15/05/2026
کفالت يتيم سے جنت کا حصول بھی رفاقت رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم بھی ـ
آئیے آغوش راشد آباد میں مقیم 130 سے زائد يتيم بچوں کی کفالت کے لیئے اپنا دست تعاون بڑھائیں۔
Donate: Bank Islami Akhidmat Foundation Aghosh Pk
PK89 - 206400183330001
Contact: 03332835590/0222732121/39
01/05/2026
01 مئی — یومِ مزدور
یومِ مزدور کے موقع پر ہم تمام محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی انتھک محنت، دیانتداری اور لگن کے ساتھ معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ دن ہمیں اس بات کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ مزدور کسی بھی قوم کی بنیاد ہوتے ہیں اور ان کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
آئیں ہم سب مل کر اس عزم کا اعادہ کریں کہ ہم محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے، ان کی عزت کریں گے اور انہیں ایک بہتر اور محفوظ مستقبل فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
تمام محنت کشوں کو یومِ مزدور مبارک!
24/04/2026
آغوش الخدمت راشدآباد میں آغا خان میڈیکل اینڈ ہیلتھ کیئر سینٹر سےآئے ہوئے ماہر ڈاکٹروں نے بچوں کا مکمل طبی معائنہ کیا۔
جس میں بچوں کے وزن، قد، دانت، ناک، کان، گلہ، آنکھیں اور دیگر بنیادی صحت کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ بچوں کو صفائی، صحت اور متوازن غذا کی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔
اس سرگرمی کا مقصد بچوں کی صحت کی باقاعدہ نگرانی کرنا اور انہیں صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دینا تھا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے بچوں کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھے۔ آمین
20/04/2026
*Job Opportunities For Male* for Resource Mobilization Officer (RMO)
🎓𝐐𝐮𝐚𝐥𝐢𝐟𝐢𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧: Graduation Preferred in Marketing
💼 𝐄𝐱𝐩𝐞𝐫𝐢𝐞𝐧𝐜𝐞: 2 Years of Relevant
* Apply By: April 27, 2026
📧 Interested candidate can share their resume at www.alkhidamat.org/careers
For More Contact: 0303-0791320
20/04/2026
الحمدللہ! ہمیں یہ خوشخبری دیتے ہوئے بے حد مسرت ہو رہی ہے کہ ہمارے ادارے کے 5 بچوں کا داخلہ آغوش کالج مری میں ہو گیا ہے۔
یہ کامیابی بچوں کی محنت، اساتذہ کی انتھک کاوشوں اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ آغوش کالج مری جیسے معیاری ادارے میں داخلہ حاصل کرنا یقیناً ایک بڑا اعزاز ہے، جو بچوں کے روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
ہم اپنے ان تمام بچوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں علم و عمل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں ملک و قوم کا مفید فرد بنائے۔ آمین 🤲
15/04/2026
الحمدللہ! ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آغوش کے تمام بچوں نے TST ACR امتحان میں نہایت اچھی اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تمام بچوں کے شاندار نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ محنت، لگن اور اساتذہ کی رہنمائی میں بہترین انداز سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ 👏📚
ان تمام بچوں میں سے کچھ نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء درج ذیل ہیں:
🥈 Aliyan Ali Akbar – جماعت سوم (Class 3) – دوسری پوزیشن
🥈 Muhammad Burhan – جماعت سوم (Class 3) – دوسری پوزیشن
🥉 Ali Raza – جماعت سوم (Class 3) – تیسری پوزیشن
🥉 Hub Ali – جماعت پنجم (Class 5) – تیسری پوزیشن
🥉 Uzair Akram – جماعت ششم (Class 6) – تیسری پوزیشن
یہ کامیابیاں بچوں کی محنت، اساتذہ کی کاوشوں اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہیں۔ 💫
اللہ تعالیٰ تمام بچوں کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں علم و عمل میں ترقی دے۔ آمین 🤲
14/04/2026
الحمداللہ!
ہمیں یہ خوشی ہے کہ ہمارے ادارے میں 20 نئے بچوں کا داخلہ مکمل ہو چکا ہے۔ یہ بچے اب ہمارے تعلیمی اور تربیتی سفر کا حصہ بن چکے ہیں، اور ہم پوری لگن کے ساتھ ان کی بہترین پرورش، تعلیم اور کردار سازی کے لیے کوشاں ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان تمام بچوں کو علم، صحت اور کامیابیوں سے نوازے، ان کے مستقبل کو روشن کرے، اور انہیں معاشرے کا بہترین فرد بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ 🤲
آمین یا رب العالمین
23/03/2026
یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے
یہ چمن ہے تمہارا، تم ہو نگہباں اس کے
آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے وطن کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
13/03/2026
کفالت يتيم سے جنت کا حصول بھی رفاقت رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم بھی ـ
آئیے آغوش راشد آباد میں مقیم 118 سے زائد يتيم بچوں کی کفالت کے لیئے اپنا دست تعاون بڑھائیں۔
Donate: Bank Islami Akhidmat Foundation Aghosh Pk
PK89 - 206400183330001
Contact: 0333 1027464/0222732121/39
#
alkhidmatfoundationpakistan #
AlkhidmatFoundation #
zamidar #
landlord #
11/03/2026
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں آغوش الخدمت راشدآباد میں بچوں کے ساتھ ایک خوشگوار اور پُر خلوص افطار کے لمحات دیکھنے کو ملے، جہاں اسسٹنٹ کمشنر بابر صالح راہوپوٹو صاحب نے آغوش کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے آغوش کے بچوں کے ساتھ افطار کیا، ان کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو کی اور کچھ خوشگوار لمحات گزارے۔ بعد ازاں انہوں نے آغوش کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا اور یہاں بچوں کی تعلیم، تربیت اور رہائش کے انتظامات کو سراہا۔
اس موقع پر انہوں نے آغوش کے ماحول اور بچوں کی مسکراہٹوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال اور ان کی بہتر تربیت ایک عظیم خدمت ہے۔ انہوں نے آغوش کے بچوں کے روشن مستقبل، کامیابی اور اچھی صحت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
یہ ملاقات بچوں کے لیے نہایت خوشگوار اور حوصلہ افزا ثابت ہوئی اور انہیں بھرپور محبت اور توجہ کا احساس دلایا۔