Rida Online Quran Academy

Rida Online Quran Academy Learn Quran Online with Ease and Excellence!

We offer personalized Quran lessons including Nazra, Tajweed, Hifz, and Translation — all from the comfort of your home.

18/10/2025

ایک استاد کہتے ہیں:
میں ایک پرائمری اسکول میں منتقل ہوا۔ پرنسپل نے مجھے تیسری جماعت پڑھانے کے لیے دیا اور اپنے دفتر بلایا۔ انہوں نے کہا: "میں تم سے صاف صاف بات کرتا ہوں۔ ہمارے اسکول میں تیسری جماعت کی تین کلاسیں ہیں۔ اس تعلیمی سال ہم نے باقی اساتذہ کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا ہے کہ ان میں سے دو کلاسوں میں بہترین طلبہ ہوں گے، اور جو تیسری کلاس تمہیں ملی ہے اس کے تمام طلبہ ناکام اور ناامید ہیں۔ اگر تم ان میں سے تین یا چار کو بھی بہتر بنا سکے تو تمہیں پورا احترام ملے گا، اور اگر نہ بنا سکے تو کوئی الزام نہیں، کیونکہ ان کے والدین بھی ان کی کمزوری جانتے ہیں۔"

استاد کہتے ہیں:
میں کلاس میں داخل ہوا اور ہر طالب علم سے پوچھا: "جب تم بڑے ہوگے تو کیا بننا چاہتے ہو؟"
کچھ نے کہا: فوجی افسر، کچھ نے کہا: ڈاکٹر، اور کسی نے کہا: انجینئر۔
یہ سن کر میرے دل کو بہت خوشی ہوئی اور میں نے کہا: "الحمدللہ! ان کے خواب اب تک مرے نہیں ہیں۔"

اگلے دن میں نے طلبہ کی نشستیں ان کے خوابوں کے مطابق بدل دیں: افسر ایک ساتھ بیٹھیں، ڈاکٹر ایک ساتھ، انجینئر ایک ساتھ۔ اور میں نے ان کی کتابوں پر ان کے خواب کا لقب لکھ دیا:

افسر محمد!

ڈاکٹر عبداللہ!

انجینئر خالد!

پھر میں نے اپنی تدریس کا آغاز کیا اور اپنے ذہن میں یہ بات بٹھا لی کہ یہ سب طلبہ دوسرے بچوں کی طرح ہیں، یہ کمزور نہیں ہیں۔
یقیناً ان میں سے کوئی غلطی کرتا، کوئی سستی کرتا، اور کوئی ہوم ورک نہیں کرتا وغیرہ۔

یہاں سزا دینے کی باری آئی!
لیکن میری سزا مختلف تھی۔ میں انہیں نہیں مارتا تھا، بلکہ صرف ان کا لقب چھین لیتا تھا، اور یوں ان کے خواب چھین لیتا تھا۔ پھر انہیں ایک خاص جگہ بٹھاتا تھا جسے ہم نے "گلی" کا نام دیا تھا۔ یہ انہیں بہت تکلیف دیتا، اور وہ اپنی پوری کوشش کرتے کہ دوبارہ اپنی کرسی اور اپنا پسندیدہ لقب واپس حاصل کریں۔

اس طریقے سے طلبہ کا معیار بلند ہوگیا۔ وہ روزانہ ہوم ورک کرنے لگے، دل لگا کر پڑھنے لگے، اور آپس میں اچھی مسابقت پیدا ہوگئی۔ میں کبھی کبھار انہیں تحفے بھی دیتا جو ان کے خواب کے شعبے سے متعلق ہوتے۔

پہلے سمسٹر کے آخر میں میری پوری کلاس کو پڑھائی، اسکول اور استاد سے محبت ہوگئی۔ اب ش*ذ و نادر ہی کسی کو "گلی" میں بیٹھانا پڑتا۔

