17/08/2026
محفلِ میلاد النبی ﷺ
2 ربیع الاول شریف
مسجدِ عالیہ محمودیہ تونسہ شریف
زیرِ اہتمام: حضور جگر گوشہء پیر پٹھان حضرت خواجہ محمد نصر المحمود صاحب فخری تونسوی زید شرفہ (سجادہ نشین دربارِ عالیہ محمودیہ تونسہ شریف)
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ باسعادت کے متعلق مختلف اقوال منقول ہیں اسی طرح حضرات خواجگان محمودیہ شریف کا یہ امتیاز ہے کہ مختلف روایات کے مطابق ہرسال انہی تاریخ کو برکت حاصل کرنے کے لیے ربیع الاول شریف کے مختلف ایام میں محافلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کرتےہیں
چنانچہ 2، 7، 9، 12ربیع الاول شریف کے ایام میں محافلِ میلاد کا انعقاد کرتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ 22 اپریل کو بھی محفلِ میلاد کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اسی مبارک سلسلے کے تحت 2 ربیع الاول شریف کو مسجدِ عالیہ محمودیہ تونسہ شریف میں محفلِ میلاد النبی ﷺ منعقد ہوئی، جس میں تلاوتِ قرآنِ پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، علماء و اساتذہ کے ایمان افروز بیانات اور سیرتِ طیبہ کا تذکرہ ہوا جبکہ اختتام پر بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیۂ درود و سلام پیش کیا گیا۔
محمودیہ شریف کے معمولات میں یہ بھی شامل ہے کہ یکم ربیع الاول شریف سے 12 ربیع الاول شریف تک روزانہ فجر کی نماز کے بعد محفلِ درود شریف منعقد ہوتی ہے اور بعد ازاں شرینی تقسیم کی جاتی ہے۔ اسی طرح ان مبارک ایام میں دربارِ عالیہ محمودیہ میں بھی محفلِ درود شریف کا اہتمام ہوتا ہے اور شرینی تقسیم کی جاتی ہے۔
یہ تمام معمولات محبتِ رسول ﷺ اور مشائخ و اسلاف سے چلی آنے والی مبارک روایت کی خوبصورت ترجمانی کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ محمودیہ شریف کے اس سلسلۂ محبت و عقیدت کو شرفِ قبول عطا فرمائے اور ہم سب کو سچی محبتِ رسول ﷺ اور اتباعِ سنت نصیب فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
ہوتے کہاں خلیل و بِنا کعبہ و منیٰ
لولاک والے صَاحبی سب تیرے گھر کی ہے
مَولیٰ علی نے واری تِری نیند پر نماز
اور وہ بھی عصر سب سے جو اَعلیٰ خطرکی ہے
صِدیق بلکہ غار میں جان اس پہ دے چکے
اور حفظِ جاں تو جان فروضِ غررکی ہے
ہاں تو نے ان کو جان انھیں پھیر دی نماز
پَر وہ تو کر چکے تھے جو کرنی بشر کی ہے
ثابت ہوا کہ جملہ فرائض فروع ہیں
اصل الاصول بندگی اس تاجور کی ہے
صلی اللہ علی النبی الامی وآلہ صلی اللہ علیہ وسلم صلوۃ و سلاما علیک یا رسول اللہ
❤❤❤
14/08/2026
اگست صرف جشن کا مہینہ نہیں ہے۔
یہ یاد کا مہینہ بھی ہے۔
ہماری وراثت میں ملی آزادی کے پیچھے ایک ایسی تاریخ ہے جو خون، ہجرت، جدائی اور ناقابلِ تصور قربانیوں سے لکھی گئی ہے۔
جب ہم آزادی کو یاد کریں تو ہمیں تقسیم کے شہداء کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ پرانے زخم کریدنے کے لیے نہیں بلکہ تاریخ کی قیمت کو سمجھنے کے لیے۔
اللہ تعالیٰ ان تمام لوگوں کو جنہوں نے اپنی جانیں دیں، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین 🤲
اولیاء کا ہے فیضان
پاکستان پاکستان 🇵🇰
🇵🇰💚
#14اگست
11/08/2026
🌙 بزمِ نظامِ محمود کے زیرِ اہتمام
🌹 عرسِ سرکارِ اعلیٰ حضرت امامُ اہلِسنت مجددِ دین و ملت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی محفل کی محفل منعقد کی گئی۔
📖 محفل میں مدرسہ عالیہ کے اساتذہ کرام و طلبہ نے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمہ اللہ کی سیرتِ مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ان کی علمی، اصلاحی اور فقہی خدمات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔
اللہ تعالٰی مدرسہ عالیہ کے اساتذہ کرام کی مخلصانہ محنتوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور مدرسہ عالیہ کے طلبہ کے علمی ذوق کو مزید بلند فرمائے۔
🌹 بالخصوص مدرسہ عالیہ کے متولی الاعظم حضرت قبلہ خواجہ محمد نصرالمحمود فخری صاحب دام ظلہ (سجادہ نشین دربار عالیہ محمودیہ تونسہ شریف) کی خدمات کو رب العالمین اپنی مقدس بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ان کی کاوشوں میں برکت عطا فرمائے۔ 🤲
📸✨ محفل کی چند تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں۔
.......
