GHS Bilalabad 2024

GHS Bilalabad 2024 Educational Activities

گورنمنٹ ہائی سکول بلال آباد کے طلبہ کی سکاؤٹنگ کیمپ میں بھرپور شرکتگورنمنٹ ہائی سکول بلال آباد کے 15 طلبہ ان دنوں گھوڑا ...
01/07/2026

گورنمنٹ ہائی سکول بلال آباد کے طلبہ کی سکاؤٹنگ کیمپ میں بھرپور شرکت
گورنمنٹ ہائی سکول بلال آباد کے 15 طلبہ ان دنوں گھوڑا گلی، مری میں منعقدہ سکاؤٹنگ کیمپ میں بھرپور انداز سے شرکت کر رہے ہیں۔ اس تربیتی کیمپ میں ضلع تلہ گنگ سے تقریباً 100 طلبہ شریک ہیں، جہاں انہیں سکاؤٹنگ کی عملی تربیت، نظم و ضبط، قیادت، خود انحصاری، ٹیم ورک اور خدمتِ خلق جیسے اہم اوصاف سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔
گورنمنٹ ہائی سکول بلال آباد کے طلبہ اس کیمپ میں محترم محمد داؤد صاحب اور محترم محمد اقبال صاحب کی زیرِ نگرانی شرکت کر رہے ہیں، جو طلبہ کی بہترین رہنمائی اور تربیت میں مصروف ہیں۔ امید ہے کہ یہ تربیتی کیمپ طلبہ کی شخصیت سازی، قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ اور قومی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اللہ تعالیٰ تمام شرکاء کو کامیابی عطا فرمائے اور اس تربیت کو ان کے لیے مفید اور بابرکت بنائے۔

داخلہ جاری ہے ۔
25/05/2026

داخلہ جاری ہے ۔

22/05/2026

گورنمنٹ ہائی سکول بلال آباد میں سولر سسٹم کی تنصیب کی مہم......

عصر حاضر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے مسلسل بڑھتے ہوئے نرخ ہر ادارے کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔ تعلیمی ادارے بھی اس صورتحال سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ گورنمنٹ ہائی سکول بلال آباد کا ماہانہ بجلی کا بل تقریباً 50 ہزار روپے تک پہنچ چکا ہے جبکہ سالانہ اخراجات 4 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کر جاتے ہیں۔ نتیجتاً گورنمنٹ سے ملنے والے فنڈز کا بڑا حصہ صرف بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں خرچ ہو جاتا ہے اور طلباء کی فلاح، تعلیمی سہولیات اور سکول کی بہتری کے دیگر منصوبے متاثر ہوتے ہیں۔

اسی ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ادارہ میں سولر سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سکول کو بجلی کے بھاری اخراجات سے نجات دلائی جا سکے اور بچنے والی رقم طلباء کی بہتر تعلیم، سہولیات، لیبارٹری، فرنیچر اور سکول کی مجموعی ترقی پر خرچ کی جا سکے۔اس منصوبے پر تقریباً 10 سے 12 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ لہٰذا تمام معزز اہلیانِ بلال آباد، مخیر حضرات اور اس ادارہ کے سابق طلباء سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ اس نیک مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

آپ کا تعاون نقد رقم، سولر پلیٹس، انورٹر یا دیگر سامان کی صورت میں ہو، یہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل میں ایک قیمتی سرمایہ اور صدقۂ جاریہ ثابت ہوگا۔

آئیں! مل کر اپنے ادارے کو روشن اور خود کفیل بنائیں۔

پرنسپل و سٹاف گورنمنٹ ہائی سکول بلال آباد۔

سائنس لیب گورنمنٹ ہائی اسکول بلال آباد
02/05/2026

سائنس لیب گورنمنٹ ہائی اسکول بلال آباد

گورنمنٹ ہائی اسکول بلال آباد میں نرسری تا جماعت نہم داخلے جاری ہیں ۔
02/05/2026

گورنمنٹ ہائی اسکول بلال آباد میں نرسری تا جماعت نہم
داخلے جاری ہیں ۔

ہم گورنمنٹ ہائی سکول بلال آباد کے سابق پرنسپل، محترم ڈاکٹر رفیق احمد شاہد صاحب کو گریڈ 20 میں ترقی حاصل کرنے پر دل کی گہ...
01/05/2026

ہم گورنمنٹ ہائی سکول بلال آباد کے سابق پرنسپل، محترم ڈاکٹر رفیق احمد شاہد صاحب کو گریڈ 20 میں ترقی حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آپ کی یہ کامیابی آپ کی انتھک محنت، دیانتداری اور تعلیمی خدمات کا روشن ثمر ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ اسی جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

داخلے جاری ہیں ۔
26/04/2026

داخلے جاری ہیں ۔

جماعت نہم کے طلبہ کیمسٹری کے پیپر کی تیاری میں پوری محنت اور لگن کے ساتھ مصروف ہیں۔کامیابی اُنہی کا مقدر بنتی ہے جو آج م...
25/04/2026

جماعت نہم کے طلبہ کیمسٹری کے پیپر کی تیاری میں پوری محنت اور لگن کے ساتھ مصروف ہیں۔
کامیابی اُنہی کا مقدر بنتی ہے جو آج محنت کو اپنا شعار بناتے ہیں۔

03/04/2026

Little nursery champs shining on stage with their welcome song! .........

Address

Distt. Talagang
Talagang
48732

Telephone

+923349894931

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHS Bilalabad 2024 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GHS Bilalabad 2024:

Shortcuts

Share

Category