Dr. Mahroof Model College Tangigala

Dr. Mahroof Model College Tangigala To enriche lives of students by challenging them to become successful, lifelong learnersto lead productive lives and to meet the challenges....

15/01/2026
✨  *سالانہ نتائج – پرائمری سیکشن* ✨📅 3 جنوری 2026الحمدللہ! ڈاکٹر معروف ماڈل کالج، ٹنگی گلہ کے زیرِ اہتمام پُروقار تقریب ...
03/01/2026

✨ *سالانہ نتائج – پرائمری سیکشن* ✨
📅 3 جنوری 2026

الحمدللہ! ڈاکٹر معروف ماڈل کالج، ٹنگی گلہ کے زیرِ اہتمام پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پرائمری سیکشن (جماعت دوم تا پنجم) کے بچوں کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا۔

تقریب کو رونق بخشنے کےلیےکوٹلی سے اظہر اعظم صاحب لیکچرار باٹنی PGC کوٹلی، پلندری سے عمران خاور صاحب پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن کالج پلندری، اور پلندری (چھے چھن) سے مسعود سلیم صاحب لیکچرار کیمسٹری Kashmir Model College میرپور، تشریف لائے۔ بچوں کے والدین نے بھی بھرپور شرکت کرتے ہوئے بچوں کے حوصلے بلند کیے۔
تقریب کے پہلے حصے میں بچوں کی جانب سے پروگرام پیش کیا گیا۔ حسبِ روایت کلامِ الٰہی سے تقریب کا آغاز ہوا۔ حمد و نعت کے بعد مختلف موضوعات پر تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے گئے۔ ڈاکٹر صاحب مرحوم کی خدمات کو سراہا گیا۔ ملٹی میڈیا کی مدد سے امسال ہونے والی ہم نصابی سرگرمیوں کی تصاویر کو ویڈیو کی صورت میں چلایا گیا۔
تقریب کے دوسرے حصے میں معززین نے گفتگو کی اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ پرنسپل صاحب نے اپنی گفتگو میں والدین کی طرف سے ادارے کے ساتھ باہمی تعاون پر مسرت کا اظہار کیا اور آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اظہر اعظم صاحب نے گفت گو کرتے ہوئے بچوں کو شان دار کارکردگی پر خُوب داد دی۔ مسعود سلیم صاحب نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور عمران خاور صاحب نے اپنی گفتگو میں معاشرے کی تشکیل میں طلبا اور اساتذہ کے کردار پر روشنی ڈالی اور ادارے کی متواتر کامیابیوں کو سراہا۔
علاوہ ازیں اساتذہ کرام کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز سے نوازا گیا۔ غیر تدریسی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کیش پرائز دیے گئے اور پوزیشنز لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
ایم۔ڈی محترم حفیظ طاہر صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بچوں کی تربیت کے طرف توجہ دلائی۔ ادارہ کے بانی کے لیے دعا کے ساتھ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔
دعا ہے کہ رب ذوالجلال ایسے خوشیوں بھرے لمحات آئندہ بھی نصیب کرے اور ڈاکٹر صاحب کو کروٹ کروٹ راحت و سکون نصیب فرمائے! آمین
یقیناً ڈاکٹر صاحب کا یہ صدقۂ جاریہ ہمارے لیے نعمتِ عظمیٰ سے کم نہیں۔

🎉 تمام طلبہ، اساتذہ اور والدین کو مبارک ہو! 🎉

🏆 *سالانہ نتائج ،   پری پرائمری سیکشن* 🏆؏  *اُڑنے دو پرندوں کو ابھی شوخ ہوا میں* یکم جنوری 2026ء ڈاکٹر معروف ماڈل کالج، ...
02/01/2026

