Al Suffah Quran Academy

Al Suffah Quran Academy Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Suffah Quran Academy, Education Website, Taunsa.

📖 Al Suffah Quran Academy
Online Quran, Tajweed & Islamic Studies
👨‍🏫 Easy learning for kids & adults
🌍 Classes available worldwide
📩 Contact for a free demo class

04/07/2026

Al Suffah Quran Academy 🌿
📖 Online Quran Classes with Tajweed
نورانی قاعدہ، ناظرہ، حفظ اور بنیادی اسلامی تعلیمات۔
👨‍🏫 بچوں اور بڑوں کے لیے
⏰ Flexible Timings
🎁 Free Trial Class Available
📩 Contact for Admission
03417174493

03/07/2026

Online Quran Classes Available 📖
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
کیا آپ یا آپ کے بچے Quran صحیح تلفظ، تجوید اور قواعد کے ساتھ پڑھنا چاہتے ہیں؟
الحمدللہ! Al Suffah Quran Academy میں ہم فراہم کرتے ہیں:
✅ ناظرہ قرآن
✅ تجوید کے ساتھ قرآن
✅ حفظ / یاد کروانا
✅ بنیادی اسلامی تعلیمات
✅ بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے کلاسز
🕒 Flexible Timing
🌍 Online Classes (دنیا بھر سے)
📱 Trial Class Available
داخلے کے لیے ابھی رابطہ کریں۔
جزاکم اللہ خیراً
Contact: 0311 440 73 37
WhatsApp: +92341 71 74 493
















02/07/2026

شان امام عالی مقام سیدنا امام حسین علیہ السلام

16/06/2026

Online Quran Classes for Kids & Adults
Nazra • Qaida • Tajweed
✅ Easy & Friendly Learning
✅ Qualified Quran Teacher
🎁 Free Demo Class Available
+92341 7174493

08/06/2026
💥 میرے دوست نے حیران ہو کر کہا: "یار، تم بیوی کی بہت مدد کرتے ہو۔"میرا نام حماد ہے۔شادی کو بارہ سال ہو چکے ہیں، اور ان ب...
06/06/2026

💥 میرے دوست نے حیران ہو کر کہا: "یار، تم بیوی کی بہت مدد کرتے ہو۔"

میرا نام حماد ہے۔

شادی کو بارہ سال ہو چکے ہیں، اور ان بارہ برسوں میں میں نے ایک بات بہت دیر سے سیکھی:

بیوی گھر میں ملازمہ نہیں ہوتی کہ اُس کی مدد کی جائے۔
وہ شریکِ حیات ہوتی ہے، جس کے ساتھ گھر چلایا جاتا ہے۔

ایک دن میرا دوست نعمان گھر آیا ہوا تھا۔ ہم ڈرائنگ روم میں بیٹھے چائے پی رہے تھے۔ دفتر، مہنگائی، بچوں کی فیس اور زندگی کی وہی عام باتیں ہو رہی تھیں جو ہر شادی شدہ آدمی کی گفتگو میں شامل ہوتی ہیں۔

اتنے میں کچن سے برتنوں کی آواز آئی۔ عائشہ بچوں کو ہوم ورک بھی کروا رہی تھی اور کھانا بھی سمیٹ رہی تھی۔

میں اٹھا اور کہا:

"تم بیٹھو، میں برتن دھو کر آتا ہوں۔"

نعمان نے مجھے ایسے دیکھا جیسے میں نے کوئی عجیب اعلان کر دیا ہو۔

"یار، تم برتن دھوتے ہو؟"

میں نے کہا:

"ہاں۔"

وہ ہنس کر بولا:

"بہت نیک ہو بھائی، بیوی کی بڑی مدد کرتے ہو۔"

میں رُک گیا۔

واپس اُس کے سامنے بیٹھا اور کہا:

"نعمان، میں اپنی بیوی کی مدد نہیں کرتا۔"

وہ حیران ہوا۔

"مطلب؟"

میں نے کہا:

"برتن میرے بھی ہیں، کھانا میں نے بھی کھایا ہے، گھر میرا بھی ہے، بچے میرے بھی ہیں، تو یہ مدد کیسے ہوئی؟"