سال کے آخر میں، الحمدللہ، میری کلاس نے باقی دونوں کلاسوں کو بڑے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔

پرنسپل اور دوسرے اساتذہ نے مجھ سے پوچھا:
"خدا کے لیے بتاؤ، تم نے کون سا تدریسی طریقہ اپنایا جس نے ان بچوں کو اتنا بدل دیا اور ان کا معیار حیران کن حد تک بلند کردیا؟"

تو میرا جواب یہ تھا:
"میرا تدریسی طریقہ اور انداز تمہارے جیسا ہی ہے، فرق صرف اتنا
ہے کہ میں نے ہر طالب علم کو اپنے خواب کا دفاع کرنے پر لگا دیا۔"

عربی سے ترجمہ شدہ

آپ بتائیں انکا کیا خواب تھا جنکو حافظ بھائی نے کام پہ لگایا ہوا ہے

28/05/2025

ایک 50 سال کی اماں نے اپنے بوڑھے شوھر کو آواز دی کہ
"اے جی سنئیے گا
یہ الماری کا شیشہ نھی کھل رھا"

بوڑھا باپ آگے بڑھا
اور کھولنے کی کوشش کی
لیکن زیادہ کامیاب نہ ھو سکا ،

جوان بیٹا آگے بڑھا
ذرا سا زور لگایا
آسانی سے کھل گیا

اور غصے سے بولا:

"لو جی ، یہ بھی کویی مشکل کام تھا"

باپ مسکرایا اور بولا

"بیٹا یاد ھے؟
جب تو بچہ تھا اور گھر کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرتا تھا
تو میں جان بوجھ کر آھستہ آھستہ
تیرے دروازے کھولنے میں اس طرح مدد کرتا تھا
کہ تو سمجھے کہ دروازہ تو نے خود کھولا ھے
تاکہ تیرے اندر اعتماد آئے ،
تیرا دل نہ ٹوٹنے پاۓ
اور تیری ھمت بڑھے"

باپ کی بات سننا تھی کہ جوان بیٹا متوجہ ھو گیا اور اسکی آنکھ سے آنسو جاری ھونا شروع ھو گئے

اسی طرح ایک دفعہ بوڑھے باپ نے بیٹے سے پوچھا

"یہ جو تو نے نئی گاڑی خریدی ھے اس کا نام کیا ھے ؟

بیٹا بولا
"ھنڈا "

چند گھنٹوں بعد بوڑھے باپ گاڑی کا نام بھول گیا
تو اس نے دوبارہ سوال کیا.

بیٹا حیران ھو کر بولا
"ابو ھنڈا هے "

رات کو سونے سے پہلے باپ نے پھر سوال کیا کہ کیا نام بتایا تھا ؟

اب تو جوان بیٹا کنٹرول نہ کر سکا
اور غصے میں بولا

"آپ کو کتنی مرتبہ بتاؤں ھنڈا ھنڈا ھنڈا ! "

باپ خاموش ھو گیا الماری سے 30 سالہ پرانی نوٹ بک نکالی اور بیٹے سے کہا

"ذرا اس کا یہ والا صفحہ تو پڑھنا "

بیٹے نے بادل ناخواستہ صفحہ پڑھنا شروع کیا جس میں لکھا تھا

"آج میری خوشی کا بہت بڑا دن ھے
کیونکہ میرے بیٹے نے پہلی دفعہ لفظ چڑیا بولا
اور مجھ سے 25 مرتبہ کہا
بابا وہ کون ھے
اور میں نے خوشی اور مسرت کے ساتھ 25 مرتبہ جواب دیا
بیٹا بولو
چڑیا چڑیا چڑیا "

جوان بیٹا حیرنگی سے ایک ایک لفظ پڑھتا جاتا
اور آنکھوں سے آنسوؤں کی برسات جاری هوگئے

