اس پیج پر سکول کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں اور درس و تدریس کے بارے میں دلچسپ مواد شائع کیاجاتا ہے
29/05/2026
21/05/2026
15/05/2026
تدریس کو موثر اور دلچسپ بنانے کے لیے صرف کتابیں کافی نہیں ۔ سکول ہذا میں اسباق پر مشتمل ویڈیوز دکھا کر طلباء کی تربیت کی جاتی ہے۔
07/05/2026
گورنمنٹ ہائی سکول تپی کے سولر پلانٹ کو 6 پینل سے 8 پینل پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔اس پراجیکٹ میں صفدر کریم صاحب کی کوششں قابل ذکر ہیں جسکی محنت سے سکول میں بجلی کا مسلہ کسی حد تک حل ہو گیا ہے۔
05/05/2026
گورنمنٹ ہائی سکول تپی کوہاٹ کی اسمبلی کے پروقار مناظر۔ معرکہ حق بنیان مرصوص کو طلبہ کے سامنے واضح کرکے پاکستانی شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
03/04/2026
آج کوہاٹ بورڈ کے چیئرمین جناب امتیاز ایوب صاحب نے امتحانی سنٹر نمبر 147 گورنمنٹ ہائی سکول تپی کا اچانک دورہ کیا۔ انسپکٹر ڈاکٹر شاکر صاحب اورکزئی پہلے سے سنٹر میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ چیئرمین صاحب نے امتحانی مرکز کا تفصیلی جائزہ لیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پُرسکون ماحول اور دیانت داری سے فرائض انجام دینے پر امتحانی سپرنٹنڈنٹ ، عملہ اور سکول کے پرنسپل جناب ڈاکٹر فضل عمر کی تعریف کی
انہوں نے مزید کہا کہ شفاف اور منظم امتحانی نظام طلبہ کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ اساتذہ اور عملے کی محنت اور لگن قابلِ تحسین ہے، جو نہ صرف ادارے بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امتحانی عمل کو اسی طرح ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھا جائے تاکہ نقل کے خاتمے اور میرٹ کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔
18/02/2026
سکول ھذا کے ہونہار طالب علم عبدالرحمن جس نےادبیات کے ضلعی مقابلوں میں اذان میں پورے ضلع میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ کو پرنسپل ڈاکٹر فضل عمر صاحب نے نقد انعام سے نوازا اور ٹرافی بھی مذکورہ طالب علم کے حوالے کی۔
13/02/2026
آج سکول ھذا میں پرنسپل جناب ڈاکٹر فضل عمر صاحب کے زیر نگرانی میں ایک مختصر سی تقریب منعقد ہںوئی۔ جس میں پرنسپل کی طرف سے بہترین کارکردگی دکھانے پرمحترم ضیا ا لرحمن صاحب کو اور چھٹیوں کے دوران سکول کے رنگ وروغن میں اہم کردار ادا کرنے پر نائب قاصد یاسر کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلباء کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔
Be the first to know and let us send you an email when Government High School Tappi Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Contact The School
Send a message to Government High School Tappi Kohat: