GPS Dk Sher Khan-Janwal

GPS Dk Sher Khan-Janwal Government Primary School Dhok Sher Khan (Janwal) is located at Mogla Road in Dhok Janwal. Tehsil & District Talagang

18/09/2026

علم کی شمع روشن، روشن ہمارا مستقبل! 🌟
ہمارے پرائمری کے ننھے منے بچے مکمل توجہ، محنت اور پرجوش انداز میں اسکول بیسڈ اسیسمنٹ (SBA) کا امتحان دے رہے ہیں۔ بچوں کی یہ معصومانہ محنت اور ان کا اعتماد دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے۔ اللہ پاک ان تمام بچوں کو کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔ آمین! 📚✍️✨
DEA Chakwal

جب اسکول بند ہوں… تو مہنگی فیسیں کیوں؟ وقت آ گیا ہے سرکاری اسکولوں کو ایک موقع دینے کا۔۔۔۔ ملکی نہیں بلکہ عالمی حالات اس...
05/04/2026

جب اسکول بند ہوں… تو مہنگی فیسیں کیوں؟
وقت آ گیا ہے سرکاری اسکولوں کو ایک موقع دینے کا۔۔۔۔
ملکی نہیں بلکہ عالمی حالات اس وقت سنگین اور تشویشناک ۔ جنگی صورتحال کی وجہ سے بار بار اسکول بند ہو جاتے ہیں اور تعلیمی سیشن بھی مختصر ہو جاتا ہے۔
ایسے میں پرائیویٹ اسکولوں کی مہنگی فیسیں، مہنگی کتابیں اور وردیاں—ہر چیز والدین کو خود برداشت کرنا پڑتی ہے، لیکن اسکول مسلسل بند رہیں تو آخرکار بچوں کو گھر پر ہی پڑھانا اور خود ہی توجہ دینی پڑتی ہے۔
تو پھر سوال یہ ہے کہ ایسی صورتحال میں سرکاری اسکول کو کیوں نہ منتخب کیا جائے؟
اگر چھٹیاں ہوں گی تو بچہ گھر میں ہی رہے گا اور آپ نے خود ہی تیاری کروانی ہے، تو کم از کم آپ بھاری فیسوں اور اضافی اخراجات سے تو بچ سکتے ہیں۔
جب تک حالات مکمل طور پر بہتر اور مستحکم نہیں ہو جاتے، والدین کو چاہیے کہ سرکاری اسکولوں پر تھوڑا بھروسہ کریں، انہیں ایک موقع دیں، تاکہ نہ صرف اخراجات میں کمی آئے بلکہ اسکول کے معیار کا خود بھی اندازہ ہو سکے۔
اگر آپ مطمئن ہوں تو اپنے بچوں کو وہیں جاری رکھیں، ورنہ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے… لیکن موجودہ حالات میں بغیر مکمل تعلیم کے اتنی بھاری فیسیں دینا واقعی سوچنے کی بات ہے


Deputy District Education Officer M-EE Talagang
GGES 99/6RDTE Punjab DSD
DEA ChakwalRana Sikandar Hayat
School Education Department Punjab News
School Education Department, Government of the Punjab

انج نئیں تے فر انج ہی سہی…جب سارے اسکول بند ہیں…بچے گھر بیٹھے ہیں…پڑھائی یا تو والدین سے ہو رہی ہے یا ٹیوشن سے…تو پھر بھ...
04/04/2026

انج نئیں تے فر انج ہی سہی…
جب سارے اسکول بند ہیں…
بچے گھر بیٹھے ہیں…
پڑھائی یا تو والدین سے ہو رہی ہے یا ٹیوشن سے…
تو پھر بھاری فیسیں کیوں؟ 🤔
سوچیں ذرا…
جب پڑھانا آپ نے خود ہی ہے…
تو اتنا خرچ کیوں؟
ایک قدم آگے بڑھائیں…
سرکاری اسکولوں پر بھروسہ کریں…
بند تو وہ بھی ہیں…
لیکن رہنمائی آپ کو پھر بھی ملے گی…
اور آپ بھاری فیسوں کے بوجھ سے بچ جائیں گے…
تھوڑی سی مہلت لیں…
تھوڑی سی نظر ڈالیں…
دیکھیں تو سہی سرکاری اسکول کیا کر رہے ہیں…
اگر مطمئن ہو جائیں…
تو بچوں کو وہیں جاری رکھیں…
نہ ہوں… تو پرائیویٹ اسکول کہیں نہیں جا رہے…
لیکن جب تک حالات قابو میں نہیں آتے…
خود کو غیر ضروری خرچ سے بچائیں…
آئیے…
ایک بار سرکاری اسکول کو موقع دے کر دیکھیں…
ہم آپ کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے…
داخلے جاری ہیں —
گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک شیر خان جنوال

Deputy District Education Officer M-EE Talagang

سالانہ تقریب برائے نتائج و تقسیم انعاماتتمام بچوں کو دل کی گہرائیوں سے ڈھیروں مبارکباد اللہ آپ کو زندگی کے ہر میدان میں ...
01/04/2026

سالانہ تقریب برائے نتائج و تقسیم انعامات
تمام بچوں کو دل کی گہرائیوں سے ڈھیروں مبارکباد
اللہ آپ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیاب کرے
آمین
Gps Chokera Talagang
GGES 99/6R
Gps Pettal Markaz Jhatla
Deputy District Education Officer M-EE Talagang
DTE Punjab DSD
DEA Chakwal

18/02/2026

ننھے پھولوں کی ننھی ایکٹیویٹی

13/12/2025

ہمارے ادارے میں بچوں کو نہ صرف عصری تعلیم مہیا کی جاتی ہے بلکہ ان کہ دینی تعلیم پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے
مارننگ اسمبلی میں روزانہ کی بنیاد پر بچوں کو نماز
6 کلمے
اور 30 روزمرہ کی بنیادی دعاؤں کے ساتھ اب نماز جنازہ بھی شروع کر دیا گیا ہے
کیونکہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی ضروری ہے۔
Deputy District Education Officer M-EE Talagang
DTE Punjab DSD
Hassan Imran Focal Person to Edu.Minister Punjab
Rana Sikandar Hayat
DEA Chakwal
School Education Department, Government of the Punjab
Gps Chokera Talagang
GGES 99/6R
DEA Chakwal

Address

Dhok Janwal
Talagang

Opening Hours

Monday 08:30 - 15:00
Tuesday 08:30 - 15:00
Wednesday 08:30 - 15:00
Thursday 08:30 - 15:00
Friday 08:30 - 12:30

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS Dk Sher Khan-Janwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share