💐کروڑوں سلام ھوں اس ماں پر کہ
جو دسترخوان پر
جب بھی غذا کم پڑنے لگتی
سب سے پہلا بندہ جو کہتا کہ:
"مجھے تو آج بھوک ھی نھیں تھی"
وہ ھے ماں

💐حاملگی کے دوران
جب جب بچہ ماں کے پیٹ میں زور سے کہنی یا لات مارتا ،
تو خوشی سے سب کو بتاتی ،

لیکن اولاد کے پاس
آج رات کو سونے سے پہلے
اسکے پاؤں دبانے کیلئے وقت نہی

💐اے کاش کہ ایسا ممکن ھوتا کہ

"زندگی آخر سے شروع ھوتی
کہ مرتے وقت ماں کی آغوش ملتی
اور جان نکلتے ھوے
اسکی میٹھی میٹھی لوری"

💐ماں باپ جو بچوں کو خلوص عشق کے ساتھ انگلی پکڑ کر چلنا سکھاتے ھیں

لیکن کتنی عجیب بات ھے کہ
بچے انکی ویل چئر پکڑتے ھوئے شرماتے ہیں.

💐واقعی کسی نے کیا خوب کہا ھے کہ

"ایک ماں باپ دس بچوں کو سنبھال سکتے هیں،
لیکن دس بچے ایک ماں باپ کو نھیں سنبھال سکتے."

اگر ممکن ھو تو کاپی کر کے آگے سینڈ کریں
ممکن ھے آپکی وجہ سے کسی کے دل میں ماں باپ کی عظمت میں اضافہ ھوسکے

28/05/2025

زندگی سے اگر رشتے نکل جائیں تو ہم کس قدر نامکمل اور ادھورے ہو جائیں گے اسی طرح ان رشتوں سے جڑے لفظ زندگی سے نکل جائیں تو زندگی کتنی بدمزہ کھوکھلی اور سنسان سی ہو جاتی ہے
کیونکہ لفظوں کا ذائقہ بھی ہوتا ہے اور احساس بھی۔ کچھ لفظ میٹھے ہوتے ہیں۔
کچھ کڑوے اور کچھ پُرتاثیر … کچھ الفاظ ایسے بھی ہوتے ہیں جو آپ کو اپنے حصار میں لے لیتے ہیں۔ ایسے ہی پرتاثیر لفظوں میں ایک لفظ ہے ’’ماں’’ جسے سنتے ہی ہم محبت کے حصار میں بندھ جاتے ہیں… اور ایک لفظ ہے ’’باپ‘‘ اعتبار، اعتماد اور تحفظ کے حصار میں لے لینے والا جاندار لفظ۔ ابا جان، والد صاحب ،بابا جانی، ابو جان، پدر جان کیسے خوبصورت لفظ ہیں کہ خودبخود ہماری آنکھوں کے سامنے ایک تصویر سی بن جاتی ہے۔
وہ عظیم باپ ہے جو اولاد کے سکھ، خوش حالی، تعلیم، صحت اور روشن مستقبل کی خاطر سخت محنت کرتے زندگی گزار دیتا ہے۔ صبح سے شام تک رزق کی خاطر ہزار صعوبتیں برداشت کرنے کے باوجود بچوں کو دیکھتے ہی اپنی تھکن بھول کر ان کی ناز برداریاں کرنا والد ہی کا خاصہ ہے۔
دنیا کا ہر باپ اپنی اولاد کے لئے ایسے ہی جیون تیاگتاہے خود اپنی ذات سے غافل ہوکر اپنی ہر ضرورت بھول کر اولاد کی ہر خواہش اور فرمائش پوری کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کے اختیار میں ہو تو کسی بچے کی آنکھ میں ہلکی سی نمی بھی نہ آنے دے۔ ان کی زندگی میں کوئی تشنگی نہ رہنے دے اس کا بس چلے تو بچوں کی زندگی میں آنے والے غم مشکلات اور محرومیوں کو سمیٹ کر سمندر میں بہادے
باپ کی قدر و قیمت جاننی ہو تو کبھی کسی یتیم کی آنکھوں میں جھانک کر دیکھیں تو بجھے ہوئے دھواں دیتے ہوئے چراغ آپ کو حسرت و یاس کی ہزاروں کہانیاں سنا رہے ہوں گے۔ روشن جگمگاتی ہوئی دنیا اچانک آسیب زدہ اندھیرے سناٹے میں کیسے بدل جاتی ہے اس بچے سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا جس نے اپنے باپ کے جنازے کو کندھا دیا ہو… اپنے ماں باپ کی آواز پر دوڑ جایا کرو کیونکہ کچھ لوگوں کے کان ترس جاتے ہیں، پھر ان کی آواز میں اپنا نام سننے کے لئے…!
کچھ اس طرح میرے والد صاحب بھی تھے زندگی کی ہر لمحے ان کی کمی محسوس کی جاتی ہے لیکن اللہ کے اس فیصلے پر لبیک کہنا پڑتا ہے والد کے جانے کے بعد اولاد کو خود مضبوط چٹانوں جیساہونا چاہیے کیونکہ کے جو اپنے(٫٫٫٫٫٫) ہوتے ہیں وہ اپنے نھیں رہتے اللہ تعالیٰ سے ھدایت کی دعا کی جا سکتی ہے، اور پرائے اپنوں سے زیادہ سگے ہو جاتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان سب کی حفاظت فرمائے آمین