وہ چپ ہو گیا۔

میں نے بات جاری رکھی:

"اگر عائشہ روز کھانا بناتی ہے تو کیا وہ مجھ پر احسان کرتی ہے؟ اگر وہ بچوں کو نہلائے، کپڑے بدلے، بخار میں رات بھر جاگے، گھر سنبھالے، مہمان دیکھے، تو کیا وہ میری مدد کر رہی ہوتی ہے؟ نہیں نا؟ پھر میں ایک دن برتن دھو دوں تو اسے مدد کیوں کہا جائے؟"

نعمان نے آہستہ سے کہا:

"یار ہمارے ہاں تو عورتیں ہی یہ سب کرتی آئی ہیں۔"

میں مسکرا دیا۔

"ہمارے ہاں بہت کچھ ہوتا آیا ہے، مگر ہر پرانی چیز درست نہیں ہوتی۔"

وہ خاموشی سے مجھے دیکھنے لگا۔

میں نے کہا:

"مرد ایک دن بچوں کو پارک لے جائے تو لوگ کہتے ہیں، واہ کیا باپ ہے۔ عورت روز بچوں کو پالے تو کہتے ہیں، یہی تو اس کا کام ہے۔ مرد کبھی چائے بنا دے تو گھر والے تعریف کرتے نہیں تھکتے، عورت روز چولہے کے سامنے کھڑی رہے تو کوئی پوچھتا بھی نہیں کہ تھک گئی ہو؟"

نعمان نے چائے کا کپ میز پر رکھ دیا۔

"پچھلے ہفتے میں نے فرش صاف کیا تھا۔ بیوی نے شکریہ بھی نہیں کہا۔ برا لگا۔"

میں نے پوچھا:

"تم نے آخری بار اُسے کب شکریہ کہا تھا؟"

وہ حیران ہوا۔

"کس بات کا؟"

"کھانا بنانے کا۔ کپڑے سنبھالنے کا۔ بچوں کا خیال رکھنے کا۔ تمہاری قمیض ڈھونڈنے کا۔ تمہارے گھر کو گھر رکھنے کا۔"

وہ خاموش ہو گیا۔

میں نے نرمی سے کہا:

"ہم مرد ایک دن کام کر کے تعریف چاہتے ہیں، اور عورتیں پوری عمر کام کر کے صرف یہ چاہتی ہیں کہ اُنہیں کام والی نہ سمجھا جائے۔"

اتنے میں عائشہ کمرے میں آئی۔ ہاتھ میں بچوں کی کاپیاں تھیں۔

"چائے اور دوں؟"

میں نے کہا:

"نہیں، تم بیٹھو۔ چائے بھی میں بنا لاتا ہوں، برتن بھی دھو دیتا ہوں۔"

وہ مسکرا دی۔

"مہمان بیٹھا ہے۔"

میں نے کہا:

"مہمان کو بھی آج سبق مل رہا ہے۔"

نعمان ہنس پڑا، مگر اُس کی ہنسی میں شرمندگی بھی تھی۔

جاتے ہوئے وہ دروازے پر رُکا اور بولا:

"حماد، آج گھر جا کر برتن دھوؤں گا۔"

میں نے کہا:

"برتن دھونا کافی نہیں۔ پہلے یہ سوچ بدلنا کہ تم مدد کر رہے ہو۔ گھر تمہارا بھی ہے۔"

وہ چند لمحے خاموش رہا۔

پھر بولا:

"اور اگر بیوی شکریہ نہ کہے؟"

میں نے جواب دیا:

"تو تم کہنا۔ شاید وہ برسوں سے سننے کی منتظر ہو۔"

اُس کے جانے کے بعد میں کچن میں آیا، آستینیں چڑھائیں اور سنک کے سامنے کھڑا ہو گیا۔

عائشہ دروازے کے پاس کھڑی تھی۔

"آج بڑی باتیں ہو رہی تھیں؟"

میں نے پلیٹ دھوتے ہوئے کہا:

"بس ایک آدمی کو سمجھا رہا تھا کہ بیوی کی مدد نہیں کی جاتی۔"

