Pakhtoon times

Pakhtoon times

Share

community worker

24/05/2026

ڈپٹی کمشنر ٹانک جمشید خان کی خصوصی ہدایات اور عوامی مسائل کے فوری حل کے وژن کے تحت ٹانک سٹی میں رپورٹ ہونے والے تمام 25 مین ہولز کو کامیابی کے ساتھ درست کر دیا گیا۔

اس اہم کام کی تکمیل میں جناب زین صاحب، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ ٹانک کی بھرپور کاوشیں اور مسلسل نگرانی قابلِ ستائش رہیں۔

ضلعی انتظامیہ ٹانک شہریوں کو بہتر سہولیات، محفوظ سڑکیں اور جدید انفراسٹرکچر فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

عوامی خدمت، فوری ایکشن اور بہتر ٹانک کی جانب ایک مثبت پیش رفت۔ 👏🇵🇰

24/05/2026

ماشاءاللہ! شہریار خان، آپ نے ایک زبردست پروگرام شروع کیا ہے۔ آج آپ نے محسود قوم کی آئرن لیڈی، اسسٹنٹ کمشنر انمول محسود کا ویڈیو کال کے ذریعے انٹرویو لیا شہریار خان روزانہ باقاعدگی کے ساتھ پوڈکاسٹ اور ویڈیو کاسٹ کرتے ہیں اور مختلف موضوعات پر معلوماتی اور مؤثر مواد پیش کر کے معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دے رہے ہیں۔

Photos from Pakhtoon times's post 22/05/2026

ڈپٹی کمشنر ٹانک جمشید خان کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک کا اچانک دورہ، طبی سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ
Naimat Ullah Mehsood Mohammed Sohail Akram Malik Noor Shadem Asif Khan Mehsud Majid Farooq ٹانک (پختون ٹائم) ڈپٹی کمشنر ٹانک جمشید خان نے صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک کا اچانک اور تفصیلی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار الحق اور پی ٹی آئی کے فوکل ہیلتھ پرسن شوکت بھٹنی بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، او پی ڈی، ایمرجنسی، مردانہ و زنانہ وارڈز، میڈیسن سٹور، لیبارٹری، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جمشید خان نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور دیگر طبی عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف شعبہ جات میں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں، ان کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے سے متعلق درپیش مسائل اور شکایات بھی سنیں۔
دورے کے دوران بعض مریضوں نے ادویات اور دیگر سہولیات سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر جمشید خان نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی کو یقینی بنایا جائے اور علاج معالجے کے عمل میں شفافیت اور بہتری لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ادویات کی بلا تعطل فراہمی، صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات اور طبی عملے کی مستقل حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو علاج کے دوران کسی قسم کی دشواری یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، اور ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے مسلسل نگرانی کر رہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔دورے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو تمام امور مزید بہتر بنانے اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔

22/05/2026

کچے کے ڈاکو کا 11 سالہ معصوم بچی کا اغوا اور دو ماہ سے ریاستی ناکامی انتہائی شرمناک ہے۔ حکومت اور متعلقہ ادارے مکمل طور پر بےحس، ناکام اور بےاختیار نظر آ رہے ہیں۔ ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں اور ریاست صرف بیانات تک محدود ہے۔ یہ مجرمانہ غفلت نہیں تو اور کیا ہے؟
ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر بھرپور آپریشن کیا جائے، بچی کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے اور اس پورے نیٹ ورک کو نشانِ عبرت بنایا جائے۔ اب مزید خاموشی اور تاخیر ناقابلِ برداشت ہے۔

21/05/2026
21/05/2026

ایم پی اے آصف محسود کے خلاف ترنول امن جرگہ کے بعد دجالی میڈیا کی جانب سے انتقامی مہم چلائی جا رہی ہے۔ تاہم حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ آصف محسود ہمیشہ امن، اتحاد اور عوامی حقوق کے علمبردار رہے ہیں، اسی لیے مخالفین پروپیگنڈے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

20/05/2026

ایم پی اے آصف محسود کی آواز خیبرپختونخوا اور جنوبی وزیرستان کے غیور عوام کی آواز ہے۔ آڈیو میں ان کی آواز شامل ہی نہیں، لیکن جانبدار میڈیا سستی شہرت اور جھوٹے بیانیے کے لیے بکاؤ ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ عوام اب باشعور ہو چکے ہیں
یہ کارروائی صرف ایم پی آصف محسود کے خلاف نہیں بلکہ خیبر پختونخوا اور جنوبی وزیرستان کے ہر اس فرد کے خلاف ہے جو اپنے حقوق کی بات کرتا ہے۔ عوامی نمائندوں کو متنازع بنا کر آپ عوام کی جدوجہد کو کمزور نہیں کر سکتے۔ ہم ہر اس آواز کے ساتھ ہیں جو حق اور انصاف کے لیے اٹھے۔
حقائق کو چھپانے اور سچ کو دبانے کے لیے جتنا مرضی پروپیگنڈا کر لیں، جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔ ٔجنوبی وزیرستان کے عوام اپنے حقوق اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ آصف محسود کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ عوام کا سچا ترجمان ہے۔

20/05/2026

لکی مروت: تھانہ غزنی خیل کی حدود میں گل باز دھقان کے ساتھ روڈ کے کنارے سےنامعلوم نوجوان کی لاش برآمد جن کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا ،ابتدائی معلومات

19/05/2026

ٹانک میں ایک اور افسوسناک واقعہ;
واقعے کے مطابق ٹانک کے علاقے وزیر آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں صلاح الدین ولد شراب الدین، قوم بیٹنی، سکنہ منزئی جاں بحق ہو گئے۔

19/05/2026

ایم پی اے صاحب نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کے معاملے پر جس جرات کے ساتھ اسمبلی کو جھنجھوڑا، وہ قابلِ غور ہے۔ انہوں نے قوم کے مفاد میں کھل کر بات کی، چاہے اس سے بعض اراکینِ اسمبلی ناراض ہی کیوں نہ ہوئے۔ عوام کے حقوق پر ڈاکا مارا گیا تو اسمبلی کی رکنیت کی کوئی ضرورت نہیں اٹینشن نوٹس کے ذریعے نہ صرف اس مسئلے کو اجاگر کیا بلکہ متنازع بھرتیوں کو رکوانے میں بھی کردار ادا کیا۔
سیاست سے بالاتر ہو کر اگر دیکھا جائے تو یہ اقدام عوامی مفاد اور شفافیت کی ایک واضح مثال ہے۔

18/05/2026

سہیل آفریدی کی نئے وزراء سے ملاقات کے حوالے سے یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ وہ بھی آپ ہی کی طرح ایک منتخب ایم پی اے ہیں، انہیں ایڈیشنل ذمہ داری ملی ہے۔ اس میں غیر ضروری حد تک سر جھکانے کی ضرورت نہیں۔ کوئی بھی شخص پیدائشی وزیر اعلیٰ نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ عہدہ سی ایس ایس یا پی ایم ایس کے ذریعے حاصل ہوتا ہے، بلکہ یہ عوامی ووٹ اور اعتماد سے ملتا ہے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Tank?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Tank