01/10/2026
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔
ان شاءاللہ کیریئر ایجوکیشن سسٹم ٹانک میں 12 اکتوبر 2026 سے مڈ ٹرم امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے، جو 22 اکتوبر 2026 تک جاری رہیں گے۔ ڈیٹ شیٹ ساتھ منسلک ہے۔
نتیجہ: جمعہ، 30 اکتوبر 2026
پیرنٹ ٹیچر میٹنگ: ہفتہ، 31 اکتوبر 2026
آپ سب سے مودبانہ درخواست ہے کہ اپنے بچوں کی اپنی نگرانی میں امتحان کی بھرپور تیاری ضرور کروائیں۔
بچوں کو وقت پر سونے اور متوازن غذا کی عادت ڈالیں، ان کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں پابندی سے اسکول بھیجیں۔ آپ کا اعتماد اور دعائیں ان کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
رب کریم اپنے خاص فضل و کرم سے ہم سب کا تمام مثبت معاملات میں حامی و ناصر ہو۔
آمین
پرنسپل
کیریئر ایجوکیشن سسٹم ٹانک
Career Education System Tank