Govt High School Pindi Sheikh Musa - FSD

Govt High School Pindi Sheikh Musa - FSD Admissions Open Nursery to 10th Govt High School Pindi Sheikh Musa Cluster Training and

ڈی جی خان بورڈ میں میٹرک کے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء
23/07/2025

ڈی جی خان بورڈ میں میٹرک کے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء

Many many congratulations topper students Bahawalpur board
23/07/2025

Many many congratulations topper students Bahawalpur board

Congratulations topper student Sahiwal board
23/07/2025

Congratulations topper student Sahiwal board

01/03/2025

الوداع اے پیارے عزیز طلبہ!
الوداع تقریب جماعت دہم 2025
گورنمنٹ ہائی سکول پنڈی شیخ موسیٰ
𝗚𝗼𝘃𝘁 𝗛𝗶𝗴𝗵 𝗦𝗰𝗵𝗼𝗼𝗹 𝗣𝗶𝗻𝗱𝗶 𝗦𝗵𝗲𝗶𝗸𝗵 𝗠𝘂𝘀𝗮 𝗙𝗦𝗗

وقت کی تیز رفتاری کا احساس تب ہوتا ہے جب زندگی کا ایک حسین باب بند ہونے لگتا ہے۔ وہ سکول جس کی گھنٹیاں کبھی معمولی سی آواز لگتی تھیں، آج کانوں میں گونج رہی ہیں جیسے کوئی رخصتی کا نغمہ سنا رہا ہو۔ وہ کلاس روم جہاں کبھی سبق بورنگ لگتے تھے، آج یادوں کا خزانہ بن چکا ہے۔

آج وہ دن آ گیا ہے جب ہم اپنے پیارے سکول کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔ ہر چہرے پر ایک عجیب سا دکھ، ہر آنکھ میں نمی، اور ہر دل میں ایک خلش ہے۔ دوست جو کل تک ہر لمحے ساتھ تھے، آج گلے مل رہے ہیں، کچھ ہنسی مذاق میں اپنے آنسو چھپا رہے ہیں، اور کچھ کھل کر جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ٹیچرز کی دعائیں، ان کے نصیحت بھرے الفاظ، اور ان کی وہ ڈانٹ، جو اب سمجھ آتی ہے کہ محبت کا ہی ایک روپ تھی، سب یاد آ رہا ہے۔ پرنسپل صاحب کی آخری نصیحت، وہ گروپ فوٹو جس میں ہر کوئی اپنی بہترین یاد کے ساتھ قید ہو جانا چاہتا ہے، اور سب سے بڑھ کر وہ آخری قدم، جب سکول کے گیٹ سے باہر نکلتے ہیں، وہ ناقابلِ بیان لمحہ ہوتا ہے۔

یہ ایک نیا سفر ہے، نئے خواب، نئی منزلیں، لیکن اس سکول کی یادیں ہمیشہ دل میں زندہ رہیں گی۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم نے لکھنا سیکھا، دوستی کا مطلب جانا، کامیابی اور ناکامی کے فرق کو پہچانا، اور سب سے بڑھ کر زندگی کو جینے کے اصول سیکھے۔

الوداع اے پیارے سکول! ہم آگے بڑھ رہے ہیں، مگر تم ہمارے دل میں ہمیشہ رہو گے!
✍️ دسویں جماعت
سابقہ طالب علم گورنمنٹ ہائی سکول پنڈی شیخ موسیٰ

09/10/2024
09/07/2024

میٹرک کے شاندار نتائج

بہت ہی شاندار کارکردگی گورنمنٹ ہائی سکول پینڈی شیخ موسی Congratulations to all students whole team of Govt High School P...
09/07/2024

بہت ہی شاندار کارکردگی گورنمنٹ ہائی سکول پینڈی شیخ موسی
Congratulations to all students whole team of Govt High School Pindi Sheikh Musa FSD, for attaining 100% pass results in matric exams. Specially Congratulations our position holders students institute got 96.33 percent all students marks. Congratulations to the whole team ♥️♥️♥️, especially Head : Zulqarnain Kamran Rezvi Sahb, Headmaster of Govt High School Pindi Sheikh Musa

🌙 New Islamic Year Mubarak 🌙نیا اسلامی سال اور محرم الحرام مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ یہ نیا سال ہم سب کے لئے باعث برکت، بنائ...
08/07/2024

🌙 New Islamic Year Mubarak 🌙

نیا اسلامی سال اور محرم الحرام مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ یہ نیا سال ہم سب کے لئے باعث برکت، بنائے اور تمام مشکلات و تکالیف سے نجات کا ذریعہ بنائے۔

Govt High School Pindi Sheikh Musa all members extends warm greetings to the entire Muslim Ummah on the Islamic New Year and the blessed month of Muharram ul Haram. May Allah bless this new year with peace, prosperity, and relief from all hardships and difficulties.

07/07/2024

یکم محرم الحرام یوم شہادت
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
لَوْ کَانَ بَعْدِي نَبِيٌّ لَکَانَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہوتا
جس ہستی کی اتنی شان آقا دو جہاں نے خود بتادی
اس عظیم ہستی پر لاکھوں سلام..