دلوں سے بغض آقا کا مٹایا اعلیٰ حضرت نے
بھٹکتی راہ سے حق پر پھرایا اعلیٰ حضرت نے
سلامِ عشق آقا پر لحد سے بھیج کر اپنی
یہی تعظیمِ آقا ہے بتایا اعلیٰ حضرت نے
فتاویٰ رضویہ اور کنزُ الایماں دے کے دنیا کو
سبھی باطل عقیدوں سے بچایا اعلیٰ حضرت نے
کبھی تقریر سے اپنی کبھی تحریر سے اپنی
لبِ گستاخ پر تالا لگایا اعلیٰ حضرت نے
30/07/2026
🎓 تقریبِ نتائج سہ ماہی امتحانات 2026ء
🏫 مدرسہ عالیہ محمودیہ تونسہ شریف
الحمد للہ! 🤲 طلبۂ کرام نے سہ ماہی امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 🌟📖
پوزیشن ہولڈرز طلبۂ کرام کو اساتذۂ کرام نے مبارکباد پیش کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور مزید کامیابی کے لیے خصوصی دعاؤں سے نوازا۔ 🙌🎁
اس موقع پر جملہ طلبۂ کرام کو قیمتی نصائح کرتے ہوئے آئندہ امتحانات میں مزید محنت، پابندیِ اوقات، حسنِ اخلاق اور بہتر سے بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی گئی تاکہ وہ علمی و عملی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کر سکیں۔
📸 تقریبِ نتائج سہ ماہی امتحانات کی چند یادگار جھلکیاں
11/07/2026
📚 مدرسہ عالیہ محمودیہ تونسہ شریف 📚
سہ ماہی امتحانات 2026ء
الحمدللہ!
مدرسہ عالیہ محمودیہ تونسہ شریف میں سہ ماہی امتحانات 2026ء کا پہلا دن نہایت خوش اسلوبی، نظم و ضبط اور پُرسکون تعلیمی ماحول میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔
طلبۂ کرام نے بھرپور محنت، انہماک اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے پرچے دیے، جبکہ اساتذۂ کرام نے بہترین نگرانی اور حسنِ انتظام کے ساتھ امتحانی عمل کے پہلے دن کو کامیاب بنایا۔
✨ یہ امتحانات طلبہ کی علمی استعداد، فکری صلاحیت اور تعلیمی پیش رفت کا اہم مرحلہ ہیں، جو انہیں مزید محنت، نظم و ضبط اور کامیابی کی جانب گامزن کرتے ہیں۔
🌟 مدرسہ عالیہ محمودیہ تونسہ شریف اپنی روشن علمی و تربیتی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے علمِ دین کی اشاعت اور کردار سازی کے عظیم مشن پر مسلسل گامزن ہے۔
📸 آج کے امتحانی مناظر کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ تمام طلبۂ کرام کو ان امتحانات میں شاندار کامیابی، علمِ نافع، عملِ صالح اور دینِ اسلام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے، اور مدرسہ عالیہ کو حضرت خواجہ حافظ محمد محمود المعروف حضور رحیم رحمۃ اللہ علیہ کے فیوض و برکات اور حضرت خواجہ محمد نصر المحمودفخری تونسوی صاحب زید شرفہ (سجادہ نشین دربار عالیہ محمودیہ تونسہ شریف) کی روحانی سرپرستی میں ہمیشہ ترقی، استقامت اور خیر و برکت عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الکریم ﷺ
02/07/2026
لِيْ خَمْسَةٌ أُطْفِيْ بِهَا
حَرَّ الْوَبَاءِ الْحَاطِمَةِ
اَلْمُصْطَفٰى وَالْمُرْتَضٰى
وَابْنَاهُمَا وَالْفَاطِمَةُ
🌹 آج 2 جولائی 2026ء بروز جمعرات مدرسہ عالیہ محمودہ محمودیہ تونسہ شریف میں نواسۂ رسول ﷺ، جگر گوشۂ بتول، راکبِ دوشِ مصطفیٰ ﷺ، سید شبابِ اہلِ الجنۃ امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ذکرِ شہادت کے سلسلہ میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ایک روح پرور محفل منعقد ہوئی۔
