15/08/2025
*📢 اہم اطلاع برائے والدین و طلباء*
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آج مورخہ 15 اگست کو گورنمنٹ شہید شیرنواز سنٹینیل ماڈل ہائی سکول نمبر 1 ( ڈی ایس ایس) ٹانک میں فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے داخلوں کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ جس میں تمام اساتذہ کرام نے شرکت کی۔
میٹنگ میں داخلوں، بہترین تعلیمی لائحہ عمل اور طلباء کی بہتری کے لیے جامع گفتگو کی گئی۔ تمام اساتذہ کرام نے ایک نئے جزبے سے اس عزم کا اظہار کیا کہ پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی ڈی ایس ایس (ڈبل شفٹ سکول) کو کامیابی کی نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔
داخلہ مہم کا آغاز ہو چکا ہے، والدین سے گزارش ہے کہ جلد از جلد اپنے بچوں کےداخلوں کو یقینی بنائیں تاکہ بڑھتی ہوئی ترقی اور مہنگائی کے دور میں آپ کا بچہ ایک معیاری ادارے اور مفت کی تعلیم سے رہ نہ جائے
*آئیے! تعلیم کو ترجیح دیں اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کو محفوظ بنائیں۔*