GHS DARMAL PAYEEN DIR LOWER

GHS DARMAL PAYEEN DIR LOWER

Share

03449776552

17/06/2026
27/05/2026

گورنمنٹ ہائی سکول دارمال پائین کے جملہ سٹاف کی جانب سے تمام مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحٰی مبارک

Photos from GHS DARMAL PAYEEN DIR LOWER's post 24/05/2026

الحمدللہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ PTC (Parents Teacher Council) فنڈز کے ذریعے گورنمنٹ ہائی سکول دارمال پائین میں ہر کلاس روم کیلئے بڑے سائز کے وائٹ بورڈز خرید لیے گئے ہیں۔
اسی طرح ہر کلاس روم کیلئے واٹر کولر گلاس کوڑے دان اور وال کلاک بھی فراہم کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو بہتر صاف ستھرا اور سہولیات سے آراستہ تعلیمی ماحول میسر آسکے۔ ہر کلاس کیلئے مارکرز، ڈسٹرز اور AV Aids بھی خریدے گئے ہیں۔
100 سے زائد ایسی کرسیاں جو ناقابلِ استعمال ہو چکی تھیں اُن کی مرمت کروا کر دوبارہ قابلِ استعمال بنا دیا گیا ہے۔ ادارے کی بہتری اور طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی
اِن شاء اللہ۔

Photos from GHS DARMAL PAYEEN DIR LOWER's post 14/05/2026

آج گورنمنٹ پرائمری سکول جاگل کے ہیڈ ماسٹر جناب سعید الرحمن صاحب گورنمنٹ ہائی سکول دارمال پائین تشریف لائے جہاں انہوں نے ادارہ ہذا کے سربراہ جناب انورزیب صاحب اور سینئر استاد محترم جناب عنایت اللہ خان صاحب کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ اس نشست میں گورنمنٹ پرائمری سکول جاگل کی تعلیمی ترقی طلباء کی بہترین رہنمائی تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور ادارے کے مفاد سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران جناب سعید الرحمن صاحب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ جماعت پنجم کے جو طلباء امتحانات کے لیے آئیں گے وہ نمایاں پوزیشنز حاصل کریں گے۔ انہوں نے طلباء کی بہتر تربیت محنت اور نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دینے کے عزم کو بھی دہرایا۔
اس موقع پر سینئر استاد محترم جناب عنایت اللہ خان صاحب نے اپنی 37 سالہ تدریسی خدمات اور تجربات جناب سعید الرحمن صاحب کے ساتھ شیئر کیے۔ انہوں نے تعلیم کے میدان میں کامیابی طلباء کی کردار سازی اور ایک مثالی استاد کے فرائض کے حوالے سے قیمتی مشورے دیے۔
جناب سعید الرحمن صاحب ایک نہایت محنتی مخلص اور باصلاحیت استاد کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے جس بھی ادارے میں خدمات انجام دی ہیں وہاں اپنی بہترین کارکردگی دیانت داری اور لگن سے ادارے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ ایک مثالی استاد رہے ہیں اور اب ایک مثالی ہیڈ ماسٹر کی حیثیت سے بھی ادارے کی بہتری طلباء کے روشن مستقبل اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
یہ ملاقات اس بات کا ثبوت ہے کہ جب اساتذہ باہمی مشاورت تجربات کے تبادلے اور خلوص نیت کے ساتھ کام کریں تو تعلیمی ادارے ترقی کی نئی منازل طے کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام اساتذہ کرام کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے تعلیمی اداروں کو مزید کامیابیاں نصیب فرمائے۔ آمین۔

Photos from GHS DARMAL PAYEEN DIR LOWER's post 07/05/2026

معرکہ حق
پاکستان ہمیشہ زندہ باد

Photos from GHS DARMAL PAYEEN DIR LOWER's post 07/05/2026

گورنمنٹ ہائی سکول دارمال پائین میں ناقابلِ استعمال فرنیچر کی مرمت کا کام جاری ہے۔
ادارے کے فرنیچر کو بہتر اور قابلِ استعمال حالت میں دیکھ کر دلی مسرت اور اطمینان حاصل ہوا۔

Photos from GHS DARMAL PAYEEN DIR LOWER's post 05/05/2026

معرکہ حق۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد

Photos from GHS DARMAL PAYEEN DIR LOWER's post 04/05/2026

Experiment: To separate the components of the given mixture by physical method.
Subject: chemistry
Teacher: Sir Anwar Zeb
Class 9th GHS Darmal Payeen Dir Lower

Want your school to be the top-listed School/college in Timurgara?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Darmal Payeen Lajbook Balambat Dir Kpk Pk
Timurgara
18300

Opening Hours

Monday 08:15 - 14:20
Tuesday 08:15 - 14:20
Wednesday 08:15 - 14:20
Thursday 08:15 - 14:20
Friday 08:15 - 12:16
Saturday 08:15 - 14:20