25/11/2025
نیو الفلاح پبلک ہائی سکول تونسہ
Program of work
Class: 9th .. Chem
Test.No.2 ... Ch:02
ٹیسٹ❤️
#. ٹیسٹ طلباء کو ان کی طاقتوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کرنے میں مدد کرتے ہیں، اور ان کی توجہ بہتری کی طرف مرکوز کرنے کے قابل بناتے ہیں۔
#. ٹیسٹ ذہنیت کو پروان چڑھاتے ہیں، طالب علم کو ناکامیوں سے سیکھنے اور بہتر سے بہترین ہونے کی کوشش کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
13/08/2025
"14۔اگست1947ء"
یومِ آزادی مبارک 🇵🇰
یہ دن ہے آزادی کا، شکرانے کا، قربانیوں کو یاد کرنے کا، اور عہدِ نو کا۔
اللہ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو دائم سلامت رکھے، ترقی دے اور اتحاد و اخوت کو فروغ دے۔ آمین
پاکستان زندہ باد!❤️
08/05/2025
نیو الفلاح پبلک ہائی سکول تونسہ شریف
محترم والدین!
مُلکی حالات کے پیشِ نظر بروز جمعہ و ہفتہ(9،10 مئی) سکول بند رہے گا۔ اللہ پاک ملک و قوم کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین ثمہ آمین ۔۔ بروز سوموار 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔
30/04/2025
پسینہ میری محنت کا مرے ماتھے پہ روشن تھا
چمک لعل و جواہر کی مری ٹھوکر پہ رکھی تھی
یکم مئی "Labour Day"
یہ دن دنیا بھر کے مزدوروں کے حقوق، محنت، اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔
اُن تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنے خون پسینے سے معاشرے کی تعمیر کرتے ہیں۔ اور محنت کرنے والے ہاتھوں کی قدر کرتے ہیں ، یہ ہی قوموں کی ترقی کی بنیاد ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ یہ دن ہم سب کو محنت، ایمانداری، اور انصاف کے اصولوں کو اپنانے کی ترغیب دے۔ آمین
انتظامیہ: نیو الفلاح پبلک ہائی سکول تونسہ
27/04/2025
قدم بہ قدم فلاح کی جانب
نیو الفلاح پبلک ہائی سکول تونسہ شریف
محترم جناب سر حفیظ اللہ صاحب کی نگرانی میں۔
ماشااللہ!
مڈل اور نہم کلاسز ۔۔ ڈیلی ٹیسٹ کی اک جھلک،
تمام تر سلیبس بَر وقت مکمل کرنے،
اور ڈیلی، ہفتہ وار، ماہوار، چیپٹر وائز، ہاف کورس،
فل کورس اور ٹرم وائز ٹیسٹ سسٹم سے بہترین تیاری
کی مکمل پلاننگ۔
ادارے کا نام روشن کرنے کےلیے طلبہ وطالبات پُرعزم۔
ہمارے طلبہ ہمارا وقار ۔ ہمارا حوصلہ۔
انہی قابل اور ذہین مٹی کے پھولوں کی بدولت
رب تعالیٰ ادارے کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین ثمہ آمین
اب آپ کی چوکھٹ پہ معیاری تعلیم کا بہترین انتظام!
الحمداللہ ثمہ الحمداللہ!
🌠۔ امسال 200 پلس ریکارڈ داخلہ۔
تونسہ اور گرد و نواح کے والدین کا اعتماد حاصل کرنے
والا وہ واحد ادارہ جس نے بغیر کسی برینڈ کے علاقہ بھر کے نامور اداروں کو داخلے کی صورت میں پیچھے چھوڑا۔
اپنی مثال آپ رکھنے والا ایسا ادارہ،
جس میں آپ کے نونہالان کے روشن مستقبل کے لئے
تجربہ کار اور محنتی اساتذہ فراہم کیے گئے۔
کامیابی کے خواب، اب ہوں گے حقیقت۔
اپنے بچے کا روشن مستقبل یقینی بنائیں۔
قدم بڑھائیں الفلاح کی جانب۔
میری ہستی ہے ضیاء خلق و مروت کا چراغ
میں زمانے کو نئے عزم کی لَو دیتا ہوں
25/04/2025
نیو الفلاح پبلک ھاٸی سکول تونسہ شریف
اپنے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مورخہ 26 اپریل 2025 بروز ھفتہ سکول بند ہو گا۔
منجانب ۔
انتظامیہ نیوالفلاح سکول
30/03/2025
نیو الفلاح پبلک ہائی سکول کی جانب سے تمام طلبا و والدین اور اہلِ علاقہ کو عیدالفطر کی دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔
یہ بابرکت دن ہمارے لیے خوشیوں، احساس، ہمدردی، محبت اور بھائی چارے کا پیغام لاتا ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات اور دعائیں قبول فرمائے اور ہمیں خوشیوں، امن اور ترقی سے نوازے۔ اور ہمیں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ خیرخواہی اور خلوص و محبت سے پیش آنے کی توفیق دے۔ آمین
17/02/2025
نیو-الفلاح پبلک ہائی سکول تونسہ شریف
13/02/2025
پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمان آج (جمعرات) شب برات، مغفرت، دعاؤں اور برکتوں کی مقدس رات منائیں گے۔
شعبان کی 15ویں رات، جسے لیلۃ البراء بھی کہا جاتا ہے، اس وقت مانا جاتا ہے جب اللہ تعالیٰ آنے والے سال کی تقدیر کا تعین کرتا ہے۔
تمام اہل اسلام کو شب برات مبارک ہو!
