GHS 375jb T T Singh_punjab

GHS 375jb T T Singh_punjab Live For humanity Die For Cause

Audio-Visual Aids (AV Aids) make learning interesting, easy, and clear. With pictures, videos, charts, and sounds, stude...
27/10/2025

Audio-Visual Aids (AV Aids) make learning interesting, easy, and clear. With pictures, videos, charts, and sounds, students understand topics quickly and remember them longer. Many aids are low cost or no cost, making education more effective, enjoyable, and accessible for all.

18/10/2025
18/10/2025
Going to give concept about "The Value of Time", by experiment with the help of stone, pebbles, and sand.Class 9thGovt. ...
17/10/2025

Going to give concept about "The Value of Time", by experiment with the help of stone, pebbles, and sand.
Class 9th
Govt. High School 375 JB, Toba Tek Singh.

It’s an art to teach Generation Z.They have, by default, rejected the cramming system.In the entrepreneurship program(کا...
01/10/2025

It’s an art to teach Generation Z.
They have, by default, rejected the cramming system.

In the entrepreneurship program(کاروباری مہم جوئی), projects were assigned to my 9th class students. Different class groups were given tasks, and the students presented such brilliant ideas.

We always criticize Generation Z, but we have never tried to understand their aptitude and tendencies.

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے، ساقی

GHS 375 JB, TT Singh.

10/06/2025

"شہرہ آفاق ناول:(دی الکمسٹ)
مصنف:(Paulo Coelho)

تحقیق و تدوین: انور جّاوید
مقصد : "حقیقی کامیابی اپنی سرزمین پر رہتے ہوئے مسلسل جدو جہد ، محنت اور استقامت سے حاصل ہوتی ہے۔"

ناول الکمسٹ دنیا کے مقبول ترین اور ترجمہ شدہ ناولوں میں سے ایک ہے، جو نوجوانوں اور خواب دیکھنے والوں کے لیے ایک روحانی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ یہ ناول ہمیں سکھاتا ہے کہ اصل کامیابی دوسروں کی تقلید میں نہیں بلکہ اپنے خوابوں کی پہچان اور ان کی تعبیر کے سفر میں ہے۔ اس میں خود اعتمادی، صبر، قربانی اور تقدیر پر ایمان جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔ الکمسٹ نہ صرف ایک کہانی ہے بلکہ زندگی کا سبق ہے جو ہمیں بتاتا ہے کہ اصل خزانہ ہمارے اندر ہی ہوتا ہے۔ یہ ناول ہر اس شخص کے لیے اہم ہے جو مقصدِ زندگی کی تلاش میں ہے۔ اس کی زبان سادہ مگر پیغام نہایت گہرا اور متاثرکن ہے۔

یہ ناول ایک ہسپانوی چرواہے لڑکے سینتیاگو کی حیرت انگیز داستان ہے، جو اپنے خواب کی تعبیر پانے کے لیے دنیا کے دوسرے سرے تک سفر کرتا ہے۔ اسے بار بار ایک ہی خواب آتا ہے کہ مصر کے اہراموں کے قریب کوئی خزانہ دفن ہے۔ اس خواب کو سچ مان کر وہ اپنے جانور بیچ دیتا ہے، اور ایک انجانی راہ پر نکل کھڑا ہوتا ہے — ایک ایسی راہ جہاں قدم قدم پر آزمائش ہے، لیکن ہر قدم پر سیکھنے کا موقع بھی۔

راستے میں سینتیاگو کو دھوکہ، نقصان، دوستی، سچی محبت اور دانائی کا سامنا ہوتا ہے۔ وہ ایک شاطر تاجر سے لٹ جاتا ہے، مگر اسی واقعے سے وہ سیکھتا ہے کہ اگر حوصلہ باقی ہو تو نقصان بھی نئے موقع میں بدل سکتا ہے۔ ایک شیشے کے دکان دار کے ہاں کام کر کے وہ نہ صرف پیسے کماتا ہے بلکہ صبر، خدمت اور نئی سوچ کو بھی اپناتا ہے۔ پھر وہ صحرا کی طرف روانہ ہوتا ہے جہاں اس کی ملاقات ایک بزرگ الکمسٹ سے ہوتی ہے جو اسے بتاتا ہے کہ اصل خزانہ سونے چاندی کا نہیں، بلکہ وہ بصیرت ہے جو انسان اپنی تلاش کے دوران پاتا ہے۔