🏆 *سالانہ نتائج ، پری پرائمری سیکشن* 🏆

؏ *اُڑنے دو پرندوں کو ابھی شوخ ہوا میں*

یکم جنوری 2026ء ڈاکٹر معروف ماڈل کالج، ٹنگی گلہ میں پری پرائمری سیکشن (نرسری، پریپ اور ون کلاس) کے بچوں کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں نے نمایاں پوزیشنز حاصل کر کے اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کیا۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی بچوں کے معزز والدین تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد بچوں نے حمد، نعت خوبصورت ٹیبلوز اور پیٹی شو پیش کر کے حاضرینِ محفل کو محظوظ کیا۔

ایم ڈی ادارہ، محترم حفیظ طاہر صاحب نے خطاب کرتے ہوئے بچوں کی تربیت میں والدین کے کردار پر نہایت بامقصد اور بصیرت افروز گفتگو کی۔ ایڈووکیٹ غضنفر شاہین صاحب نے اپنے منفرد انداز میں ادارے کے کام کو سراہا اور ڈاکٹر صاحب کی خدمات کا تذکرہ کیا۔
اسی طرح محترم افتخار احمد صاحب نے والدین کی جانب سے ادارے کی پوری ٹیم کو داد دی، ان کا شکریہ ادا کیا اور پری پرائمری سیکشن کی ٹیچرز میں اپنی طرف نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔

پرنسپل ادارہ ہذا محترم یاسر حفیظ صاحب نے بھی پُر مغز گفتگو کی اور اساتذہ، والدین اور بچوں کے باہمی تعلق کی اہمیت پر جامع گفتگو کی۔ بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں اسناد (سرٹیفکیٹس) سے نوازا گیا۔

تقریب کے اختتام پر مفتی ارشد محمود صاحب نے محترم ایڈووکیٹ ظہیر گُل صاحب کی صحت یابی، ادارے کی ترقی اور ڈاکٹر محمد معروف طاہر مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

🤲 ربِ ذوالجلال سے دعا ہے کہ یہ گلشن یوں ہی چمکتا دمکتا رہے اور محبتوں کا مرکز بنا رہے۔

18/12/2025

؏ ذاتِ نبی بلند ہے ذاتِ خدا کے بعد
الحمد للہ! ایک اور کامیابی
النعمان گرائمر ہائی سکول قلعاں کے زیرِ اہتمام *بیسواں سالانہ بین المدارس نعتیہ مقابلہ 2025ء* منعقد ہوا جس میں *کنزالحسنین* ، طالبہ جماعت دہم نے *ڈاکٹر معروف ماڈل کالج ٹنگی گلہ* کی نمائندگی کرتے ہوئے *پہلی پوزیشن* حاصل کی۔
دعا ہے اللہ پاک مزید عروج عطا فرمائے۔
اس شان دار کامیابی پر کنزالحسنین، والدین اور اساتذہ کو بہت بہت مبارک

؏  نامی کوئی  بغیر  مشقت  نہیں  ہوا   سو بار جب عقیق کٹا تب نگیں ہوا11 اکتوبر 2025ء ڈاکٹر معروف ماڈل کالج ٹنگی گلہ میں ا...
12/10/2025