📖 اس بابرکت محفل میں مدرسہ عالیہ کے طلبۂ کرام نے تلاوتِ قرآنِ کریم، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور بارگاہِ اہلِ بیتِ اطہار میں منقبت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی، جبکہ مقررینِ کرام نے حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عظیم قربانی، صبر و استقامت، حق گوئی، جذبۂ ایثار اور واقعۂ کربلا کے ابدی پیغام پر نہایت ایمان افروز خطابات فرمائے۔
🤲 محفل میں متولیٔ اعظم حضرت قبلہ خواجہ محمد نصر المحمود فخری صاحب دامت برکاتہم العالیہ (سجادہ نشین دربار عالیہ محمودیہ تونسہ شریف) نے بنفسِ نفیس شرکت فرما کر محفل کی رونق میں اضافہ فرمایا اور اختتام پر خصوصی دعا فرمائی۔ آپ نے امتِ مسلمہ، ملکِ پاکستان، ادارۂ مدرسہ عالیہ محمودیہ تونسہ شریف، اساتذۂ کرام، طلبۂ عظام، منتظمین اور تمام حاضرین کے لیے خیر و برکت، سلامتی اور استقامت کی دعا فرمائی۔
✨ اس موقع پر استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا صلاح الدین احمد نظامی صاحب (صدر المدرسین مدرسہ ہذا) اور استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ محمد بلال نقشبندی صاحب (مدرس مدرسہ ہذا) نے خصوصی خطابات فرمائے اور واقعۂ کربلا کے روشن اسباق کو اجاگر کرتے ہوئے حاضرین کو حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین فرمائی۔
🌹 محفل میں استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی غلام مجتبیٰ معینی تونسوی صاحب (ناظمِ اعلیٰ مدرسہ ہذا) صاحبزادہ حضرت علامہ مولانا سید حسن رضا شاہ بخاری صاحب (مدرس مدرسہ ہذا) اور خطیب اہلسنت حضرت مولانا عبد الرحیم ہیروی صاحب (مدرس منفرد مثالی مدرسہ محمودیہ) نے بھی شرکت فرمائی۔
بعد ازاں شہدائے کربلا کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی اور شرکاءِ محفل میں لنگرِ حسینی تقسیم کیا گیا۔
🌺 اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور اہلِ بیتِ اطہار کی محبت، ان کی تعلیمات پر عمل اور دینِ اسلام کے لیے ہر قربانی پیش کرنے کا جذبہ عطا فرمائے۔
🤲 اللہ تعالیٰ مدرسہ عالیہ محمودہ محمودیہ تونسہ شریف کو تا دیر قائم و دائم رکھے اور متولیٔ اعظم حضرت قبلہ خواجہ محمد نصر المحمود فخری صاحب دامت برکاتہم العالیہ کو صحت، عافیت، درازیٔ عمر بالخیر اور مزید دینی خدمات کی توفیق عطا فرمائے۔
✨ آمین بجاہِ سید المرسلین ﷺ ✨
18/06/2026
نظام الاوقات 2027ء
تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سالانہ امتحانات 2027ء / 1448ھ کے داخلہ جات کا شیڈول شعبہ امتحانات نے جاری کر دیا ہے۔
18/06/2026
🌹 18 جون 2024 بروز جمعرات 🌹
آج مدرسہ عالیہ محمودہ محمودیہ تونسہ شریف میں محفل بسلسلہ ذکر شہادتِ امیرالمؤمنین خلیفۂ ثانی فاروقِ اعظم مرادِ رسول ﷺ، فخر العادلین حضرت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا انعقاد کیا گیا۔
اس بابرکت محفل میں مدرسہ عالیہ کے طلباء کرام نے سیدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں منقبت پیش کی اور اپ کی سیرتِ طیبہ، عدل و انصاف، جرات و شجاعت، تقویٰ و ورع اور عشقِ رسول ﷺ خطاب بھی کیے۔
