چیف سائینٹفک آفیسر ڈاکٹر محمدسرور مرحوم کے نام سے منسوب بوٹینیکل گارڈن کا افتتاح بھی کیا - اور گیٹ سے بوٹینیکل گارڈن تک آنے والے راستہ میں لگی ٹف ٹائل کا جائزہ بھی لیا - واضح رھے کہ بوٹینیکل گارڈن کی تعمیر اور ٹف ٹائل کی مد میں تقریباً 30 لاکھ روپے خرچ آئے جو ڈاکٹر محمد اشرف طاہر نے اپنی ذاتی جیب سے ادا کئے جب کہ اس سے قبل جدید ترین آلات سے مزین ایک خوبصورت سائنس لیبارٹری جس کی تعمیر پر 70 لاکھ روپے لاگت آئی تھی اپنے سکول کو گفٹ کر چکے ھیں - بوٹینیکل گارڈن کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے رئیس ادارہ
سید ارشاد حسین شاہ اور تعمیراتی کمیٹی کے ممبران چوہدری محمد ناصر شمس چوہدری سعید اختر اور چوہدری عمر جاوید کی کاوشوں کو بھی سراھا جن کی خصوصی دلچسپی کے باعث یہ منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچے - آخر میں بشائر قادر CEO قادریہ انڈسٹریز پرائیوٹ لمٹیڈ کی جانب سے ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کو ستارہ امتیاز ملنے کی خوشی میں مسعود ھال میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سکول اسٹاف اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے تقریب کی رونق کو چار چاند لگا دئیے - تقریب سے رئیس ادارہ سید ارشاد حسین شاہ ؛ ڈاکٹر محمد اشرف طاہر ؛ ڈاکٹر شاہد عادل اور سائرہ ناصر شمس نے خطاب کیا - تقریب میں مسڑ اینڈ مسز ڈاکٹر رشید خاور اور گلاسگو سے آئے ھوئے محمد اظہر شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی

Photos from Govt High School Maurusipur's post 22/04/2023

Dr Ashraf tahir visit Govt high school Maurusipur and planted many plants their by himself in botanical garden .
He appreciated the work of principal anf development committee .

22/04/2023

Dr.Saeed Ahmad
Dr. Shamas ul haq
Donated main entrance gate for Govt. high school Maurusipur.
Thanks to
development committee Their services are appreciated !

22/04/2023

Dr Muhammad Ashrif Tahir,
DG forensic Laboratory Lahore,
Dr shadid Adil,
Additional secretary planning and development Lahore,
Both are the old students of Govt High School Maurusipur, Dr. Muhammad Ashrif Tahir donated a fully functional international standard biological Laboratory to the school.
It will be very helpful for students to perform biological practices.

Special thanks to Development committee their services are appreciated

Arshaad Hussain principal

Ex Students
Muhammad Nasir Shamas
Ch Saeed Akhter advocate
Ch Umer Javed

Want your school to be the top-listed School/college in Toba Tek Singh?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Govt High School Maurusipur
Toba Tek Singh
36081