23/03/2024
ٹھاروشاہ نمائندہ
رپورٹ
الجلیل نرسری کےجی پرائمری اینڈ مڈل اسکول ٹھاروشاہ میں آج بروز جمعتہ المبارک یومِ یکجہتیِ فلسطین اور یومِ پاکستان 23 مارچ کے حوالے سے ایک سادہ مگر پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلباء و طالبات نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت, ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی کھلے عام پامالیوں پر فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے تقاریر کی گئیں و ٹیبلو پیش کیے گئے اور یومِ پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے بھی تقاریر, ملی نغمے و ٹیبلو پیش کیے گئے۔ اس موقع پر مہمانانِ گرامی میں چیف گیسٹ تعلقہ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) بھریا میڈم شگفتہ ناز خانزادہ, گیسٹ آف آنر ایڈمنسٹریٹر ماڈرن کمپیوٹر ٹریننگ سینٹر محترم جناب سر سرفراز احمد راجپوت, ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول نیو تک محترم جناب سر فرقان احمد ملک, چیئرمین ہمسفر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سر فیصل رفیق خانزادہ, سینیئر صحافی رانا محمد اشرف راجپوت, صحافی اللّٰہ ڈنو سولنگی شامل تھے۔ پروگرام میں مہمانانِ گرامی, اساتذہِ کرام اور طلباء و طالبات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم امن پسند و باشعور قوم ہیں, ہم نفرت, نااتفاقی اور ظلم و بربریت کی بجائے محبت, اتحاد و اتفاق اور اخوت و بھائی چارگی پر یقین رکھتے ہیں اور ظالم کے خلاف علم جہاد بلند کرنے اور مظلوم کا ساتھ دینے والوں میں سے ہیں۔ دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی ناانصافی, ظلم و ستم اور زیادتی ہو گی ہم اس کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور ہمارے مذہبی تہوار ہوں یا وطنِ عزیز پاکستان کے قومی تہوار یا دیگر تقریبات ہم کبھی بھی اپنے کشمیری و فلسطینی بہن, بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے, ان کے ساتھ خاموش تماشائی بن کر نہیں کھڑے ہوں گے بلکہ ان تمام مسائل کے حل تک ہر فورم پر ان کے ساتھ اخلاقی و سفارتی تعاون جاری رکھیں گے اور وہاں جاری مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے, کیوں کہ یہ ہمارا دینی و دنیاوی فریضہ بھی ہے۔ ان شاء اللّٰہ وہ دن دور نہیں جب یہ سب بھی ہماری طرح ایک آزاد و خودمختار ریاست ہوں گے اور وہاں کی عوام امن و امان اور سکون کی زندگی جی سکے گی اور اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست ہے اور تمام مسائل کا حل بات چیت سے چاہتا ہے۔