Government Model School, Basti Azeem

Government Model School, Basti Azeem Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Government Model School, Basti Azeem, Education, Basti Azeem, Tibbi Qaisrani.

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!تمام معزز اساتذہ کرام، عزیز طلبہ و طالبات اور محترم والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 12 ربی...
25/08/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
تمام معزز اساتذہ کرام، عزیز طلبہ و طالبات اور محترم والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 12 ربیع الاول 1448ھ، بروز بدھ 26 اگست 2026ء کو عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر گورنمنٹ گرلز ماڈل پرائمری اسکول بستی عظیم میں تعطیل ہوگی۔
تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو اس مبارک دن کی مناسبت سے نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ، اخلاقِ حسنہ اور تعلیمات سے روشناس کروائیں اور کثرت سے درود و سلام کا اہتمام کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر عمل کرنے اور آپ ﷺ کی محبت کو اپنے دلوں میں ہمیشہ زندہ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین ﷺ
منجانب:
گورنمنٹ گرلز ماڈل پرائمری اسکول بستی عظیم

22/07/2026

📢 اہم اطلاع برائے والدینِ کرام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم والدینِ کرام!
موجودہ موسمی حالات اور طلبہ کی حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ ماڈل اسکول، بستی عظیم آج بروز 22 جولائی 2026 بند رہے گا۔
آپ کے تعاون کا بے حد شکریہ۔
انتظامیہ
گورنمنٹ ماڈل اسکول، بستی عظیم

23/05/2026

"🌙✨ اس بابرکت موقع پر عیدالفطر کے موقع پر گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول بستی عظیم تمام طلباء، والدین اور اہلِ علاقہ کو دلی م...
21/03/2026

"🌙✨ اس بابرکت موقع پر عیدالفطر کے موقع پر گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول بستی عظیم تمام طلباء، والدین اور اہلِ علاقہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔ 🤲💫
اللہ تعالیٰ اس خوشیوں بھرے دن کو آپ سب کے لیے امن 🕊️، خوشحالی 🌸، کامیابی 🌟 اور بے شمار برکتوں کا ذریعہ بنائے۔
🌙 عید مبارک ✨"

26/02/2026

الحمدللہ، Government Model School, Basti Azeem میں سالانہ امتحانات منظم اور پُرامن ماحول میں جاری ہیں۔ طلبہ نہایت سنجیدگی اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنا پرچہ حل کر رہے ہیں، جو ادارے کے معیاری تعلیمی نظام کی عکاسی کرتا ہے۔
📢 داخلے جاری ہیں۔
والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے جلد از جلد داخلہ یقینی بنائیں۔ معیاری تعلیم، تربیت اور بہترین تعلیمی ماحول ہماری پہچان ہے۔

گورنمنٹ ماڈل سکول، بستی عظیماعلانِ داخلہ برائے تعلیمی سال 2026-27تمام معزز والدین  کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ ماڈل س...
23/02/2026

گورنمنٹ ماڈل سکول، بستی عظیم
اعلانِ داخلہ برائے تعلیمی سال 2026-27
تمام معزز والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ ماڈل سکول، بستی عظیم میں نئے تعلیمی سال کے لیے داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ ادارہ معیاری اور باوقار تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

مکمل طور پر مفت داخلہ ✅
حکومت کی جانب سے مفت درسی کتب کی فراہمی✅
اعلیٰ تعلیم یافتہ، تربیت یافتہ اور تجربہ کار تدریسی عملہ✅
طلبہ و طالبات کے لیے علیحدہ اور منظم کیمپس✅
نظم و ضبط اور اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ✅
ہمارا مقصد بچوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم اور بہترین کردار سازی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں ایک باصلاحیت اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔

21/02/2026

📢 اعلانِ داخلہ برائے سیشن 2026ء
🏫گورنمنٹ ماڈل اسکول، بستی عظیم میں نئے تعلیمی سیشن کے لیے یکم مارچ 2026ء سے داخلوں کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔
ہمارا ادارہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی، اعلیٰ اخلاقی تربیت اور مضبوط تعلیمی بنیاد فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ تجربہ کار اور محنتی اساتذہ کی زیرِ نگرانی جدید تدریسی طریقوں کے ذریعے بچوں کو روشن مستقبل کی جانب گامزن کیا جاتا ہے۔
✨ نمایاں خصوصیات:
✔ اعلیٰ معیارِ تعلیم
✔ بہترین نظم و ضبط
✔ محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول
✔ ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں
✔ طلبہ کی انفرادی توجہ اور رہنمائی
اپنے بچے کے روشن مستقبل کے لیے آج ہی سکول کا وزٹ کریں اور داخلہ یقینی بنائیں۔

19/02/2026

*گورنمنٹ ماڈل سکول بستی عظیم* میں صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول کے فروغ کے لیے شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم میں اساتذہ کرام اور طلبہ نے بھرپور دلچسپی اور نظم و ضبط کے ساتھ شرکت کی۔ ادارے کے احاطے میں مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔
اس سرگرمی کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی، درختوں کی اہمیت سے آگاہی اور طلبہ میں قدرتی ماحول کے تحفظ کا شعور بیدار کرنا تھا۔ شرکاء کو پودوں کی دیکھ بھال اور حفاظت سے متعلق ہدایات بھی دی گئیں۔
شجرکاری مہم نہ صرف ایک مثبت اور تعمیری اقدام ثابت ہوئی بلکہ طلبہ میں اجتماعی ذمہ داری اور ماحول دوستی کے جذبے کو بھی فروغ دینے کا سبب بنی۔

Ramzan Mubarak 🌙
19/02/2026

Ramzan Mubarak 🌙

Address

Basti Azeem
Tibbi Qaisrani
32200

Opening Hours

Monday 08:30 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 12:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Model School, Basti Azeem posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share