Prism Premier School-PPS TANK

Prism Premier School-PPS TANK Quality Education | Safe Environment | Character Building

11/04/2026
داخلے کے خواہشمند بچے ٹیسٹ دے رہے ہیں۔
11/04/2026

داخلے کے خواہشمند بچے ٹیسٹ دے رہے ہیں۔

فیس بک سکرول کرتے ہوئے یہ پوسٹ  نظر آئی ۔         ٹانک میں بھی اس سے ملتے جلتے حالات سامنے آ جاتے ہیں۔  متعدد بار بچوں س...
02/04/2026

فیس بک سکرول کرتے ہوئے یہ پوسٹ نظر آئی ۔
ٹانک میں بھی اس سے ملتے جلتے حالات سامنے آ جاتے ہیں۔ متعدد بار بچوں سے ایڈمشن ٹیسٹ لیتے ہوئے یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ کئی سال تک والدین کی محنت کی کمائی اور بچے کا وقت ہی ضائع کیا گیا ہے۔ جب ایک پرائیویٹ ادارے میں اول جماعت کے امتحان میں پوزیشن لے کر کامیاب ہونے والا بچہ اردو اور انگریزی کے حروف تہجی ہی نہ لکھ سکتا ہو تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔
ایسے بچوں کے والدین سے بات کرتے ہوئے ، نہ چاہتے ہوئے بھی کئی بار میرا لہجہ تلخ ہو جاتا ہے کیونکہ میرے خیال میں اس بربادی کے اصل ذمہ دار یہی والدین ہی ہیں۔ ایک معصوم بچے کو کیا علم کہ جس ادارے میں میں تعلیم حاصل کر رہا ہوں اس ادارے کے کیا فرائض ہیں اور بحیثیت طالب علم میرے کیا حقوق ہیں۔ رہی بات ادارے کی انتظامیہ اور دیگر ذمہ داروں کی تو یہ ہماری قومی عادت ہے کہ ہم کام نہ کرنے کی تنخواہ لینا چاہتے ہیں۔ ایسے میں اصل ذمہ دار والدین ہی ہیں کیوں کہ وہ پرائیویٹ سکول کی اصل طاقت ہیں، انہی کی ادا کردہ فیس سے ادارے کا نظام چلتا ہے۔ ان ہی والدین سے اگر ان کی لا پرواہی کا گلہ کیا جائے تو ہر کسی کی یہی بات ہوتی ہے کہ ہم فیس ادا کرتے ہیں ، ٹیوٹر صاحب روزانہ آتے ہیں اور ہمارے پاس وقت نہیں ہوتا۔ حالانکہ یہی لوگ ہوتے ہیں جو گھنٹوں کے حساب سے سوشل میڈیا پر وقت گزارتے ہیں، ہر ریل کو دیکھنا انہوں نے اپنا فرض بنایا ہوتا ہے لیکن اپنی اولاد، اپنی نئی نسل کے لیے ان کے پاس وقت نہیں ہوتا۔
والدین سے ہاتھ باندھ کر درخواست ہے کہ خدارا اپنے بچے کو کم از کم 15 منٹ روزانہ دیں۔ اس سے پوچھیں کہ آج سکول میں آپ نے کیا کیا؟ کیا پڑھا کیا لکھا۔ آج کا کلاس ورک اور ہوم ورک کون سا ہے۔ آپ جب اسی، سو روپے کلو ٹماٹر لیتے ہیں تب آپ ایک ایک دانے کو پرکھتے ہیں تو اپنی اولاد اپنے مستقبل سے اتنی لاتعلقی کیوں؟

الحمدللہ! طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر مزید فرنیچر کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ ہر کلاس کا فرنیچر بچوں کی عمر اور او...
02/04/2026

الحمدللہ! طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر مزید فرنیچر کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ ہر کلاس کا فرنیچر بچوں کی عمر اور اوسط قد / جسامت کے مطابق تیار کیا گیا ہے، تاکہ وہ ایک محفوظ، آرام دہ اور پُرسکون ماحول میں بہتر طور پر تعلیم حاصل کر سکیں۔

01/03/2026

جو Verbs ہم میں سے اکثر نے رٹ کر سیکھے تھے،
پرزم پریمیئر سکول میں بچے وہی Verbs کھیل کھیل میں سیکھ رہے ہیں۔
BasedLearning

27/02/2026

پریزم پریمیئر اسکول (Prism Premier School) میں ہم یقین رکھتے ہیں کہ بچے تب ہی بہتر سیکھتے ہیں جب وہ چیزوں کو خود دیکھ کر اور چھو کر پہچانتے ہیں۔
آج ہمارے ننھے ستاروں نے روزمرہ کی اشیاء جیسے پنسل، کتاب اور بیگ وغیرہ کے نام سیکھ کر اپنی ذخیرہ الفاظ (Vocabulary) میں اضافہ کیا۔ ان معصوم آوازوں میں صحیح نام سننا واقعی ایک خوشگوار تجربہ ہے!
PrismPremierSchool #

26/02/2026

ننھے قدم، نمبروں کے سنگ
بچوں کی تعلیم جب کھیل بن جائے تو سیکھنا کتنا آسان ہو جاتا ہے۔ ننھے قدموں کی ایک خوبصورت کاوش۔ 🎒
آپ نے بچپن میں کون سا ایسا کھیل کھیلا؟

درست ارگونومکس — بہتر تعلیم کی بنیاد!تحقیق سے ثابت ہے کہ سکول کا فرنیچر اگر بچوں کی عمر اور جسمانی ساخت کے مطابق نہ ہو ت...
25/02/2026

درست ارگونومکس — بہتر تعلیم کی بنیاد!
تحقیق سے ثابت ہے کہ سکول کا فرنیچر اگر بچوں کی عمر اور جسمانی ساخت کے مطابق نہ ہو تو وہ یا تو مسلسل تکلیف میں رہتے ہیں یا پھر تکلیف سے بچنے کے لیے بیٹھنے کا سست اور غیر درست انداز اختیار کر لیتے ہیں۔ دونوں صورتوں میں ان کی توجہ، دلچسپی اور سیکھنے کی رفتار متاثر ہوتی ہے۔
پرزم پریمیئر سکول میں ہر کلاس کا فرنیچر طلبہ کی عمر اور قد کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے تاکہ ہمارے بچے صحت مند، پُراعتماد اور آرام دہ ماحول میں بھرپور توجہ کے ساتھ تیزی سے سیکھ سکیں۔

ڈسٹرکٹ ٹانک کی تعلیمی دنیا کی معتبر شخصیت محترم جناب عمر خان صاحب (سابقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر و ماسٹر ٹرینر) نے آج پرزم...
23/02/2026

ڈسٹرکٹ ٹانک کی تعلیمی دنیا کی معتبر شخصیت محترم جناب عمر خان صاحب (سابقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر و ماسٹر ٹرینر) نے آج پرزم پریمیئر سکول کا دورہ کیا۔ پرنسپل سر عزیر سے ملاقات کے دوران انہوں نے سکول کے تعلیمی ماحول، عمارت اور بصری و سمعی معاونات کو سراہا اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے گھر کے چار بچوں کو پرزم پریمیئر سکول میں داخل کرایا۔

Address

Faizullah Colony, Opposite Drive Ghulam Qadir Clinic , Station Road
Tank
29400

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:00
Tuesday 08:00 - 13:00
Wednesday 08:00 - 13:00
Thursday 08:00 - 13:00
Friday 08:00 - 11:30
Saturday 08:00 - 13:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Prism Premier School-PPS TANK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category