31/12/2025
اہلیان علاقہ کو مبارک!
گورنمنٹ پرائمری اسکول بازی لے گیا!
کلسٹر ہائی سکول چھپری وزیران میں منعقدہ خزان سمسٹر کے امتحان میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کے ہونہار طلباء فہیم اللہ ولد گل لطیف خان اور محمد رفیق ولد رب نواز نے بالترتیب پہلی اور تیسری پوزیشن لے کر میدان مار لیا۔
واضح رہے کہ اس امتحان میں پانچ پرائمری سکولز گورنمنٹ پرائمری سکول خرمست خیل،گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 چھپری وزیران،گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر2 چھپری وزیران،گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر3 چھپری وزیران،گورنمنٹ پرائمری سکول میرعالم کورونہ اور گورنمنٹ پرائمری اسکول کے جماعت پنجُم کے طلباء حصہ لے رہے تھے۔۔
طلباء کی یہ کامیابی اساتذہ کی محنت اور اپنے فرائض سے بھرپور خلوص کی عکاس ہے۔
گورنمنٹ پرائمری اسکول کا انتظامیہ اہلیان علاقہ سے عہد کرتا ہے کہ آپ کے بچوں کو روشن اور بہتر مستقبل دینے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کا استعمال کریں گے اور ادارہ ہذا کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کریں گے۔
آخر میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کے جُملہ اساتذہ پوزیشن ہولڈرز کے والدین کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔
اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی مذکورہ ادارہ علاقے کے لوگوں کی اُمنگوں پر پورا اُترے گا اور اپنی ساکھ کو ایسے ہی برقرار رکھے گا۔۔۔
#مستقبل کا ضامن ادارہ 👇
Govt Primary School Navi Dhand
26/05/2025
08/05/2025