اللہ پاک سے دعا ہے اس بابرکت رات کے صدقے سب کی بخشش عطا فرما .آمین
12/02/2025
نیو-الفلاح پبلک ہائی سکول تونسہ شریف
سر زمینِ تونسہ میں ایک ایسا ادارہ جو آپ کے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو ایک نئے عزم اور نئے جذبے کے ساتھ بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لئے بالکل تیار ہے۔
جب خواب تعلیم کے نور سے روشن ہوتے ہیں، تو راہیں خود بخود ہموار ہو جاتی ہیں۔ نیو الفلاح سکول میں ہم نہ صرف علم کی شمع روشن کرتے ہیں بلکہ کردار سازی، تہذیب اور اخلاق کے گُل بوٹے بھی پروان چڑھاتے ہیں۔
🔸 داخلے جاری ہیں –
🔴 نرسری تا (نہم بوائز/گرلز)
الحمداللہ! ادارہ ہذا میں پری۔9th کلاسز کا بھی باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نئے سلیبس 2025 کے ساتھ تجربہ کار سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کی موجودگی میں اپنے بچوں کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے نیو الفلاح سکول کا انتخاب کریں۔۔
🟪 ۔ ہمارا منشور ۔۔۔۔
• معیاری و مقصدی تعلیم، روایات اور جدیدیت کا حسین امتزاج
• موجودہ تعلیمی تقاضوں کے مطابق تدریسی طریقہ کار
• تجربہ کار میل اساتذہ، جو شفقت اور محنت کے ساتھ علم بانٹتے ہیں
• ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں، ذہنی و فکری نشوونما کے لیے
• ایک ایسا تعلیمی ماحول جہاں سوال کرنا جرم نہیں ہے، جہاں جستجو انعام ہے۔
آپ کی تشریف آوری ہمارے لئے اعزاز کی بات ہوگی، اور ہمیں یقین ہے کہ نیو الفلاح سکول آپ کے بچوں کی تعلیم اور تربیت کے لئے بہترین انتخاب ثابت ہوگا۔
ہم آپ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک نیا قدم اٹھانے میں آپ کے منتظر ہیں۔
30/01/2025
اُفق اُفق پہ نقوشِ قدَم نُمایاں ہیں
ماشااللہ ۔۔ ثمہ الحمداللہ 🤲
نیو الفلاح پبلک ہائی سکول تونسہ شریف
ادارے کا پہلا سیشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا،
اور سالانہ تقریبِ تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتیہ کلام سے کیا گیا۔
اس شاندار تقریب میں ماہرِ تعلیم اور ادارہ ہذا کے ایم ڈی جناب محمد امین خان چچہ نے خصوصی شرکت کی۔
تمام کلاسز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی خوشی دیدنی تھی۔
ایم ڈی جناب امین خان چچہ نے اپنے خطاب میں پوزیشنز ہولڈرز بچوں کو مبارک باد پیش کی اور تلقین کی کہ وہ اِسی تسلسل کے ساتھ اپنی محنت کو جاری رکھیں۔
اور باقی طلباء میں مزید محنت سے پڑھنے کا جذبہ بھی اجاگر کیا۔ اس حوصلہ افزائی نے بچوں میں محنت اور لگن کے جذبے کو جِلا بخشی۔
آخر میں سکول کے اساتذہ کی کاوشوں کو خوب سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔ ادارے کی کامیابی کا راز "مسلسل محنت" کو قرار دیا۔ اور بیان کیا کہ اساتذہ مستقل محنت اور کوششوں سے اعلیٰ معیارِ تعلیم برقرار رکھیں اور "فلاح" کے اس سفر کو جاری و ساری رکھیں۔
ان کی نیک خواہشات اور دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ خوبصورت پروگرام اختتام پذیر ہوا۔