؏ نامی کوئی بغیر مشقت نہیں ہوا
سو بار جب عقیق کٹا تب نگیں ہوا
11 اکتوبر 2025ء ڈاکٹر معروف ماڈل کالج ٹنگی گلہ میں ایک شان دار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت نہم، دہم اور سال دوم کے سالانہ امتحان 2025ء میں نمایاں کامیابی سمیٹنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ مہمانِ خصوصی بچوں کے والدین تھے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمڈن کالج ہجیرہ ڈاکٹر طارق محمود، ریٹائرڈ پرنسپل ماڈل سائنس کالج راولاکوٹ ڈاکٹر محمد صغیر خان اور ایم ـ ڈی انوویٹریز ایجوکیشن سسٹم سماہنی ڈاکٹر علی فخرالدین صاحب نے خصوصی شرکت کی۔
نظامت کے فرائض ماہ نور ہاشمی اور زمر زہرہ (متعلمہ انٹرمیڈیٹ سالِ اول) نے ادا کیے۔ محسن داؤد (متعلم سالِ اول) نے آیات قرآنی سے قلوب و اذہان کو منور کیا۔ حمد و نعت کے بعد ڈاکٹر محمد معروف طاہر (مرحوم) کی شخصیت پر روشنی ڈالی گئی اور ڈاکومینٹری کی مدد سے کالج سے جُڑی یادوں کو سامنے لایا گیا جس نے ناظرین پر سحر طاری کردیا اور ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔ بعد ازاں پرنسپل صاحب نے ادارے کی کارکردگی کو پیش کیا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
پروگرام میں ٹیلبوز اور تقاریر کی مدد سے والدین کے مقام، مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کی طرف توجہ دلائی گئی۔
بچوں کی تعلیمی کارکردگی میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیات (اساتذہ کرام) کی حوصلہ افزائی کے لیے شیلڈز اور کیش پرائز دیے گئے۔
مہمانانِ گرامی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔ شان دار نتائج پر بچوں اور انتظامیہ ادارہ کو مبارک باد دی اور حوصلہ افزائی کی۔ انٹرمیڈیٹ سطح پر بورڈ کی طرف سے جاری کردہ تعلیمی اداروں کی رینکنگ میں پورے آزادکشمیر میں دسویں اور ضلع سدھنوتی میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ادارے کے منتظمین کی جدوجہد کو سراہا۔
دعا کے ساتھ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔ دعا ہے کہ رب ذوالجلال اس گلشن کو مہکتا رکھے اور ڈاکٹر صاحب کو جنت الفردوس میں ٹھکانہ عطا فرمائے! آمین

آزاد کشمیر میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی بنیاد پر اداروں کی رینکنگ جاری کر دی گئی،رینکنگ میں میرپور بورڈ کے حالیہ انٹرمیڈیٹ...
20/09/2025

آزاد کشمیر میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی بنیاد پر اداروں کی رینکنگ جاری کر دی گئی،رینکنگ میں میرپور بورڈ کے حالیہ انٹرمیڈیٹ نتائج کے بعد کوالٹی ایجوکیشن کے پیمانے پر تعلیمی اداروں کی درجہ بندی سامنے آگئی۔
آزاد کشمیر بھر میں انٹرمیڈیٹ لیول پر 687 ادارہ جات میں *ڈاکٹر معروف ماڈل کالج ٹنگی گلہ* نے 2.64 GPA کے ساتھ مجموعی طور پر *دسویں* اور ضلع سدھنوتی میں *تیسری* پوزیشن حاصل کی۔ یہ سب محض اللہ کا فضل و کرم اور ادارے کی انتظامیہ کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ یقیناً یہ ادارے کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے جس پر جملہ منتظمین کو مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔یہ غیر معمولی کامیابی والدین کے ادارے پر اعتماد، اساتذہ کرام اور طلبا کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اہلِ ٹنگی گلہ کے لیے یہ فخر اور اعزاز کی بات ہے۔
ربِ ذوالجلال ڈاکٹر محمد معروف طاہر صاحب کی تربت پر کروڑوں رحمتوں ک نزول فرمائے! آمین

Dr. Mahroof  Model College Tangi galaResult SSC Part I. 2025Eman Mehboob 516Hoor Sadaqat 516Rehan Ahmed Bin Abdul Aziz 5...
10/09/2025

Dr. Mahroof Model College Tangi gala
Result SSC Part I. 2025
Eman Mehboob 516
Hoor Sadaqat 516
Rehan Ahmed Bin Abdul Aziz 516
Kanzul Hasnain 506
Maheen Tanveer 497
M. Hasan Imran 497
M.Zulkifal Khalid 495
Aliza Noor 494
M.Zain Shoukat 494
Hassan Kareem 481
Rooman Sajid 480
Samia Malik 480
Rooman Ghalib 475
Rehan Sohrab 473
Amaan Mehboob 468
Zain Zafar 456
Noman Qayyan 448
Nayyer Hussain 433
Aisam Ali 428
Daniyal Afraz 422
Fahad Munir 418
Arbaaz Khaleeq 410
Kashan Safeer 410
M Asad Khan 400