سینتیاگو کو صحرا کی ایک لڑکی فاطمہ سے محبت ہو جاتی ہے، لیکن وہ جانتا ہے کہ اگر وہ اپنی منزل سے پیچھے ہٹ گیا، تو ساری جدوجہد بے معنی ہو جائے گی۔ فاطمہ اسے جانے کی اجازت دیتی ہے، اور وہ وعدہ کرتا ہے کہ خزانہ پا کر لوٹے گا۔ یہ ایک علامت ہے کہ سچی محبت انسان کو روکتی نہیں بلکہ اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ جب سینتیاگو اہراموں تک پہنچتا ہے، تو اسے پتا چلتا ہے کہ خزانہ وہاں نہیں، بلکہ وہ جگہ ہے جہاں سے اس نے سفر شروع کیا تھا۔ وہ واپس لوٹتا ہے اور وہاں واقعی خزانہ پا لیتا ہے۔ ہم اسے یوں بھی کہہ سکتے ہیں۔

"دیارِ غیر کے بجائے اپنے وطن میں ہی محنت، عزم اور ہمت سے کامیابی حاصل کرنے کا راز چھپا ہوتا ہے، جسے اس کہانی میں خزانے سے تشبیہ دی گئی ہے۔"

یہ کہانی نوجوانوں کو سکھاتی ہے کہ اصل خزانہ کسی بیرون ملک نہیں، بلکہ انسان کے اندر چھپے ہوئے خواب، ہمت اور قربانیوں میں ہوتا ہے۔ وہ کامیابی جو آپ کو خودی سے دور کر دے، وہ کامیابی نہیں، غیروں کی غلامی ہے۔ سینتیاگو نے پوری دنیا کا سفر کیا، مگر انجام وہیں پہنچا جہاں سے نکلا تھا — کیونکہ اصل دولت، اصل سکون اور اصل شناخت اپنی سرزمین، اپنی مٹی، اور اپنے وجود سے جڑی ہوتی ہے۔

آج کے نوجوان بھی جب خوابوں کی تعبیر کے لیے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو اکثر یہ نہیں جانتے کہ وہاں کتنا کچھ گنوانا پڑتا ہے۔ برسوں کی محنت، جدوجہد، مشقت کے بعد بھی وہ دوسرے درجے کے شہری کہلاتے ہیں۔ انہیں اپنی زبان، ثقافت، مذہب اور اقدار سے سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔ ان کی اگلی نسلیں نہ صرف ان کی پہچان کھو بیٹھتی ہیں بلکہ اکثر دین و ایمان سے بھی دور ہو جاتی ہیں۔

لہٰذا، اصل کامیابی وہ نہیں جو آپ کو پردیس میں عزت اور کچھ محدود معاشی مفادات دے، بلکہ وہ ہے جو آپ کو اپنی زمین پر سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ دے۔ حریت، آزادی، خودداری اور اپنی شناخت پر فخر — یہی اصل خزانہ ہے۔ یہ وہ خزانہ ہے جو سینتیاگو کو اپنی مٹی میں ملا، اور آج کے نوجوان بھی اگر دل سے تلاش کریں، تو وہی خزانہ انہیں اپنے وطن میں بھی مل سکتا ہے۔

محترم استاذ عبد الحفیظ صاحب و بشیر مسیح خاکروب کی گورنمنٹ ہائی اسکول 375 ج۔ب ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ریٹائرمنٹ۔متاعِ لوح و قلم ...
11/05/2025

محترم استاذ عبد الحفیظ صاحب و بشیر مسیح خاکروب کی گورنمنٹ ہائی اسکول 375 ج۔ب ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ریٹائرمنٹ۔

