11/09/2026
ایم پی اے ماریہ طلال چیئرپرسن اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لٹریسی کی دفتر میں میٹینگ کے دوران بند سکولوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف تجاویز زیرِ غور آئیں اور بند سکولوں کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے سلسلے کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ مسئلے کا مستقل حل تلاش کرتے ہوئے سکولوں کو دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار کی جا سکے۔