A+ 23
A 16
B 7
C 2

Total Students: 52
First Divisions: 46
Result Percentage: 92

خاک میں ڈھونڈتے ہیں سونا لوگہم  نے  سونا   سپردِ  خاک  کیاآج ایک عظیم شخصیت (ڈاکٹر محمد معروف طاہر مرحوم) کو ہم سے بچھڑے...
10/09/2025

خاک میں ڈھونڈتے ہیں سونا لوگ
ہم نے سونا سپردِ خاک کیا
آج ایک عظیم شخصیت (ڈاکٹر محمد معروف طاہر مرحوم) کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔ ڈاکٹر صاحب کا تذکرہ چِھڑتے ہی ہر آنکھ نم ہو جاتی ہے۔ 10 ستمبر 2025ء بہ روز بدھ ڈاکٹر معروف ماڈل کالج ٹنگی گلہ میں تعزیتی پروگرام کیا گیا۔
اسمبلی کے فوراً بعد جماعت ششم تا انٹرمیڈیٹ سالِ دوم کے طلبا و طالبات نے اپنی اپنی کلاسز میں قرآن خوانی اور تسبیحات کا اہتمام کیا۔ 10 بجے پروگرام کا آغاز ہوا جس میں جملہ سٹاف ممبرز، طلبا کے ساتھ ساتھ ادارے سے فارغ التحصیل طلبا اور سابق اساتذہ نے بھی شرکت کی۔مفتی زبیر حسین صاحب نے نظامت کی اور تلاوت کی سعادت ادارے کے سابق طالب علم حافظ و قاری بلال اسحاق نعیمی صاحب نے حاصل کی اور اپنی پُرسوز آواز سے سامعین کے قلوب و اذہان کو معطّر کیا۔ پروگرام میں طلبا و اساتذہ نے ڈاکٹر صاحب کی خدمات کا تذکرہ کیا۔ ایم۔ڈی ادارہ ہذا محمد حفیظ طاہر صاحب نے ڈاکٹر صاحب سے اپنی رفاقت اور ان کے مشن پر روشنی ڈالی۔ پرنسپل صاحب نے اپنی گفتگو میں تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر صاحب کے اوصاف بیان کرتے ہوئے بچوں کو ڈاکٹر صاحب کے طرزِ زندگی کو اپنانے کی ترغیب دی۔ پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر صاحب کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
ڈاکٹر صاحب سے اللہ نے مخلوقِ خدا کی خدمت کا خوب کام لیا، دعا ہے کہ اللہ رب العزت ڈاکٹر صاحب کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں ٹھکانہ عطا فرمائے! آمین

الحمدللہ ثم الحمدللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ڈاکٹر معروف ماڈل کالج ٹنگی گلہ نے انٹرمیڈیٹ سال دوم 2025 کے بہترین نتائج د...
31/08/2025

الحمدللہ
ثم الحمدللہ
ہر سال کی طرح اس سال بھی ڈاکٹر معروف ماڈل کالج ٹنگی گلہ نے انٹرمیڈیٹ سال دوم 2025 کے بہترین نتائج دیے۔ یہ محض اللہ کا فضل و کرم ہے۔
یہ سب تمھارا کرم ہے آقا
کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے
اس شان دار کامیابی پر تمام طلبا، والدین، اساتذہ کرام اور منتظمین کو مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔

اللہ پاک اس گلشن کو یوں ہی مہکتا رکھے اور ڈاکٹر محمد معروف طاہر مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے! آمین

Address

Tangi Gala
Tangi Gala
00000

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 14:00

Telephone

+923103081963

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Mahroof Model College Tangigala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Dr. Mahroof Model College Tangigala:

Shortcuts

Share

Category