متاعِ لوح و قلم چھن گئی تو کیا غم ہے،
کہ خونِ دل میں ڈبو لی ہیں انگلیاں میں نے۔

محترم استاذ عبد الحفیظ صاحب ایک قابل اور فرض شناس اُستاد تھے جنہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ تعلیم و تربیت کے میدان میں گزارا۔ انہوں نے نہ صرف بچوں کو علم سکھایا بلکہ ان کی شخصیت سازی میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ان کی محنت، لگن اور اخلاقی اقدار آج بھی ان کے شاگردوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے اس موقع پر ہم ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

ہمارے معزز ساتھی بشیر مسیح خاکروب ، جنہوں نے درجہ چہارم کے ملازم کی حیثیت سے دیانتداری، ایمانداری اور محنت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، آج ریٹائر ہو گئے ہیں۔ وہ ہمیشہ اپنے فرائض وقت پر اور خوش اخلاقی سے ادا کرتے رہے، اور ان کی موجودگی ایک خاموش لیکن مضبوط سہارا تھی۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا، اور ہم ان کے لیے خوشحال اور پُرسکون زندگی کی دعا کرتے ہیں۔

است
اساتذہ و انتظامیہ گورنمنٹ ہائی اسکول 375 ج۔ب ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔

انور جّاوید

My Ex 10th Class Test.....(Past Memories).Anwar Javed..
03/05/2025

My Ex 10th Class Test.....(Past Memories).

Anwar Javed..

9 سال پہلے میری نہم کلاس۔انور جّاوید
28/04/2025

9 سال پہلے میری نہم کلاس۔

انور جّاوید

25/04/2025

السلام علیکم!

ضرور ی اطلاع برائے والدین و طلباء اسکول ھّذا!

دہم کلاس کی باقاعدہ پڑھائی شروع ہو چکی ہے۔مفت کتابیں بھی دی جا رہیں ہیں۔ تمام طلباء آج سے ہی کلاس میں حاضر ہوں بصورت دیگر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسکول انتظامیہ
گورنمنٹ ہائی اسکول 375 ج۔ب ٹوبہ ٹیک سنگھ۔

ایک ماہر بشریات " Anthropologist "  نے افریقی قبیلے کے بچوں کے ساتھ ایک کھیل کھیلا° اس نے لذیذ پھلوں کی ایک ٹوکری درخت ک...
27/03/2025

ایک ماہر بشریات " Anthropologist " نے افریقی قبیلے کے بچوں کے ساتھ ایک کھیل کھیلا° اس نے لذیذ پھلوں کی ایک ٹوکری درخت کے تنے کے پاس رکھی اور ان سے کہا کہ جو بچہ سب سے پہلے درخت کے پاس پہنچے گا' اس کو یہ ٹوکری ملے گی°

جب اس نے کھیل شروع کرنے کا سگنل دیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ سب بچے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر ساتھ چل رہے تھے' یہاں تک کہ وہ درخت کے پاس پہنچ گئے اور آپس میں پھل بانٹنے لگے° جب اس نے ان بچوں سے پوچھا کہ تم لوگوں نے ایسا کیوں کیا تو ان کا جواب سن کر وہ مزید حیران ہو گیا°

بچوں نے جواب دیا: Ubuntu " ہم میں سے کوئی کیسے خوش رہ سکتا ہے' جب باقی دکھی ہوں° ان کی تہذیب میں Ubuntu کا مطلب ہے" میں ہوں کیونکہ ہم ہیں "۔۔۔

یہ قبیلہ خوشی کا وہ راز جانتا ہے' جو ان تمام معاشروں میں کھو گیا ہے' جو اس سے ماورا ہیں اور جو خود کو مہذب معاشروں میں شمار کرتے ہیں.

Address

Toba Tek Singh

Telephone

+923336219730

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHS 375jb T T Singh_punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GHS 375jb T T Singh_punjab:

Shortcuts

Share