31/08/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ قرآن اکیڈمی، آن لائن اسٹوڈنٹس اور آن لائن کوچنگ کے نام پر بعض لوگوں کی طرف سے فراڈ اور اسکیم کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ یہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔
الحمدللہ، ہمارے ادارے میں کسی قسم کی کوئی اسکیم یا فراڈ نہیں ہے۔ ہم لوگوں کو باقاعدہ طریقے سے آن لائن قرآن پڑھانے اور اس شعبے میں کام کرنے کا طریقہ سکھاتے ہیں، ان کی رہنمائی کرتے ہیں اور مناسب نگرانی بھی کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد لوگوں کو جائز اور حلال طریقے سے کمانے کا راستہ دکھانا ہے، نہ کہ کسی کی مجبوری سے فائدہ اٹھانا۔
جو لوگ قرآنِ کریم، اکیڈمی، اسٹوڈنٹس یا کوچنگ کے نام پر لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہیں، ہم ایسے لوگوں کے اس عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ کسی کی مجبوری کا فائدہ اٹھانا، اس سے ادھار رقم لینا، اسے اسٹوڈنٹس دلوانے یا سکھانے کا وعدہ کرنا اور پھر فراڈ کرنا بہت بڑا ظلم اور انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔
اکثر بہن بھائی اس امید پر ادھار رقم کا انتظام کرتے ہیں کہ انہیں اسٹوڈنٹس مل جائیں گے، وہ کچھ سیکھیں گے اور اپنے گھر کے حالات بہتر کریں گے۔ ایسے لوگوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر ان کے ساتھ دھوکہ کرنا کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔
ہم ایسے فراڈ کرنے والوں کے عمل سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت عطا فرمائے، اور اگر وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے تو دنیا و آخرت میں ان کے لیے ذلت و رسوائی کا سبب بنائے۔
صرف ایک یا دو ہزار روپے کے لیے حرام طریقہ اختیار کرنا اور کسی مسلمان کو دھوکہ دینا کسی صورت دانشمندی نہیں۔ یہ دنیا عارضی ہے اور ختم ہونے والی ہے، جبکہ اصل کامیابی آخرت کی کامیابی ہے۔
الحمدللہ، ہم اپنے تمام بہن بھائیوں کے ساتھ صاف، شفاف اور دیانت داری کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد کسی کو دھوکہ دینا نہیں بلکہ سکھانا، رہنمائی کرنا اور جائز طریقے سے آگے بڑھنے میں مدد دینا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ حلال رزق کمانے، امانت داری اختیار کرنے اور دوسروں کے حقوق کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
حافظ فضل دیان
پشاور خیبرپختونخوا
03299927680
صرف واٹس ایپ پر میسج کریں