08/03/2026
آج میں بھی الحمدللہ Fiverr کے Top Rated کے کریٹیریا تک پہنچ چکی ہوں۔ یہ سب میرے رب کے کرم سے ہوا ہے۔ سر، اگر آپ TIF کی بنیاد نہ رکھتے تو شاید یہ میرے لیے ممکن نہ ہوتا۔ مجھے سکھانے اور رہنمائی کرنے کے لیے آپ کا بہت شکر گزار ہوں۔
یقین کریں اس میں صرف 5 یا 6 آرڈرز VRO ہوں گے، باقی سب آرگینک ہیں۔ حالات کبھی کبھی ایسے ہوتے ہیں کہ گھر کے اخراجات VRO لینے کی اجازت ہی نہیں دیتے، لیکن میں نے ہمیشہ اپنے اللہ پر توکل رکھا اور مستقل مزاجی کے ساتھ محنت جاری رکھی، اور آج اللہ نے یہ دن دکھا دیا۔ الحمدللہ دیر سے پہنچی ہوں، مگر درست راستے سے پہنچی ہوں۔
سر، لوگوں نے مجھے بہت کچھ کہا۔ کہتے تھے فری لانسنگ میں کیا رکھا ہے، راتوں کو جاگنا پڑتا ہے، صحت خراب ہو جائے گی اور اس میں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ لیکن ہم نے تو اس وقت شروع کیا تھا جب ہمارے پاس کھونے کے لیے کچھ بھی نہیں تھا۔ آپ نے ہمیشہ یہی سکھایا کہ راستہ دکھانا استاد کا کام ہوتا ہے اور اس راستے پر چلنا شاگرد کا کام ہوتا ہے۔
فری لانسنگ ایک عزت دار پلیٹ فارم ہے، خاص طور پر ہم جیسے لوگوں کے لیے۔
میرے جیسی housewife کے لیے یہ سب حاصل کرنا آسان نہیں تھا، لیکن آپ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی وجہ سے آج یہ ممکن ہو سکا۔
ابھی منزل بہت دور ہے۔ بس سر آپ دعا کیجیے گا کہ میرا مقصد پورا ہو جائے، کیونکہ اللہ استاد کی دعا بہت سنتا ہے۔ مجھے واقعی آپ کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔
جزاک اللہ خیر سر