GBELS School Mughal Farm

GBELS School Mughal Farm GBELSS Mughal Farm Tando Jam
Semis Code : 403010358
HM : Akhter Hussain

13/01/2026


13/01/2026


مورخہ 13 جنوری 2026ء کو گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری لوئر سیکنڈری اسکول مغل فارم، ٹنڈوجام میں ایک اہم تعلیمی انسپیکشن منعقد ہ...
13/01/2026

مورخہ 13 جنوری 2026ء کو گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری لوئر سیکنڈری اسکول مغل فارم، ٹنڈوجام میں ایک اہم تعلیمی انسپیکشن منعقد ہوئی۔ اس موقع پر معزز اساتذہ جناب تنویر نظامانی صاحب، جناب نریش کمار صاحب اور جناب راؤ فیضان صاحب نے اسکول کا دورہ کیا۔

معزز مہمانوں نے تدریسی و انتظامی امور کا بغور جائزہ لیا اور طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے نہ صرف طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو سراہا بلکہ اساتذہ کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ خدمات کی بھی دل کھول کر تعریف کی۔ ان کے حوصلہ افزا کلمات نے اساتذہ اور طلبہ دونوں میں مزید جوش و ولولہ پیدا کیا۔

اس انسپیکشن وزٹ نے ادارے کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کو مضبوط کیا اور اساتذہ کی کاوشوں کو ایک نئی پہچان عطا کی۔

21/12/2025


21/12/2025

15/12/2025


15/12/2025

مورخہ 13 دسمبر 2025 کو ایم سی ٹنڈوجام میں منعقد ہونے والے سالانہ اسپورٹس گالا میں گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری اسکول مغل فارم کے طلبہ اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی اور اس تقریب کو کامیاب بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کیا۔

ہم تعلُقہ ایجوکیشن آفیسر جناب اقبال جمالی صاحب اور نائب صدر پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن جناب عبدالنویٰد صاحب کے بے حد مشکور ہیں، جن کی کاوشوں اور محنت سے یہ ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ایسے پروگرام منعقد ہوتے رہیں گے جن سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں مدد ملے گی.

آج گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول (GBPS) مغل فارم، میں تعلقہ ایجوکیشن آفیسر (TEO)، محترم جناب اقبال جمالی صاحب نے دورہ فرما...
26/11/2025

آج گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول (GBPS) مغل فارم، میں تعلقہ ایجوکیشن آفیسر (TEO)، محترم جناب اقبال جمالی صاحب نے دورہ فرمایا۔
اس دورے کا مقصد اسکول میں طلباء کے امتحانات اور ان کے نتائج کا جائزہ لینا تھا۔ جناب جمالی صاحب نے اساتذہ کی قابلِ ستائش محنت اور کاوشوں کو سراہا اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔
اسکول انتظامیہ اور طلباء محترم اقبال جمالی صاحب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت دے کر اسکول کو سرفراز کیا اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے رہنمائی فراہم کی۔

15/11/2025

Address

Tando Jam

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GBELS School Mughal Farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category