Celebrating my 1st year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉
28/05/2025

Celebrating my 1st year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

17/05/2025
قاری حضرات رہنمائی فرمائیں کہ اِن الفاظ کی ہجّے کس طرح ہوگی ۔۔
31/05/2024

قاری حضرات رہنمائی فرمائیں کہ اِن الفاظ کی ہجّے کس طرح ہوگی ۔۔

قاری حضرات توجہ فرمائیں ۔۔كهيعص پر مد اور غنّہ کیوں ھے کون سا قانون ہے۔۔رہنمائی فرمائیں
29/05/2024

قاری حضرات توجہ فرمائیں ۔۔كهيعص پر مد اور غنّہ کیوں ھے کون سا قانون ہے۔۔رہنمائی فرمائیں

🌟 Discover RIDA ONLINE QURAN ACADEMY! 🌟📚 Offering Online Courses:Norani QaidaBaghdadi QaidaMadni QaidaPrayer BookNazrah ...
28/05/2024

🌟 Discover RIDA ONLINE QURAN ACADEMY! 🌟

📚 Offering Online Courses:

Norani Qaida
Baghdadi Qaida
Madni Qaida
Prayer Book
Nazrah Quran
Quran Memorization
👨‍🏫 Learn from Esteemed Teacher HAFIZ MUMTAZ BROHI!

💻 Why Choose Us?

Flexible online classes
Expert guidance
Personalized learning
📞 Contact Us: +923152672169

📲 Enroll Today and Enhance Your Quranic Knowledge!

🌟 Join RIDA ONLINE QURAN ACADEMY Today! 🌟Are you looking to learn the Quran from the comfort of your home? Look no furth...
28/05/2024

🌟 Join RIDA ONLINE QURAN ACADEMY Today! 🌟

Are you looking to learn the Quran from the comfort of your home? Look no further! At RIDA ONLINE QURAN ACADEMY, we offer comprehensive online classes with expert guidance from HAFIZ MUMTAZ BROHI.

📚 Our Courses:

Norani Qaida
Baghdadi Qaida
Madni Qaida
Prayer Book
Nazrah Quran
Memorization of Quran
Enroll now and start your spiritual journey with us!

📞 Contact us: +923152672169

26/05/2024




Al hamdulillah.. this is My class Now start online classes.. come to inbox and start Easley Quran majeed
23/05/2024

Al hamdulillah.. this is My class
Now start online classes.. come to inbox and start Easley Quran majeed

Address

Tando Muhammad Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rida Online Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category