وہ بولی:

"تو پھر؟"

میں نے مسکرا کر کہا:

"بیوی کے ساتھ گھر چلایا جاتا ہے۔"

وہ خاموش رہی، مگر اُس کی آنکھوں میں ایک سکون سا اتر آیا۔

کبھی کبھی عورت کو بڑے تحفے نہیں چاہئیں ہوتے۔ صرف یہ احساس کافی ہوتا ہے کہ اُس کی محنت کسی کو نظر آ رہی ہے۔

معاشرہ باہر سے نہیں بدلتا۔ معاشرہ اُس دن بدلنا شروع ہوتا ہے جب ایک باپ اپنے بیٹے کے سامنے پلیٹ اٹھاتا ہے، جب ایک شوہر بیوی کے کام کو فرض نہیں، محنت سمجھتا ہے، اور جب مرد یہ کہنا چھوڑ دیتا ہے:

"میں اپنی بیوی کی مدد کرتا ہوں۔"

اور یہ کہنا شروع کرتا ہے:

"یہ گھر میرا بھی ہے۔" ❤️
انتخاب بیت الحسنات ایبٹ آباد

06/06/2026

🌙 AL SUFFAH ISLAMIC ACADEMY 🌙
Just 30 Minutes a Day – One Year of Learning, A Lifetime of Guidance
📖 Course Includes:
✔ Noorani Qaida
✔ Quran Reading (Nazra Quran)
✔ Quran Translation
✔ Muallim-ul-Quran Course
✔ Masnoon Salah (Prayer)
Wudu & Ghusl Essentials
Complete Salah with Translation
Ayat-ul-Kursi
Dua-e-Qunoot
Janazah Prayer
✔ Daily Masnoon Duas
Morning & Evening Adhkar
Dua Before and After Eating
Dua for Entering & Leaving Home
Dua for Wearing Clothes
Dua When Looking in the Mirror
And many more
✔ Basic Islamic Education
✔ Hadith of the Prophet ﷺ
✔ Seerah of Prophet Muhammad ﷺ
✔ Islamic Beliefs & Rulings
✔ Islamic Manners & Character
Etiquettes of Eating
Sleeping Manners
Respect for Elders and Kindness to Youngers
✔ Beneficial for Men, Women, Boys and Girls
💻 Online Classes via Zoom
📲 WhatsApp Contact:
03417174493
Molana Sana Ullah Taunsvi

🌙 الصفہ اسلامک اکیڈمی 🌙 روزانہ آدھا گھنٹہ ، اور صرف ایک سال زندگی بھر کا سکون 📖 کورس میں شامل مضامین:✔ نورانی قاعدہ✔ ناظ...
06/06/2026

🌙 الصفہ اسلامک اکیڈمی 🌙
روزانہ آدھا گھنٹہ ، اور صرف ایک سال
زندگی بھر کا سکون
📖 کورس میں شامل مضامین:
✔ نورانی قاعدہ
✔ ناظرہ قرآن
✔ ترجمہ قرآن
✔ معلم القرآن
✔ مسنون نماز
( وضو غسل کے فرائض و واجبات، نماز جنازہ، مکمل نماز مع ترجمہ، دعائے قنوت، آیت الکرسی)
✔ مسنون دعائیں
صبح شام کے ازکار، بیت الخلا کی دعا، کھانا کھانے کی دعا، گھر میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعا، کپڑے پہننے کی دعا، آئینہ دیکھنے کی دعا وغیرہ وغیرہ
✔ بنیادی دینی تعلیم
✔ حدیثِ نبوی ﷺ
✔ سیرتِ مصطفی ﷺ
✔ عقائد و احکامِ شریعت
✔ اسلامی آداب و اخلاق
کھانا کھانے کے آداب، سونے کے اداب، چھوٹے بڑوں کے آداب ،
✔ خواتین، مردوں بچوں بچیوں سب کے لیے انتہائی مفید کورس ہے
💻 آن لائن کلاسز بذریعہ zoom
📲 رابطہ (واٹس ایپ):
03417174493
Molana Sana Ullah Taunsvi

Address

Taunsa
32100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Suffah Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share