01/05/2026
30.04.2026
دہم کلاس کی الوداعی تقریب
الوداع الوداع الوداع دوستو!
اللّٰہ تمام مستقبل کے معماروں کو زندگی کے ہر میدان میں کامیاب کرے آمین
Free & Quality Education for All!
01/05/2026
30.04.2026
دہم کلاس کی الوداعی تقریب
الوداع الوداع الوداع دوستو!
اللّٰہ تمام مستقبل کے معماروں کو زندگی کے ہر میدان میں کامیاب کرے آمین
Official Announcement: Mandatory Online Attendance
Attention Students and Parents,
Please be informed that starting this Monday, student attendance will be recorded Online. It is crucial for every student to ensure their presence at school on time.
Punctuality is Mandatory: Be present at the start of school to ensure you are marked present in the online system.
MEA & BISP Verification: Only this online attendance record will be considered valid during MEA (Monitoring) visits and by the BISP Focal Person for stipend eligibility and grant counting.
From: Headmaster GHS Mangaywali
18/04/2026
سوموار 20 اپریل سے کلاس نہم کا امتحان شروع ہو رہا ہے۔
سکول کے تمام سٹاف کی طرف سے کلاس 9thکے لیے ڈھیروں دعائیں اللّٰہ تمام کو کامیاب کرے آمین!
Best Of Luck
Class 9th
Our Students Our Proud
Khalil Ahmed English Speech GHS Mangaywali
Our Students Our Proud
اردو تقریر اظہر عباس طالب علم گورنمنٹ ہائی سکول مانگے والی
انگلش تقریر عبد الرحمن طالب علم گورنمنٹ ہائی سکول مانگے والی
نعت شریف محمد حفیظ طالب علم گورنمنٹ ہائی سکول مانگے والی
17/04/2026
16.04.2026 بروز جمعرات کا دن گورنمنٹ ہائی سکول مانگے والی تحصیل لاوہ ضلع تلہ گنگ کے لیے 2 اعتبار سے نہایت اہمیت کا دن ثابت ہوا۔ ایک تو ہمارے سکول میں کافی لمبے عرصے کے بعد اعلیٰ لیول کا رزلٹ کے انعامات کی تقسیم کا فنکشن منعقد کروایا گیا جس میں اہل علاقہ کی طرف سے بھرپور شرکت اور دلچسپی نظر آئی جو ہمارے سکول کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔ اور دوسری اہمیت کی حامل بڑی وجہ ہمارے سکول کے ایک نہایت اہم ممبر استاد اکبر حیات صاحب کی ریٹائرمنٹ اور سکول ہذا میں ان کی آخری حاضری تھی۔
ان دونوں اہم مواقع کی مناسبت سے سکول کے بچوں نے سٹیج پر آ کر اپنی صلاحیتوں کا خوب مظاہرہ کیا۔ سالانہ امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اہل علاقہ کی چند اہم شخصیات کے تعاون سے سکول کے غریب بچوں میں مفت کاپیاں تقسیم کی گئیں۔ اور ساتھ ہی اعلان کیا گیا کہ اس بار تعلیمی سال کے آغاز میں سکول کے تمام بچوں کو مفت کاپیاں مہیا کی جائیں گی۔
اہل علاقہ کی اہم شخصیات جن میں جناب ملک قدیر صاحب، استاد محترم غلام شبیر صاحب، استاد نواز صاحب، استاد لیاقت صاحب، استاد اقبال صاحب، محترم عدیل صاحب، ملک طورا خان صاحب، محترم بہرام صاحب اور طالب علموں کے والدین نے شرکت کرکے ہمارے سکول کے فنکشن کو چار چاند لگادیے۔
تمام سکول کا سٹاف جنہوں نے صرف 2 دن کے کم وقت کے اندر فنکشن کی تیاری کر کے اور بچوں کو پروفارمینس کے لیے تیار کیا اور اس فنکشن کو کامیاب بنایا اس پر سٹاف کا ہر ممبر داد کا مستحق ہے۔
اور آخر پر سکول کے تمام سٹاف کی طرف سے اپنے محسن رفیق استاد اکبر حیات صاحب کے لیے ڈھیروں دعائیں اللّٰہ ان کی باقی ماندہ زندگی میں خیر وبرکت عطا فرمائے آمین!
11/04/2026
Congratulations to Toppers GHS MANGAYWALI.
| Monday | 07:30 - 01:00 |
| Tuesday | 07:30 - 01:00 |
| Wednesday | 07:30 - 01:00 |
| Thursday | 07:30 - 01:00 |
| Friday | 07:30 - 11:30 |
| Saturday | 07:30 - 01:00 |