نیز ناظم اعلٰی مدرسہ عالیہ استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا غلام غلام مجتبٰی معینی تونسوی صاحب (دامت برکاتہم العالیہ) نے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرتِ مبارکہ اور ان کے عدل و انصاف کے سنہرے اصولوں پر خصوصی بیان فرمایا۔
🤲 محفل کے اختتام پر حضرت سیدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی اور شرکاء میں لنگرِ شریف تقسیم کیا گیا۔
🌺 اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرتِ مبارکہ پر عمل کرنے اور عدل و انصاف سے وابستہ ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
🤲 اللہ تعالیٰ مدرسہ عالیہ محمودہ محمودیہ تونسہ شریف کو تا دیر قائم و دائم رکھے اور متولیٔ الاعظم حضرت قبلہ خواجہ محمد نصر المحمود فخری صاحب دامت برکاتہم العالیہ کو صحت، عافیت اور درازیٔ عمر بالخیر عطا فرمائے۔
✨ آمین بجاہِ سید المرسلین ﷺ ✨
17/06/2026
یکم محرم الحرام
یومِ شہادتِ امیرالمؤمنین خلیفۂ ثانی فاروقِ اعظم مرادِ رسول فخر العادلین حضرت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ
وہ عمر جس کے اعداء پہ شیدا سقر
اس خدا دوست حضرت پہ لاکھوں سلام
فارقِ حق و باطل امام الہدیٰ
تیغِ مسلولِ شدت پہ لاکھوں سلام
ترجمانِ نبی، ہم زبانِ نبی ﷺ
جانِ شانِ عدالت پہ لاکھوں سلام
آج دربارِ عالیہ محمودیہ تونسہ شریف میں یومِ شہادتِ امیرالمؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر مدرسہ عالیہ محمودہ محمودیہ تونسہ شریف کے اساتذۂ کرام اور طلبۂ عظام نے قرآنِ مجید کا ختمِ شریف پڑھ کر بارگاہِ فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایصالِ ثواب پیش کیا۔
اس موقع پر خصوصی طور پر حضرت خواجہ محمد نطام المحمود صاحب (سابق MPA تونسہ شریف) نے بھی شرکت فرمائی۔ بعد ازاں شرکائے محفل میں لنگرِ شریف تقسیم کیا گیا۔
اللہ تبارک و تعالیٰ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فیوض و برکات سے ہمیں مستفیض فرمائے، ان کے عدل و انصاف، تقویٰ، جرأت اور عشقِ رسول ﷺ کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کے صدقے امتِ مسلمہ پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کا نزول فرمائے۔
اللہ تعالیٰ دربارِ عالیہ محمودیہ تونسہ شریف کو تا دیر قائم و دائم رکھے اور متولی الاعظم حضرت قبلہ خواجہ محمد نصر المحمود فخری صاحب مد ظلہ العالی (سجادہ نشین دربار عالیہ محمودیہ تونسہ شریف) کو صحت، عافیت، درازیٔ عمر اور دینِ متین کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین بجاہِ سید المرسلین ﷺ
17/06/2026
اللَّهُمَّ أَدْخِلْهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيمَانِ ، وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ ، وَرِضْوَانٍ مِنَ الرَّحْمَنِ ، وَجِوَارٍ مِنَ الشَّيْطَانِ .
ترجمہ: اےاللہ اس چاند کو ہمارے اوپر امن، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ اور رحمن کی رضامندی اور شیطان کےبچاؤ کے ساتھ داخل فرما۔