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں بچوں کی اینرولمنٹ میں زبردست کمی ہو گئی ہے۔ رواں سال 5 لاکھ 35 ہزار نئے بچوں کے داخلوں کا...
17/11/2023

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں بچوں کی اینرولمنٹ میں زبردست کمی ہو گئی ہے۔ رواں سال 5 لاکھ 35 ہزار نئے بچوں کے داخلوں کا ہدف دیا گیا تھا جو پورا نہ ہوسکہ۔

سب سے زیادہ بچے رحیم یار خان میں سکول چھوڑ گئے۔ وہاں 27 ہزار بچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ ڈی جی خان میں 9 ہزار، لودھراں میں 4 ہزار، لاہور میں 24 ہزار، جھنگ میں 11 ہزار، راولپنڈی میں 7 ہزار، فیصل آباد میں 9 ہزار، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4 ہزار، بکھر میں 3 ہزار، چکوال میں 6 ہزار، ملتان میں 6 ہزار، مظفر گڑھ میں 6 ہزار، سرگودھا میں 3 ہزار اور وہاڑی میں بھی 3 ہزار بچے سکول چھوڑ گئے ہیں۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اینرولمنٹ پوری کرنے کے لیے تمام اتھارٹیز کو ہدایات جاری کی ہیں۔ اس سلسلے میں، سکولوں میں پھر سے جانچ پڑتال کی جائے گی اور غائب بچوں کو واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

اس کمی کو دور کرنے کے لیے حکومت کو درج ذیل اقدامات کئے ج سکتے ہیں:

غربت کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، تاکہ والدین اپنے بچوں کو سکول بھیجنے کے قابل ہو سکیں۔
تعلیم کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، تاکہ بچوں میں تعلیم کی دلچسپی پیدا ہو سکے۔
سکولوں کی حالت زار کو بہتر بنایا جائے، تاکہ والدین اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں بھیجنے میں خوشی محسوس کریں۔

9 *نومبر یوم اقبال کی مناسبت سے طلبہ کےلیے ایک تقریر* ہزاروں سال نرگس اپنی بےنوری پہ روتی ہےبڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں ...
09/11/2023

9 *نومبر یوم اقبال کی مناسبت سے طلبہ کےلیے ایک تقریر*

ہزاروں سال نرگس اپنی بےنوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

جناب صدر اور معزز سامعین ❗

آج میں جس موضوع کا سہارا لے کر آپ کے سامنے کھڑا ہوں , وہ ہے ۔ ۔ ۔ اقبال

جی ہاں ۔ ۔ ۔ اقبال ! کون اقبال ۔ ۔ ۔ ؟ وہ اقبال , جس نے سوئی قوم کو , خواب غفلت سے جگایا ۔ وہ اقبال , جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو , آزادی کی راہ دکھائی ۔ وہ اقبال , جس نے مسلمان کو , عظمت رفتہ یاد دلائی ۔ وہ اقبال , جس نے امت مسلمہ کو , بھولا ہوا سبق یاد دلایا ۔ وہ اقبال , جس نے قلوب کو گرمایا ۔ ۔ روحوں کو تڑپایا ۔ وہ اقبال , جس نے ترقی و خوشحالی , کامیابی و کامرانی , عزت و عظمت , رفعت و بلندی سمیت ہر خیر کو یوں سمیٹ ڈالا ۔ ۔ ۔

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

*جناب صدر* ❗
اقبال اگر ہمیں آزادی کی راہ نہ دکھاتا , تو آج ہم اس خطے میں مجبور اقلیت بن کر جی رہے ہوتے ۔ کل کا ہمارا نوکر ہندو بنیا , آج ہمارا مالک بنا بیٹھا ہوتا ۔ ہمارا کوئی پرسان حال نہ ہوتا ۔ ہمارا کوئی مقام نہ ہوتا ۔ کوئی شناخت نہ ہوتی ۔ کوئی پہچان نہ ہوتی ۔ شناخت دی ۔ ۔ تو اقبال نے ۔ پہچان دی ۔ ۔ تو اقبال نے

حاضرین محترم ❗
ذرا غور فرمائیں ۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ اقبال کی عظمت بڑھتی چلی جاتی ہے ۔ ۔ مگر ہماری عظمت کا سورج غروب ہوتا چلا جاتا ہے ۔ ہر آنے والا دن اقبال کے اقبال کو اور بلند کردیتا ہے ۔ ۔ لیکن ہمارا اقبال اب تک قصہ پارینہ بنا ہوا ہے ۔ ہر نیا سورج فکر اقبال کے نئے پہلوؤں کو لے کر روشن ہوتا ہے ۔ ۔ مگر ہماری دنیا پر اب تک تاریکی چھائی ہوئی ہے ۔ ۔ ۔ تو اس کی وجہ صرف اور صرف یہ ہے کہ ہم نے اقبال ڈے تو منائے ۔ ۔ اقبال کے گن تو گائے ۔ ۔ اقبال کی عظمت کو سلام تو پیش کیے ۔ ۔ ۔ لیکن ہم نے آج تک پیغام اقبال اپنانے کی کوشش نہیں کی ۔

اروروں کا ہے پیام اور , میرا پیام اور ہے
عشق کے دردمند کا طرزِ کلام اور ہے

سامعین محترم ❗
اقبال نے ہمیں کردار کا غازی بنانا چاہا ۔ ۔ ہم گفتار کے غازی بن بیٹھے ۔ اقبال نے ہمیں خودی کا درس دیا ,,, مگر ہم خود سر بن بیٹھے ۔ اقبال نے ہمیں عمل کی راہ دکھائی ,,, لیکن ہم نے محض باتوں اور دعووں سے خود کو منوانا چاہا ۔ اقبال نے ہمیں یقین محکم سے لیس کیا ,,, مگر ہم تشکیک کی راہوں

Address

Bypass Road Pindi Sheikh Musa
Tandlianwala
EMIS_CODE33160440UC_NO86.

Opening Hours

Monday 07:30 - 12:00
Tuesday 07:30 - 12:00
Wednesday 07:30 - 12:00
Thursday 07:30 - 12:00
Friday 07:30 - 12:00
Saturday 07:30 - 12:00

Telephone

+923158391963

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt High School Pindi Sheikh Musa - FSD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt High School Pindi Sheikh Musa - FSD:

Shortcuts

Share

Category